نظام جاسوسی ایک جائزہ اور اس کا شرعی حکم

نظام جاسوسی ایک جائزہ اور اس کا شرعی حکم

 

مصنف : مفتی ضیاالرحمن فاروقی

 

صفحات: 162

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبہ میں اصول فراہم کرتا ہے ، جاسوسی کے موضوع پر بھی اسلام نے راہنمائی فرمائی ہے۔ عام طور پر ہر چیز کے جواز عدمِ جواز کے حوالے سے دو جہت ،دو پہلو ہوتے ہیں چنانچہ جاسوسی کے بھی دو پہلو ہیں ایک جائز او ردوسرا ناجائز۔جائز پہلو یہ ہے کہ اسلامی ملک کونقصان دینے اور اس کو کمزور کرنے والے شرپسند عناصر کا کھوج لگانا اور ان کے منصوبوں کوناکارہ کرنا او ران کے غلط عزائم سے حکام کو اطلاع دینا یہ جائز ہے اور ناجائز پہلو یہ کہ مسلمانوں کی نجی زندگی میں کھوج لگانا اور ان کے بھید معلوم کرنا اس پہلو کوشریعت مطہرہ نے گناہ کبیرہ میں شمار کیا ہے ۔زیر نظر ”کتاب نظام جاسوسی ایک جائزہ اور اس کا شرعی حکم ” جاسوسی کے موضوع پر ایک اچھی کاوش ہے فاضل مصنف نے اس میں سب سے پہلے جاسوس کی لغوی واصطلاحی تحقیق اور جاسوسی کی تاریخ ،جاسوسی اصطلاحات اور پھر دورِ حاضر کی بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیوں کامختصراً تذکرہ کرنے کے بعد آخر میں جاسوسی کےحوالے سے شرعی نقطہ نظر کی وضاحت کی ہے اللہ تعالی مؤلف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 8
پیش لفظ 9
جاسوس یا جاسوسی 13
جاسوسی یا سراغ رسانی 13
جاسوسی کی ابتداء 14
انٹیلی جنس اور عالمی خفیہ ایجنسیوں پر ایک سرسری نظر 15
خفیہ مواصلات 17
مصنوعی سیارے اور جاسوسی نظام 28
حساس جاسوس ٹیکنالوجی 29
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی 30
خلاء سے جاسوسی 31
نگران کیمرے 32
چینل اور کمپیوٹر 33
سفری ٹکٹ 34
خفیہ جاسوسی اصطلاحات 45
بین الاقوامی خفیہ ادارے خفیہ فری میسن 50
روٹری کلب کیا ہے؟ 52
گلاڈیو 59
موساعد 61
موساد کا رکن بننے کے لیے شرائط 62
اسرائیل کا قیام 65
موساعد کے علاوہ دیگر خفیہ ادارے 66
گسٹاپو 68
ایف بی آئی 70
ایف بی آئی کا ہیڈ کوارٹر 73
ایف بی آئی کے اہم شعبے 74
سی آئی اے 76
ارکان اور اخراجات کا تخمینہ 81
سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی 83
کے جی بی 85
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی 88
پاکستان کاؤنٹر انٹیلی جینس 91
بھارتی انٹیلی جینس سسٹم 103
بھارت اور را کے اصول اور پالیسی 110
ایم آئی سکس 114
برطانیہ کا محکمہ افواہ سازی 114
برطانیہ کی خفیہ ایجنسی 115
بلیک واٹر 118
پاکستان میں بلیک واٹر 121
حصہ دوم شرعی نقطہ نظر 129
جاسوسی کے ناجائز پہلو 130
جاسوسی کے جائز پہلو 132
اسلامی اصولو ں کے مطابق جاسوسی باعث ثواب ہے 134
انٹیلی جنس کی اسلامی اساس 137
حضرت حاطب ﷜ بن ابی بلتعہ 140
تحقیق کا حکم 141
پاکستانی انٹیلی جنس کے فرائض 142
نتائج 142
نشیمن کو درپیش خطرات 143
انٹیلی جنس کے کارکنوں کے فرائض اور ان کی تکمیل کا اسلامی و اخلاقی جواز 144
اختتامیہ 145
ایک فقہی مسئلہ 146
مسلمان کافروں کے معاون بن کر اپنے ہی مسلمانوں کی جاسوسی کریں؟ 147
جاسوسی کا حکم 148
کتابیات 156

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like