نبی کریم ﷺ کے فیصلے
نبی کریم ﷺ کے فیصلے
مصنف : ابوعبد اللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی
صفحات: 224
کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے۔ جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔ تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔ اور اسے انبیاء کی سنت بتایا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کے درمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی، مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کے بعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت، عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نے اپنے دور ِ خلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے۔ ائمہ محدثین نےنبیﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے۔ اور بعض اہل علم نے نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات پرمشتمل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’نبی کریم کے فیصلے ‘‘امام قرطبی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے وہ مقدمات او ر فیصلے جمع کردئیے ہیں جو نبی کریم ﷺکے دربار عالی میں وقتاً وفوقتاً پیش ہوتے رہے اور آپ ﷺ وحی الٰہی کے مطابق فیصلہ صادر فرماتے رہے۔ جناب ناصر مسعود صاحب نے اس کتاب کو اردو داں طبقے کے لیے اردوقالب میں ڈھالا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ مولف | 11 |
قتل کے بارے میں آپ ﷺ کے فیصلے | 12 |
قید | 13 |
کافرجنگجوؤں کے بارے میں آپ ﷺکافیصلہ | 17 |
قاتل کو کیسے بادشاہ کےسامنے حاضر کیاجائے اورکیسے اقرار کرایا جائے | 19 |
پتھرسے قتل کرنیوالے کےبار ے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 22 |
حاملہ عورت اوراس کےبچے کےقاتل کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 23 |
نامعلوم قاتل کی صورت میں قسم پر آپ ﷺ کافیصلہ | 25 |
والد کی بیوی سےنکاح کرنےوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ | 29 |
آپ ﷺ کافیصلہ اس مقتول کےبارے میں جس کی لاش دوبستیوں کےدرمیان ہو | 30 |
زخمی سے قصاص لینے کاحکم | 31 |
شادی شدہ کااقرار زنااورآپ ﷺ کافیصلہ | 33 |
یہودی کوسنگسار کرنے میں آپ ﷺکافیصلہ | 34 |
صلح حرام کےمعاہدہ کو توڑنا کنوارے زانی پر جدقائم کرنامریض پرحد قائم کرنا اورکوڑے کی کیفیت کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 38 |
شراب نوشی الزام تراشی اورلواطنت کے بارے میں آپ ﷺ فیصلہ | 41 |
کئی مرتبہ چوری کرنیوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ | 44 |
مسلمان ذمی یاکافر کوگالی دینا اورجادو گرکو قتل کرنےمیں آپ ﷺ کافیصلہ | 47 |
کتاب الجہا د | |
مشرکین کے پہلے مقتول اوراس کےمال غنیمت میں آپﷺ کافیصلہ | 51 |
جاسوس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 54 |
قیدیوں کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 56 |
بنوقریظہ اوربنونضیر کے متعلق آپ ﷺ کافیصلہ | 61 |
فتح مکہ میں امن دینےکافیصلہ | 68 |
مشرکین سےصلح کرنا | 76 |
مال غنیمت میں حاضر وغائب اورعورت کےحصہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 77 |
مقتول سےچھینی ہوئی اشیاء کاحکم | 81 |
جومال مشرکین چھین لیں اوردوبارہ مسلمان لےلیں اس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 84 |
ذمی کےہدیہ کاحکم | 86 |
مال فئی میں آپ ﷺ کافیصلہ | 88 |
بنونضیر کےمال میں آپ ﷺ کافیصلہ | 91 |
قاصد کاقتل کفارسے وعدہ کی وفا کاحکم | 94 |
پناہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 95 |
جزیہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 99 |
کتاب النکاح | |
باپ کااپنی ثیبہ بیٹی کابغیر اجازت ورضا نکاح کرنا | 103 |
شب عروسی سےقبل شوہر کافوت ہوجانا | 105 |
شادی کےوقت عورت کاحاملہ ہونا اورمطلقعہ کانفقہ اورعدت | 106 |
شوہر کےعدم موجودگی میں عورت کاخرچ | 109 |
مہر کےبارےآپ ﷺ کافیصلہ | 110 |
حضرت علی کودوسری شادی سےمنع کرنا | 112 |
عورت کاشوہر سے پہلے مسلمان ہوجانا | 113 |
نکاح متعہ اورمعترض کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ | 113 |
حضرت میمونہ ؓسےنکاح | 115 |
بیوی میں آپ کی تقسیم | 116 |
رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کاحکم | 117 |
کتاب الطلاق | |
حائضہ کی طلاق کے بارے آپ ﷺکافیصلہ | 119 |
خلع میں آپ کافیصلہ | 122 |
غلام شوہر کی آزادبیوی کاحکم | 123 |
شوہر کاطلاق پر انکار اورعورت کااس بات پرگواہ قائم کرنا | 124 |
نبی کریم ﷺ کااپنی ازواج کو ختیاردینا | 125 |
نبی کریم ﷺ کااپنی قسم کے بارے میں فیصلہ | 126 |
دوسرے شوہر کےفوت ہونےیاطلاق دینے کےبعد پہلےکادوبارہ نکاح کرنا | 128 |
پرورش کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ | 129 |
ظہار کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ | 131 |
لعان کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 132 |
کتاب البیوع | |
بیع سلم اورسود کے بارے آپﷺ کافیصلہ | 136 |
خریدارکامال کی ادائیگی سے قبل فوت ہوجانا | 141 |
قدرتی آفات میں آپﷺکافیصلہ | 143 |
خریدوفروخت میں دھوکہ دہی کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ | 145 |
ماں اوراولاد کی بیع بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 147 |
کتاب الاقضیۃ | |
حقوق میں ظاہر پر فیصلہ | 151 |
قسم کی کیفیت بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 155 |
پانی کی تقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ | 160 |
شفعہ کے بارےمیں آپﷺکافیصلہ | 157 |
مزارعت اورتقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ | 161 |
مساقاۃ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 163 |
کتاب الوصیۃ | |
وصیت کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 167 |
مال وقف کرنےکےبارے میں آپ ﷺ کاحکم | 168 |
صدقہ ہبہ میں آپ ﷺ کافیصلہ | 170 |
مشتبہ چیزوں میں آپ ﷺ کافیصلہ | 176 |
آزاد کرنا اوروصیت میں قرعہ ڈالنے کاحکم | 178 |
مثلہ والے غلام کی آزادی میں آپ کافیصلہ | 184 |
لقطہ کےبارے میں آپ کاحکم | 185 |
باغ کو صدقہ کرنا | 187 |
امانت کےبارے میں نبی کریم ﷺکافیصلہ | 190 |
مستعارچیز کاتاوان | 191 |
وراثت کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ | 194 |
نسب کےبارے میں آپ کافیصہ | 199 |
قیافہ شناسی کےبارے میں نبی کریم ﷺ کافیصلہ | 199 |
قریبی رشتہ دراوں کی وراثت | 202 |
قاتل کی وراثت سے محرومی | 203 |
مسلمان کی وصیت کےوقت عیسائی کی موجودگی | 203 |
کتے کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ | 207 |
پانی کی حفاظت میں آپﷺ کافیصلہ | 207 |
وکیل کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ | 208 |
حجرے وغیرہ میں دیکھنے سے پہلے اجازت لینا | 210 |
ملک بدر کرنا | 210 |
ہدیہ واپس لینا | 211 |
آگ سےجلانے کی ممانعت | 211 |
نبی کریم ﷺ اوراہل طائف | 213 |
ہوزان کےقیدی | 214 |
نبی کریم ﷺ کےاوارمونواہی کاحکم | 215 |
نبی کریم ﷺ کےمتعلق کچھ مسائل | 218 |
آپ ﷺ کےکفن غسل اوردفن کابیان | 220 |
سبب تالیف | 224 |