پیام اقبال بنام نوجوانان ملت

پیام اقبال بنام نوجوانان ملت

 

مصنف : سید قاسم محمود

 

صفحات: 364

 

علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے  انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔تاہم یہ بات بھی ملحوظ خاطررکھناضروری ہے کہ علامہ عالم دین نہ تھے ہمارے ملی شاعرتھے اوربس ۔فلہذاتعبیردین میں ان کوسندخیال کرناقطعاً غلط ہے ۔زیر تبصرہ کتاب” پیام اقبال بنام نوجوانان ملت”بھی آپ کے نوجوانوں کے نام منسوب اشعار کا مجموعہ ہے،جسے سید قاسم محمود نے مرتب کیا ہے،اور ساتھ ہی ساتھ ان کا معنی ومفہوم بھی واضح کر دیا ہے، تاکہ امت کا نوجوان اپنی جوانی کو اللہ کی رضا اور اسلام کی سر بلندی میں کھپا کر دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہو جائے۔اللہ تعالی ان کی اس مھنت کو قبول فر ما کت نوجوانان امت کا قبلہ درست فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف
تمہید
باب نمبر 1 پیامبر اقبال 1
باب نمبر 2 پیام منظوم 39
باب نمبر 3 پیام اقبال کا ارتقا 51
باب نمبر 4 خودی 71
باب نمبر 5 فقر 107
باب نمبر 6 عشق 117
باب نمبر 7عشق قرآن 129
باب نمبر 8 عشق رسول ؐ 137
باب نمبر 9 مومن 165
باب نمبر 10 شاہین 175
باب نمبر 11 عمل و عقل 185
باب نمبر 12 مغربی تعلیم 193
باب نمبر 13 مغربی تہذیب 203
باب نمبر 14 اسلامی کی نشات ثانیہ 215
باب نمبر 15 بنام دختران ملت 241
باب نمبر 16 بنام نونہالان ملت 249
باب نمبر 17 پیام بذریعہ جاوید 257
باب نمبر 18 پیام منشور 325
کتابیات 345

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like