قاضی محمد سلیمان منصور پوری

قاضی محمد سلیمان منصور پوری

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 499

 

برصغیر کے افق علمی پر انیسویں صدی کے نصف اوًل کے بعد چار سلیمان ایسے طلوع ہوئے ، جنہوں نے اپنے اپنے دائرہ علمی میں ایک امتیاز اور اختصاص  حاصل کیا۔شاہ سلیمان پھلواری، سید سلیمان اشرف، سید سلیمان ندوی اور قاضی سلیمان منصورپوری۔چاروں ملت اسلامیہ برصغیر کی علمی محفل کے گوہر شب چراغ تھے۔ان کی سرگرمیوں سے تہذیب اسلامی کو ایک نکھار اور وقار میسر آیا مگر ان میں قاضی محمدسلیمان کی شخصیت میں جو دلآویزی ، خاندانی وجاہت، علمی انہماک ، تدبر و تفکر، آداب و اطوار، زہد و ورع ، فہم و فراست ، امانت و دیانت ، تعلیمی اور تحقیقی استعداد کتاب و سنت کا ذوق اور عملی و کردار کے نقوش دکھائی دیتے ہیں۔آپ ؒ نے ایک مجاہد خاندان میں آنکھ کھولی۔اور کئی ایک موضوعات  پر متعدد تصانیف لکھیں۔ جن میں سے سیرت النبی ﷺ کو بالخصوص موضوع بنایا ہے۔سکھ اور انگریز حکومت کے ماتحت زندگی بسر کی اور علم و فکر آبیاری  میں مشغول رہے۔ قاضی  صاحب کی تعلیم و تربیت مشرقی ماحول میں ہوئی۔آپ ؒ طبعا بہت ذہین و فطین تھے۔اس پر مستزاد یہ تھا کہ  آپ ؒ کے ذوق مطالعہ نے چارچاند لگا دیے۔علوم دینیہ اور فارسی ادبیات  بھر پور استفادہ فرمایا۔زیرنظر کتاب قاضی  صاحب کی سوانح پر ایک جامع دستاویز ہے۔ جسے مولانا اسحاق بھٹی صاحب نے بڑی عرق ریزی  سے تیار کیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
حرف اول 11
حرفے چند 21
پہلا باب خاندانی پس منظر 37
دوسرا باب قاضی صاحب کے آبائی ودن بڈھیمال کے چند اصحاب تدریس 47
تیسرا باب ریاست پٹیالہ کے چند علمائے کرام 51
چوتھا باب کچھ معلومات ریاست پٹیالہ کے بارے میں 57
پانچواں باب قاضی محمد سلیمان ولادت اور مقام و مرتبہ 65
چھٹا باب مولانا عبدالعزیز کوموی اور ان کا خاندان 75
ساتواں باب محکمہ تعلیم میں ملازمت 85
آٹھواں باب محکمہ عدلیہ میں 89
نواں باب والی ریاست کے نزدیک احترام و اعتماد کی چند مثالیں 99
دسواں باب عظیم شخصیت اور موثر ترین باتیں 117
گیارھواں باب درس قرآن کا التزام 131
بارھواں باب حلم و اخلاق کا پیکر حسین 141
تیرھواں باب چند اہم واقعات 153
چودھواں باب چار خواب اور ان کی تعبیر 177
پندرھواں باب قاضی صاحب کے چند جلیل القدر معاصرین 183
سولھواں باب قاضی صاحب اور غازی محمود دھرم پال 201
سترھواں باب قاضی صاحب مفسر قرآن کی حیثیت سے 225
اٹھارھواں باب قاضی صاحب ماہر حدیث کی حیثیت سے 255
انیسواں باب قاضی صاحب ماہر تاریخ کی حیثیت سے 261
بیسواں باب قاضی صاحب بہ حیثیت شاعر 271
اکیسواں باب مطالعہ ادیان 283
بائیسواں باب قاضی صاحب کی تصانیف 297
تئیسواں باب رحمۃ للعالمین جلد اول 343
چوبیسواں باب رحمۃ للعالمین جلد دوم 359
پچیسواں باب رحمۃ للعالمین جلد سوم 371
چھبیسواں باب قبولیت دعا اور تاثیر کلام کے چند واقعات 379
ستائیسواں باب مصنف رحمۃ للعالمین آغوش رحمت میں 389
اٹھائیسواں باب ملک گیر اظہار تعزیت 399
انتیسواں باب قاضی صاحب کا ایک نایاب خطبہ صدارت 415
تیسواں باب دعا کے اسرار و آداب 429
اکتیسواں باب قاضی عبدالعزیز منصورپوری 437
بتیسواں باب قاضی عبدالرحمن منصورپوری 449
تینتیسواں باب خانوادہ قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری 453
اشاریہ 467

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like