نظم جماعت کے آداب

نظم جماعت کے آداب

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 191

 

کوئی بھی جماعت ان عظیم مقاصد کے حصول کے لئے بنائی جاتی ہے ،جنہیں انفرادی کوشش سے حاصل کرنا یا تو سرے سے ممکن نہیں ہوتا ہے یا پھر بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اجتماع ،اجتماعیت اور اجتماعی کوشش میں فرد اور انفرادیت سے یقینا کہیں زیادہ اثر اور برکت ہوتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”ید اللہ علی الجماعۃ “جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ تاہم اس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جماعت سازی کا مقصد جائز اور ارفع ہو۔ایک اچھے مقصد کے لئے تشکیل دی ہوئی اچھی جماعت اجتماعیت کی برکت اور اللہ کی تائید سے اولا تو کامیابی کی منزل مراد تک پہنچتی ہے اور اگر بظاہر ایسا نہ ہوسکے تو بھی اس کے کارکن اور اس کے مقاصد کے لئے اخلاص کے ساتھ تن من دھن کی قربانی دینے والے اخروی سرفرازی سے یقینا ان شاء اللہ ہمکنار ہوتے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ “اچھی جماعت” کیا ہوتی ہے اور کیسے بنتی ہے ؟جماعت کے کن مقاصد کو اچھا قرار دیا جا سکتا ہے ؟اور جماعتی مقاصد کے حصول کا طریق کار اور آداب وشرائط کیا ہیں؟ زیر تبصرہ کتاب”نظم جماعت کے آداب”محترم مولانا میاں محمد جمیل ایم اے صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے انہی اہم اور بنیادی سولات کا جواب تلاش کرنے کی کامیاب اور قابل تحسین کوشش کی ہے۔اور جماعت سازی اور نظم وآداب جماعت کو قرآن وحدیث اور تاریخ وسیرت کے مضبوط دلائل سے تفصیلا بیان فرمایا ہے۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی ان محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
نشان راہ اورحرف تمنا 14
جماعت کا مقصد 16
اخلاقی و سماجی انقلاب 18
جماعت کاطریقہ دعوت 20
جماعتی زندگی کی اہمیت 24
کلمہ توحید اور فکری وحدت 26
عبادات میں مرکزیت 28
جب رستم چلا اٹھا 33
روزہ دلوں کو قریب کرتا ہے 36
حج اورعالمگیر اخوت 37
اتحاد امت کےلیے اجتماعات کو فرض قرار دیا 38
رکن سازی نبی اکرمﷺ کےمبارک دورمیں 40
آپﷺ کےخالص تنظیمی احکامات 43
مضبوط مرکز 46
اراکین کا باہم رابطہ 49
رابطے کےہمہ گیر ثمرات 52
رابطے کے آداب 53
مصافحہ کس وقت ، شیخ الاسلام کا فتویٰ 55
انتخاب امیر کا طریقہ مقرر نہیں 57
صحابہ کرامؓ کےانتخابی بورڈ کا فیصلہ 61
انتخاب امیر کے چار طریقے 63
معزولی امیر کی شرعی دلیل 65
موقت امیر 68
بحث انتخاب امیر کا خلاصہ 63
قیادت کے اثرات 68
امیر کےذاتی اوصاف 72
صحت و تندرسیتی 72
علم و بصیرت 75
تقویٰ 79
اخلاص 81
قوت فیصلہ 87
امیر کا رابطہ عوام 89
استحقاق امیر 92
ادب و احترام 92
سمع و اطاعت 97
امیر کی خیر خواہی 101
حفاظت امیر ’’سیکورٹی ‘‘ 103
کارکن کی اہمیت 106
باشعود کا رکن 109
ایثار و قربانی 112
احساس ذمہ داری 115
اجتماع کمزوریاں 117
بیت المال کی اہمیت 117
بیت المال کا فقدان 122
جہاد فی سبیل اللہ سے کوتاہی 124
احسان فراموشی کی انتہا 126
خوش فہمی کی بہاروں سےباہر آیے 128
کیاجذباتی لوگوں پربھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟ 130
اعزاز و احتساب میں کمزوری 133
جماعتی کام سستی کی سزا 135
فعال اور متحر کرائے عامہ ہی اس کا علاج 138
اظہار رائے کےآداب 140
آئینہ دکھائیے مگر قریب سے 141
جذبات کی بجائے خیالات 141
اجلاس کی اہمیت اور اس کے اخلاقی تقاضے 142
قدیم ترین سماجی کمزوری 144
اخلاقی بد دیانتی 146
اظہار خیال مگر ’’مختصر آپؐ کا ارشاد‘‘ 146
بات توجہ سے سنیے 147
اجازت لے کر جائیے 148
مشاورت کی غرض و غایت 149
مشاورت کی حدود 150
عہد رسالت میں مجلس شوری کےاجلاس اور ان کا ایجنڈا 152
فیصلہ کاطریقہ کار اور فاذا عزمت کا مفہوم 163
کیا امیر مختار کل ہے ؟ 163
اشارات خواب کے باوجود اجتماعی فیصلے کا احترام 167
بے پناہ نقصان کے باوجود مشاورت کا حکم 168
جمہوریت دشمنی میں شورائیت اسلام سے فرار 169
تعصب کی عینک اتار کر پڑھیئے 169
اختلافات امت اور پنڈت نہرو کمیشن کی رپورٹ 172
اختلافات کی بھر مار اور اس کے نقصانات 173
اختلافات کیوں رونما ہوتے ہیں ؟ 174
غلط فہمی کےبعد بدگمانی 174
کردار کشی کی ابتدا 174
انا ولا غیری 177
بھیڑیے سےزیادہ خوفناک شخص 178
فکری تشدد اور انداز خوارج 180
اختلافات کم کرنے کا طریقہ 181
اختلافات مٹانے کا شرعی حل 186
آخری اصول جس کے بغیر امت متحد نہیں رہ سکتی 188
اہل حق کےساتھ رہیے اور دعا کیجیے 189

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like