ناممکن ریاست اسلام ، سیاست اور جدیدیت کی اخلاقی مشکل

ناممکن ریاست اسلام ، سیاست اور جدیدیت کی اخلاقی مشکل

 

مصنف : وائل حلاق

 

صفحات: 302

 

وائل حلاق  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مسیحی  فلسطینی محقق ہیں   قانون اور اسلامی فکر کی تاریخ میں مہارت رکھتے ہیں ، اور وہ کولمبیا یونیورسٹی میں شعبہ مڈل ایسٹرین اسٹڈیز کے پروفیسر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ’’میک گل یونیورسٹی‘‘ میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں شامل ہوئے اور 1985 میں اس یونیورسٹی  میں  اسلامی قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔  وائل حلاق کا اسلامی علوم کے میدان میں بہت حصہ ہے۔ ان کی تخلیقات کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ، جن میں عبرانی ، انڈونیشی ، اطالوی ، جاپانی اور ترکی شامل ہیں۔ 2009 میں ، وائل حلاق کو دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا تھا۔ زیر نظر کتاب ’’ ناممکن ریاست ‘‘وائل حلاق  کی معروف کتاب الدولة المستحيلة: الإسلام والسياسة ومأزق الحداثة الأخلاقي. کا اردوترجمہ ہے۔ اصل کتاب انگریزی میں  ہےلیکن اس کتاب کی افادیت کے پیش کے نظر ترکی، انڈونیشیائی، اور عربی زبان میں اس کا ترجمہ ہوچکا ہے۔ مترجم کتاب جناب  صابر علی صاحب نے اردوقارئیں کےلیے اسے اردوقالب میں ڈھالا ہے۔یہ    کتاب  سیاست کے علاوہ اخلاقیات اور اخلاقی فلسفے پربھی بحث کرتی ہے۔اس کتاب میں مصنف نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ’’ اسلامی ریاست ‘‘ کے مسئلے  کی درست تشخیص کیے بغیر مسلمان اس تشکیل ِنو اور اسکے سیاسی وقانونی نتائج کا تصور نہیں کرسکتے ۔اس لیے ضروری ہےکہ ’’ اسلامی ریاست‘‘ کے تصور میں پائے جانے والے کثیر جہتی بدیہی تضادات کا صحیح فہم حاصل کیا جائے

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like