پریشانیوں اور مشکلات کا حل (اضافہ شدہ ایڈیشن )

پریشانیوں اور مشکلات کا حل (اضافہ شدہ ایڈیشن )

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

 

صفحات: 219

 

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔دنیاوی زندگی کے اندر انسان کوپہنچنے والی تکالیف میں کافر اور مومن دونوں برابر ہیں مگر مومن اس لحاظ سے کافر سےممتاز ہےکہ وہ اس تکلیف پر صبرکرکے اللہ تعالیٰ کےاجر وثواب اور اس کےقرب کاحق دار بن جاتا ہے۔اور حالات واقعات اس حقیقت پر شاہد ہیں کہ مومنوں کوپہنچنے والی سختیاں تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ کافروں کوپہنچنے والی سختیاں ،تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں۔مصائب، مشکلات ، پریشانیوں اور غموں کے علاج اور ان سےنجات سےمتعلق کئی کتب چھپ چکی ہیں ہرایک کتاب کی اپنی افادیت ہے۔  زیر نظر کتاب ’’پریشانیوں اور مشکلات کاحل ‘‘ محترم حافظ محمد حمزہ کاشف اور جناب ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن حفظہمااللہ کی مشترکہ کاوش ہے ۔مصنفین نےاس کتاب کی ترتیب کےوقت اس موضوع کی اکثر کتب بالخصوص عامر محمد ہلالی کی کتاب ’’مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟‘‘ کومدنظر رکھا ہے۔قارئین کی سہولت کی خاطر کتاب کو حسب ذیل ساتھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ آزمائش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اوروہی مشکل دورکر سکتا ہے۔ آزمائش اور تقدیر الٰہی۔  آزمائشوں میں خیر وبرکات کےپہلو۔ سوچنےکا عمدہ انداز اور خوش رہنے کے قاعدے ۔ آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل ۔ آزمائش سے پہلے اور بعد۔ جادواورنظر بد سےبچاؤ کےطریقے ۔  آخری باب میں عرب علماء کا موقف بالعموم اور شیخ وحید عبدالسلام بالی کا موقف اوران کے تجربا ت بالخصوص پیش کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب پریشانیوں کا احساس کم کرنے اور غموں کےزخموں پر مرحم رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ (ان شاء اللہ) فاضل محقق مولانا محمدارشد کمال﷾ کی تحقیق کے ساتھ اس کتاب کی افادیت اور ثقاہت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کومؤلفین اور جملہ معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور اہل ایمان کو مصائب اور پریشانیوں پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) یہ کتاب اگرچہ پہلے بھی ویب سائٹ پر موجود تھی لیکن موجود ایڈیشن میں ساتویں باب کااضافہ کیا گیا ہے جو تقریبا100 صفحات پر مشتمل ہے۔ لہذا اسے بھی سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 11
باب ۔1….آزما ئش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے او روہی مشکل دور کرسکتاہے 19
خوشحال میں اللہ تعالی کو فرامو ش نہ کریں 36
یہ سوچیں کہ زیادہ نقصان بھی ہوسکتاتھا 42
اللہ حافظ 43
عمل کی سزا 45
اقوام کی تباہی کا ایک بڑاسبب معصیت 47
قوم نوح ﷤ کی تباہی کاسبب 47
قوم ھود ﷤ کی تباہی کاسبب 48
ثمود ﷤ کی تباہی کاسبب 49
قوم شعیب ﷤ کی تباہی کاسبب 51
فرعونیوں پر عذاب کیوں آیا؟ 53
باب ۔2 ……..آزمائش او رتقدیر الہی 57
ماضی کے غم 62
مستقبل کے مقدر 65
ہرچیز کاایک وقت مقررہے 67
تقدیر پر راضی ہیں 70
قضااور تقدیر کے سلسلے میں چند قابل لحاظ امور 71
باب۔3……..آزمائش میں خیر وبرکات کے پہلو 75
عفودر گزر 83
باب 4۔ سوچنے کا عمدہ انداز او رخوش رہنے کے قاعدے 86
خوش حال زندگی کے لیے مفید وسائل 92
خوش رہنے کے قاعدے 96
خوش رہنے کے لیے کچھ مزید ہدایات 100
دل کے سرور اطمینا ن کا حصو ل او رغم وپر یشانی سے نجات کی بنیادیں 105
تلاوت قرآن کریم سے غموں کا بوجھ ہلکا کیجیے 106
قرآن کریم سے متاثرہونے کے اسباب 107
باب 5۔ آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل 109
آزمائشوں کے راستے 112
آزمائشوں میں گرفتار ہونے والے لوگ 114
انبیاء ورسل ﷤ اور دیگیر صلحاء کی سیرت کامطالعہ 117
باب6۔آزمائش سے پہلے او ربعد 119
دعا کاکمال 124
بیماروں، تنگدستوں ، مصیبت زدوں ،مظلمومو ں ،قیدیوں ،مقروضوں او راولاد محروم افراد کے لیے شرعی تدابیر 132
جب آپ بیما رہوں تو 132
جب آپ فقیر ہین 134
اور آپ کو کوئی کام نہ مل رہا ہوتو 134
جب آپ کو جیل میں ڈال دیا جائے تو 137
جب آپ کوکوئی ظالم دھمکی دے یا آپ کسی حاسدکے شر سے ڈریں تو 138
حسد سے نجات کے 10ذریع 139
جب آپ کا کو ئی قریبی اور پیارافوت ہوجائے تو 140
جب آپ کو آپ کے وطن سے نکال دیا جائے تو 141
جب آپ اولاد سے محروم ہوں تو 142
جب آپ گالی گلوچ کا نشانہ بنیں تو 143
جب آپ پر ظلم او رایذ رسانی کی جائے تو 144
جب آپ مقروض ہوں تو 145
باب 7۔ جادو او ر نظربد سے بچاؤ کے طریقے 148
جادو گر کا حکم 149
جادو کی اقسام او راس کی شکلیں اور یہ تاثیر کی حیثیت سے ہے 149
جادو کاعلاج او رمجرب طریقے 151
سحر تفریق جدائی ڈالنے والے جادو 151
سحر تفریق کاعلاج 151
سحر محبت 170
سحر محبت کیسے ہوتاہے ؟ 170
سحر محبت کے الٹے اثرات 171
سحر محبت کا علاج 172
سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والاجادو) 174
سحر تخیل کی علاما ت 174
سخر تخیل کیسے ہوجاتاہے 174
سحر تخیل کاتوڑ 175
سحر جنون 176
سحر جنون کی علامات 176
سحرجنو ن کیسے ہوجاتاہے 177
سحر جنون کا علاج 177
سحرخمول کاہلی وسستی 179
سحر خمول کی علامات 179
سحر خمول کیسے ہوجاتاہے 179
سحر خمول کا علاج 179
سحر ہواتف (چیخ وپکار) 181
سحرہواتف کی علامات 181
سحر ہواتف کیسے ہوجاتاہے 181
سحرہواتف کاعلاج 181
سحر مراض 183
علامات 183
سحرامراض کیسے ہوجاتاہے 183
سحر امراض کاعلاج 185
سحر استحاضہ 187
سحر استحاضہ کیسے ہوجاتاہے 187
استحاضہ  کیا ہوتاہے 188
سحر استحاضہ کا علاج 188
شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کا جادو 189
علامات 189
یہ جادو کیسے ہوجاتاہے 189
اس جادو کا علاج 190
جادو کا عمومی علاج 192
مریض کو یہ کیسے معلو م ہوکہ وہ شفا یاب ہوچکا ہے 192
جادو سے بچاؤ کی عمومی  احتیاطی تدابیر 193
نظر بداور اس سے بچاؤ کے طریقے 199
ذکر اور معوذات کاوقت 204
نظربد وغیرہ کی تاثیر 204
دم کرنا 205
جھاڑ پھونک کرنے والے کے لیے شرائط 206
جس پر دم کیا جائے اس کے لیے شرائط 206
دم کرنے کے متعدد طریقے 206
نظربداتارنے کی تدبیریں 207
جس کی نظر لگی ہواس کاپتہ نہ چلے تو کیا کیا جائے 210
نظر بد سے متعلق بعض صرور ی باتیں 211
حرف آخر 213

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like