نصاب الادب
مصنف : مجلس المدینہ العلمیہ
صفحات: 202
شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد عربی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ نصاب الادب ‘‘ مجلس المدینہ العلمیہ(دعوت اسلامی) کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کی جدت ،ندرت،اہمیت اور افادیت یہ ہے کہ یہ جدیداحوال وظروف اور وزمرہ معاملات ومسائل کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی گی ہے ۔ تدریس وتفہیم میں سہولت کے پیش نظر اسے مکالمات کی صورت میں تیار کیا گیا ہے اور مشکل الفاظ نمایاں کر کے ان کے معانی واضح کردیے گئے ہیں ۔ مدارس دینیہ کے طلباء و مدرسین کے لیے یہ کتاب ایک نادر تحفہ ہے کیونکہ مدارس دینیہ کی اکثریت عربی گرائمر تو جانتی ہے مگر آج کل کی بولی اور لکھی جانے والی عربی زبان سےناواقف ہے ۔اس کتاب کی مدد سے عرب ممالک کے مسافروں کے لیے عربی سیکھنا نہایت آسان ہے ۔ اور یہ کتاب اساتذہ وطلبہ کےلیے عربی بول چال پر ایک شاندار رہنما کتاب ہے ۔
2 | الغراب |
5 | الکلب |
8 | القرد والنجار |
11 | الذئب والثعلب |
14 | الاسد والفار |
17 | الراعی والذئب |
21 | الشر بالشر |
23 | الذئب والخروف |
25 | الثعلب الذکی |
27 | السعید من وعظ بغیرہ |
29 | التقلید الاعمٰی |
32 | الاسلام والطہارہ |
35 | ارکان الاسلام خمسۃ |
38 | شرطی السیر |
40 | فی السوق |
42 | عمل خیر من مسئلۃ |
45 | ابتلاء فی الدنیا |
49 | الایام والشہور والفصول |
52 | الاعداد |
57 | تکلمو باللغۃ العربیۃ |
61 | الاستفہام |
64 | المحادثۃ |
68 | التعلم فی الجاہلیۃ |
70 | فی الفصل |
71 | کیف تقضی العطلۃ |
73 | حادث سرقہ |
75 | یہتم المسلم بالنظافۃ |
77 | فی المطعم |
79 | عند الطیب |
81 | کیف تعرف الوقت |
83 | الاغتراب للعمل |
86 | فی العمل شفاء |
89 | الاکلات السریعۃ |
91 | فاتورۃ الکہرباء |
93 | اسباب الجریمۃ |
95 | اسباب ضعف المسلمین |
97 | الطائرہ |
99 | التاشیرہ |
101 | المستشفی |
103 | المحادثۃ بین الزوجین |
105 | الاشیاء |
106 | نحن بنو الاسلام |
107 | نبی الہدٰی |
108 | طلع البدر علینا |
111 | رمضان |
112 | قرآننا |
113 | الدروس النحویہ |
114 | المعرفۃ والنکرۃ |
117 | المذکر والمؤنث |
119 | الافراد والتثنیہ والجمع |
126 | المرکب الاضافی |
129 | الجملۃ الاسمیہ |
132 | ان واخواتہا |
134 | لا نفی جنس |
136 | المنادٰی |
138 | الجملۃ الفعلیۃ |
143 | المفعول بہ |
145 | المفعول مطلق |
147 | المفعول فیہ |
149 | المفعول معہ |
150 | المفعول لہ |
156 | الاسماء الموصولہ |
158 | الحروف الجارۃ |
160 | اسم الفاعل والمفعول |
162 | اسم التفضیل |