پیام اجل

پیام اجل

 

مصنف : ضیاء الحسن محمد سلفی

 

صفحات: 178

 

زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی ہی ایک مومن بندے کی کامیابی ہے ۔ لیکن اس وقت موحد ومومن بندہ کے خلاف انسان کا ازلی دشمن شیطان اسے راہ راست سے ہٹانے اسلام سے برگشتہ اور عقیدہ توحید سے اس کے دامن کوخالی کرنے کےلیے حملہ آور ہوتاہے اور مختلف فریبانہ انداز میں دھوکے دیتاہے ۔ ایسےموقع پر صرف وہ انسان اسکے وار سےبچتے ہیں جن پر اللہ کریم کے خاص رحمت ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پیامِ اجل‘‘ ضیاء الحسن محمد سلفی (استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن، یو، پی) کی تصنیف ہے۔ جس میں موت کا مفہوم، قبر اور غذاب قبر کوبیان کیا ہے۔ ا س کتاب میں ان احوال کوذکر کرنے اور جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس سے آگاہی حاصل کر کے اپنی موت کے لمحات کوکامیاب وکامران بنائیں ۔کیونکہ یہ لمحات دوسری زندگی میں داخلہ کے لیے سنگ میل اور پہلی سیڑھی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس میں انہوں نے مرتے وقت شیطان کے حملے سےبچ کر ثابت قدم رہنے کے لیے قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی فراہم کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مومن نے موت کے وقت شیطان کے حملے سے اپنے آپ کوکیسے بچانا ہےاور تکلیف کے باوجود عقیدہ توحید اوردین اسلام پر ثابت قدم وکاربند کیسے رہنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مسلمانوں کے لیے شیطان کے حملوں اور شرور سے بچنے کا باعث ورہنما بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
موت کامفہوم اوراسکی حقیقت 10
موت سےرستگاری نہیں 10
موت کوبکثرت یادکرنےکی ترغیب 19
موت کویادکرنےکےفوائد 24
ذکرموت میں ہمارےاسلاف کاانداز 34
موت کی یاددہانی سےمتعلق علامہ قرطبی کاایک موثرموعظت 38
موت وآخرت کویاددلانےوالی اوردنیاسےبےرغبت کرنےوالی چیز 39
زیارت قبورکی شرعی حکمت اورفوائد 42
زیارت قبورکےذریعہ عربت وموعظت حاصل کرنےکاطریقہ 49
قبروں سےنصیحت حاصل کرنےکےمتعلق چنداشعار 54
آرزوئیں کم کرنےکی فضیلت 60
کل کےلیے زاورراہ تیارکرنےکااہتمام 73
دوقسم کی نعمتیں قابل رشک ہیں 81
موت کی تمناکرنےکی ممانعت 86
موت کی مدہوشیوں اورسختیوں کابیان 898
انبیاءورسل پرشدائدموت اوراسکی حکمت 108
موت کی سختیاں کسی پرہلکی ہوتی ہیں 113
موت کےوقت مومن کےلیے رضوان الہیٰ کی نویداورکافرکےلیے عذاب شدیدکی وعید 114
روح قبض کرنےسےلیکرعذاب قبراورسول جواب کی تفصیل میں ایک مشہور حدیث 120
عذاب قبرسےتعوذکابیان 138
منکرین عذاب قبرکےشبہات اوران کاازالہ 140
عذاب قبرکےبارےمیں اسلامی فرقوں کاموقف 145
عذاب قبراوراسکےفتنہ سےمحفوظ رہنےوالےلوگ 148
ناگہانی موت رحمت یازخمت 154
اچھےاوربرےخاتمہ کابیان 157
عملوں کادارومدارخاتموں پرہے 157
براخاتمہ اوراس کےاسباب کابیان 158
برےخاتمہ کی علامات 161
حسن خاتمہ کےاسباب 162
حسن خاتمہ کی علامات 164

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like