نبی رحمت ﷺ اپنے گھر میں
نبی رحمت ﷺ اپنے گھر میں
مصنف : حافظ ثناء اللہ خاں
صفحات: 387
اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کومبعوث فرمایا جن کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور اس بات کا اعلان خود اللہ رب العزت نے سورۃ الممتحنہ میں فرمایا۔ اللہ کے نبیﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ رہنمائی دی وہ شعبہ چاہے معاشی ہو‘ سیاسی ہو یا معاشرتی۔ انسان کے لیے گھر سکون اور راحت کا منبع ہوتا ہے‘ بلکہ ابدی سعادت ایک پر سکون ازدواجی گھونسلے کی مرہون منت ہے اورآج ہم میں سے کون سا بد نصیب ہے جو اپنا پر سکون گھر آباد کرنا اور اپنی ہم مزاج بیوی کی زلفوں کے سائے میں سکون حاصل کرنا اور ایسی نیک اورلاد کا خواہش مند نہ ہو جسے دیکھ کر آنکھوں کو تسکین اور ٹھنڈک ہو‘ ایسا گھر اور ماحول تب ہی میسر ہو گا جب ہم نبیﷺ کی بتائی گئی تعلیمات کو خود سیکھیں اور اپنائیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کی گھریلو زندگی کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ وہی ہمارے رول ماڈل ہیں اور ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اللہ کے نبیﷺ گھرانے تمام حوادث وواقعات ومشکلات کے باوجود ہر مردوزن کے لیے بہترین نمونہ ہیں جنکو اس کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور علمی زندگی کی چند جھلکیاں اس کتاب میں دکھائی گئی ہیں۔ اور ان قصص وحالات کو بیان کرنے کا مقصد معاشرے میں امن وچین اور پر سکون ماحول کو پیدا کرنا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نبی رحمتﷺ اپنے گھر میں ‘‘ ابو انیس حافظ ثناء اللہ خان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 8 |
اندریں حالات | 14 |
رسول اللہ ﷺ اپنےگھرمیں | 16 |
آل ہاشم کانیاسربرہ | 22 |
خدیجہ ؓکےگھر میں | 43 |
غارثور میں جلوہ افروزی | 64 |
ام معبد کےگھر میں | 70 |
رسول اللہ ﷺ ابوایوب انصاری کےگھر میں | 72 |
امہات المومنین کےگھر وں میں نبی ﷺ کی آمد | 80 |
سیدہ عائشہ ؓ کےگھرمیں | 84 |
مدینہ منورہ کی فضائیں مکدرہوگئیں | 104 |
سیدہ ام سلمہ ؓکےگھرمیں | 111 |
آپﷺ کی تیسری بیوی ام سلمہ ؓکےحالات | 114 |
سیدہ زینب بنت خزیمہ ؓکےگھرمیں | 118 |
سیدہ زینب بنت جحش ؓکےگھرمیں | 125 |
سیدہ ریحانہ کےگھرمیں | 127 |
جویرہ ؓکےگھرمیں | 129 |
سیدہ زینب بنت جحش ؓکےگھر میں | 134 |
سیدہ ماریہ ؓکےگھرمیں میں | 143 |
سیدہ ام حبیبہ ؓبنت ابی سفیان ؓ | 146 |
سیدہ صفیہ ؓکےگھرمیں | 154 |
سیدہ میمونہ ؓکےگھرمیں | 162 |
دیگرخواتین جوآپ ﷺ کی زندگی میں آئیں لیکن | 164 |
رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج کےساتھ کیسےزندگی بسر | 166 |
رسول اللہ ﷺ اپنی اولاد کےگھرمیں | 176 |
آپﷺ اپنی بیٹیوں کےساتھ | 186 |
رقیہ اورام کلثوم ؓکےمختصرحالات زندگی | 186 |
سیدہ زینب ؓ | 190 |
فاطمۃ الزہرہؓ | 198 |
رسول اللہ ﷺ بچوں کے درمیان | 208 |
سیدہ ام امامہ بنت ابی العاصؓ | 213 |
الحسن والحسین ؓ | 213 |
سیدہ اسامہ بنت زید | 219 |
رسول اللہ ﷺ کےاپنی بیویوں کی سابقہ اولاد سےحسن سلوک کے نمونے | 222 |
رسول اللہ ﷺ اپنےرشتہ داروں کےدرمیان | 225 |
سیدہ فاطمہ بنت اسد ؓ | 229 |
سیدنا عباس | 230 |
سیدنا علی بن ابی طالب | 232 |
سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب | 234 |
سیدنا عبداللہ بن عباس | 236 |
سیدنا جغفر بن ابی طالب | 237 |
سیدنا ابوسفیان بن حارث | 239 |
سیدہ ام ہانی ؓ | 241 |
آل حلیمہ ؓ | 241 |
ابولہب کی لونڈی ثوبیہ | 245 |
سیدہ ام حرام بنت ملحان ؓ | 246 |
رسول اللہ ﷺ اپنے اصحابہ کےگھروں میں | 248 |
خادموں کاساتھ نبی ﷺ کابرتاؤ | 254 |
ام ایمن ؓ | 254 |
سیدنا انس بن مالک ؓ | 257 |
سیدنا ثوبان | 260 |
سیدنا حسنین یہ نبی ﷺکے وضو وغیرہ کی خدمت بجالاتےتھے | 261 |
سیدنا شقران | 261 |
سیدنا بکیر بن شداخ | 262 |
سیدنا ربیعہ بن کعب الاسلمی | 262 |
سیدہ بریرہ | 264 |
سیدنا ابوحذیفہ | 264 |
دیگر غلاموں کاتذکرہ | 265 |
نبی رحمت ﷺ اپنے پڑوسیوں کےگھروں میں | 267 |
خانہ رسول اللہ ﷺ کےمحاسن | 271 |
نبی ﷺکےگھرانوں کےدوسری خصوصیت پیارمحبت | 290 |
امانت ودیانت | 282 |
الوفا | 294 |
آداب اخلاق | 299 |
اہل خانہ کی خدمت اورآپ ﷺ کی تواضع کےچند نمونے | 308 |
خوشبو اورصفائی | 315 |
رحمت ومحبت | 317 |
عبادات واذکار | 322 |
نیکی کاحکم دینااوربرائی سےروکنا | 339 |
وقارمتانت کااالتزام اورلہوولعب سےاجتناب | 342 |
علم ورشد | 345 |
احترام وانسانیت | 353 |
عدل اونصاف | 356 |
دکھوں اورغموں سےبھراہواگھرانہ | 358 |
بعدازاں | 359 |
رسول اللہﷺ کےگھرمیں آپ ﷺکےآخری ایام کیسے گزرے؟ | 364 |
رسول اللہ ﷺ کےجسمانی اوصاف | 376 |
رسول اللہ ﷺکےاخلاق حسنہ کی ایک جھلک | 378 |
رسو ل اللہ ﷺ کی گھریلوزندگی | 381 |