ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت

ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت

 

مصنف : محمد اسماعیل قریشی

 

صفحات: 424

 

رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب ” ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت” از محمد اسماعیل قریشی(سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) دراصل گستاخان رسولﷺکی سزا کے بارے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کے مکمل متن کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلات پرمشتمل اہم کتاب ہے جس میں قریشی صاحب نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن وسنت اور تمام فقہاء کے فیصلوں کے مطابق اہانتِ رسول کی سزا ہر اسلامی دور حکومت میں سزائے موت دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ حقیقت بھی واضح کی ہے کہ مسیحی اور موسوی قانون کی رو سے بھی توہین پیغمبر کی یہی سزا ہے یہ کتاب نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے بھی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اس کتاب کومقام رسالت کی معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ طبع سوم 13
مکتوب شہید پاکستان جناب حکیم محمد سعید 15
مکتوب گرامی مولانا نعیم صدیقی 16
برادر مکرم بہ رشتہ ایمان وقلم جناب محمد اسماعیل قریشی 17
پیش لفظ 20
تقریظ 23
حدیث دل 25
دیباچہ 29
میزان عدل 36
اما بعد 38
عرض مصنف 40
باب اول نام و ناموس رسول اللہ ﷺ 55
قرآن اور آسمانی کتابوں میں 55
غیر الہامی کتابوں اور دیگر مذاہب عالم میں 63
دشمنوں کی شہادت 66
ابو جہل کا ہدیہ نعت 68
یورپ کی عظیم شخصیتوں کا ہدیۃ حمد و ستائش 70
برصغیر ہند کے غیر مسلم مشاہیر کا خراج عقیدت 74
دی نیو انسائیکلوپیڈیا آف برٹانیکا 77
عظمت و شان رسالت 78
ارتفاع ذکر 79
معراج نبوت 81
آداب دربار رسالت 83
کتابیات باب اول 88
باب دوم قانون توہین رسالت 89
قرآن کی روشنی میں 89
احکام الحدیث 101
دربار نبوت کے فیصلے 104
دور خلافت میں 108
خاندان نبوت اور گستاخان رسول 111
گستاخ رسول ائمہ فقہ کی نظر میں 113
کتابیات باب دوم 120
باب سوم توہین رسالت جزم و سزا 122
علمائے قدیم 122
شاتم کی وجہ قتل 127
علمائے جدید کے فتاوی اور مقالات 143
مولانا احمد سعید کاظمی کی عالمانہ توضیحات 156
ایک ضروری وضاحت از مصنف 168
مولانا ریاض الحسن نوری کا نقطہ نظر 175
فرزند اقبال کی مسند ارشاد 207
ڈاکٹر حمیداللہ رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں کی نفسیاتی تحلیل 212
کتابیات باب سوم 217
باب چہارم قانون توہین رسالت عالمی اور ملکی تناظر میں 218
یورپ اور قانون توہین انبیاء ؑ 218
قانون توہین رسالت یورپ اور امریکہ کی دورخی پولیسی 220
مسلم ممالک کی اسٹیٹ پالیسی 221
کروسیڈ امریکہ کے عزائم اور جنگی جرائم 221
گوانتاموبے کے عقوبت خانے 222
قانون توہین رسالت کے خلاف امریکن ہیومن رائٹس کا تنقیدی جائزہ 225
برطانیہ کا موجودہ بلاس فیمی لاء 228
فیصلہ مقدمہ لی مون 234
توہین مسیح کیس یورپین عدالت ہیومن رائٹس کا فیصلہ 1996 234
موکس بلاس فیمی کیس امریکن سپریم کورٹ کا فیصلہ 240
نوٹ مصنف 241
کتابیات باب چہارم 244
باب پنجم مسلم اسپین میں قانون توہین رسالت اور حقوق انسانی 246
مسجد قرطبہ اسلامی ذوق تعمیر کا شاہکار 248
اسپین میں تحریک توہین رسالت 252
دوشیزہ جمال فلورا 255
تحریک توہین رسالت کا اختتام 258
کتابیات باب پنجم 277
باب ششم شہیدان و شیدایان ناموس رسالت 278
باب ہفتم پاک و ہند کے چند شیدایان ناموس رسالت 301
باب ہشتم قانون ، مقدمات اور نظائر ( عدالتی فیصلے) 331
مشاہیر پاکستان کے تاثرات 405

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like