ناپسندیدہ اخلاق۔1(مطالعہ حدیث کورس)

ناپسندیدہ اخلاق۔1(مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 31

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا پندرہواں حصہ ہے۔ جس کا موضوع ناپسندیدہ اخلاق ہے۔ اس یونٹ میں تکبر و غرور، جھوٹ، بخل، تنگ دلی، خود پسندی، شہرت پسندی، خود غرضی و تصنع اور اسراف و تعیش جیسی خرابیوں اور خطرناک انفرادی اخلاقی امراض کا بیان ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
تعارف 7
آیات قرآنی 8
تکبر اور غرور 9
احادیث نبوی 9
تکبر کا انجام 9
لباس اور رہائش میں زیب وزینت تکبر نہیں ہے 12
جھوٹا خواب بیان کرنا 13
بلا تحقیق بات کرنے کی ممانعت 14
احسان جتلانے کی ممانعت 15
کسی مسلمان کی مصیبت پر خوشی منانے کی مذمت 16
خود پسندی اور خودپسندی سے بچنے کا طریقہ 17
خود پسندی سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا 18
نوحہ کرنا 19
نوحہ کرنے اور دل کے غم میں فرق 20
بخل اور تنگ دلی 21
حرص 21
تصنع اور نقالی 22
اسراف اور تعیش 23
غیر ذمہ دارانہ باتیں 25
بے مروتی کا جواب بے مروتی سے نہیں 26
زبان وشرمگاہ کی حفاظت 26
خلاصہ 28
فہرست مراجع 30

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like