مرشد جیلانی  کے ارشادات حقانی

مرشد جیلانی  کے ارشادات حقانی

 

مصنف : محمد حنیف یزدانی

 

صفحات: 107

 

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی ذاتی تصنیفات کے حوالہ سے معلوم ہوتا ہےکہ وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں بلکہ آپ خود اپنے عقیدہ کے حوالہ سے لکھتے ہیں اعتقادنا اعتقاد السلف الصالح والصحابة ہمار عقیدہ وہی ہے جوصحابہ کرام اور سلف صالحین کا ہے اور شیخ عبد القادر دورسرں کو بھی سلف صالحین کا عقیدہ مذہب اختیار کرنے کی تلقین کرتے تھے ۔ مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرطِ عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کر رکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنت کے صریح خلاف ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مرشدِ جیلانی کےارشادات ِحقانی ‘‘معروف اہل حدیث عالم دین مصنف کتب کثیرہ جناب محمد حنیف یزدانی کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ﷫ کی تعلیمات کو افادۂ عام اور ان کے عقیدہ بالخصوص ’’مسئلہ توحیدکو ان ہی کی تصانیف غنیۃ الطالبین،فتوح الغیب وغیرہ کی روشنی میں واضح کیا ہے۔کیوں کہ جس مسئلہ کو حضرت شاہ جیلانی ﷫ تمام عمر بیان کرتے رہے ان کے عقیدت مندوں کواس مسئلہ کےسمجھنے میں دھوکہ ہوا۔ بجائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت وبندگی کی جاتی ۔حضرت شاہ جیلانی  کی بندگی شروع ہوگئی ۔اور تمام الٰہی اوصاف ان میں شمار ہونے لگے اور حضرت شاہ جیلانی کو حاجت روا ، مشکل کشا، مصیبتیں دو رکرنے والا ، عالم الغیب، حاضر ناضر نذرونیاز کے لائق سمجھا گیا ۔انہی کےنام کی نماز صلاۃ الغوثیہ اور ان ہی کےنام کاوظیفہ یاشیخ سید عبد القادر جیلانی شيأً لله شروع ہوگیا۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے متعلق عوام میں پائے جانے والے باطل نظریات اورمشرکانہ عقائد وخرافات کو دلائل وبراہین کی روشنی میں خوب واضح کیا ہے۔مصنف نے شیخ عبد القادر جیلانی کے حالاتِ زندگی اور ان کی تعلیمات کوبیان کرنے سے قبل ’’ تحقیق انیق دربارہ غنیۃ الطالبین ‘‘ کےنام سے بحث پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ غنیۃ الطالبین شیخ عبد القادر جیلانی ہی کی تصنیف ہے کیونکہ جب ان کےمعتقدین کےسامنے اس کتاب سے شیخ کے ارشادات اور ان کا عقیدہ بیان کیا جاتا ہے تو و ہ کہتے ہیں کہ ’’غنیۃ الطالبین شیخ عبد القادر جیلانی کی تصنیف نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 8
تحقیق انتیق دربار غنیۃ الطالبین 11
حالات شیخ عبد القادر جیلانی  13
نسب و شریف 14
ولادت با سعادت 14
حصول علم کے لیے سفر 14
والدہ ماجدہ  کی نصیحت 14
ڈاکوؤں کا توبہ کرنا 15
تحصیل علم 15
سلوک 15
شیطان کا دھوکہ دینا اور اس سے بچ جانا 15
تصانیف 16
حلیہ مبارک 16
مجالس وعظ 16
کرامات عظیمہ و اخلاق حسنہ 16
ارشادات گرامی 17
حسن معاشرت 17
صوفی اور متصوف 18
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like