مروجہ نظام زمینداری اور اسلام
مروجہ نظام زمینداری اور اسلام
مصنف : محمد طاسین
صفحات: 253
اسلامی معاشی نظام کےایک حصّے کا تعلق معاشی زندگی کے زراعت وکاشت کاری کے شعبہ سے ہے جو پاکستان جیسے زرعی ملک کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس شعبہ کے مسائل میں سے ایک مسئلہ مزراعت وبٹائی کا مسئلہ ہے جو اپنے عملی اثرات ونتائج کے لحاظ سےبڑا اہم مسئلہ ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس کے شرعی جواز وعدم جواز کےمتعلق فقہاء اسلام کےبابین قدیم سے شدید اختلاف پایا جاتا ہے ۔ بعض فقہاء اس کو بنیادی طور پر جائز اور بعض اس کو بنیادی طور پر ناجائز قرار دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مروجہ نظام زمینداری اور اسلام ‘‘ مولانا طاسین صاحب کی کاوش ہے ۔ اس کتاب انہوں نے نظام ِ زمینداری کا مفہوم ومطلب،مسئلہ ملکیت زمین،اقسام اراضی،مزارعت کی شرعی حیثیت،تعریف اور اس کی مختلف شکلیں ،احادیث مزارعت ،مزارعت کے جواز وعدم جواز پر ائمہ کرام کے موقف کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے
عناوین | صفحہ نمبر |
نظام زمینداری کامفہوم ومطلب | 17 |
نظام زمینداری کی دوبنیادیں | 18 |
ملکیت زمین اوراسلام | 19 |
اسلام کاتصور ملکیت | 20 |
ہرشےکاحقیقی مالک اللہ ہے | 20 |
انسان کسی شے کاخالق نہیں | 21 |
انسانی ملکیت کامطلب | 22 |
اللہ کی ملکیت کامطلب | 23 |
قدرتی اشیاءسےحق استفادہ میں مساوات | 24 |
ہرانسان کی مفید سعی ومحنت کےاثرات اس کےلیے ہیں | 25 |
انسان کے اختیاری اعمال ومساعی کااصل محرک | 27 |
شخصی ملکیت کااصل سبب | 28 |
انسانی ملکیت سےمتعلق آیات قرآنی | 30 |
شخصی ملکیت کاقرآنی تصور | 31 |
انتقال ملکیت کےعام طریقے | 32 |
اشیائے صرف اور ذرائع پیدا اوار کی ملکیت | 33 |
زمین کی شخصی ملکیت قرآن کی روسے | 35 |
زمین کی شخصی ملکیت حدیث کی رو سے | 38 |
اراضی کی چھ قسمیں | 41 |
اراضی مملوکہ | 42 |
اراضی موات | 44 |
نجہید واجتہاد کامطلب | 44 |
احیاءالارض کامطلب | 49 |
اراضی الحوز | 49 |
اراضی مشترکہ یامتروکہ | 50 |
زمین کی اجتماعی ملکیت | 52 |
مالک زمین اپنی زمین میں کیاتصرفات کرسکتاہے اورکیانہیں کرسکتا۔ | 54 |
ملکیت زمین کی تحدید | 57 |
مزارعت کی شرعی حیثیت | 57 |
مزارعت کی شرعی حیثیت کےمتعلق اختلاف | 60 |
مزارعت کی لغوی حقیقت | 62 |
مزارعۃ کےمترادف الفاظ | 62 |
مخابرہ، محاقلہ، کراءالارض | 65 |
مزارعت کی فقہی تعریف | 66 |
مزارعۃ کی مختلف شکلیں | 68 |
مزارعۃ اور قرآن مجید | 68 |
مزارعت اوربوٰمیں مشابہت | 71 |
مزارعت اورمرفوع احادیث | 83 |
احادیث حضرت جابرؓ بن عبداللہ | 83 |
احادیث حضرت زیدؓ بن ثابت | 90 |
احادیث حضرت ابوہریرہؓ | 93 |
حدیث حضرت ابوسعیدالخدریؓ | 94 |
حدیث حضرت انسؓ بن مالک | 94 |
حدیث حضرت ثابت ؓ بن الضحاک | 95 |
حدیث حضرت عائشہؓ صدیقہ | 95 |
حدیث حضرت علی ؓ بن ابی طالب | 96 |
حدیث حضرت سعدؓ بن ابی وقاص | 97 |
حدیث حضرت مسورؓ بن مخرمہ | 98 |
حدیث حضرت عبداللہؓ بن عمرؓ | 100 |
حدیث حضرت عبداللہ بن عباسؓ | 101 |
حدیث حضرت اسیدؓ بن ظہیر | 112 |
حدیث حضرت رافعؓ بن خدیج پر تبصرہ | 121 |
حدیث حضرت مزارعت میں تعارض کی بحث | 134 |
رفع تعارض کےچارطریقے: نسخ، تطبیق ،ترجیح ،توقف | 136 |
نسخ کےطریقہ سےاحادیث مزارعت کاتفصیلی جائزہ | 136 |
ترجیح کےطریقہ سے احادیث مزارعت کاتفصیلی جائزہ | 143 |
وجودہ ترجیح کی بحث | 143 |
جمع وتطبیق کےطریقہ سےاحادیث مزارعۃ کاجائزہ | 158 |
جمع وتطبیق کی مختلف شکلیں | 158 |
مزارعۃ اورآثار صحابہؓ وتابعین | 167 |
صحیح البخاری ’’باب المزارعۃ بالشطرونحوہ کےترجمۃ الباب میں مذکورہ آثار صحابہ وتابعین) | 168 |
ترجمۃ الباب میں جن آثار صحابہؓ وتابعین کی طرف اشارہ ہے ان پر تفصیل یبحث | 169 |
روایت قیس بن مسلمہ پر تفصیلی بحث | 174 |
شرح معانی الآثار میں مذکور آثار صحابہؓ وتابعین | 205 |
دوسری کتب حدیث میں مزراعۃ کےمتعلق آثار | 209 |
مزارعۃ کےجواز وعدم جواز سےمتعلق آثار کےمابین اختلاف پر تبصرہ | 213 |
مزارعۃ اورائمہ اربعہ | 214 |
حضرت امام ابوحنیفہ اورمزارعت | 216 |
حضرت امام مالک اورمزارعت | 225 |
حضرت امام شافعی اورمزارعت | 228 |
حضرت امام احمدبن حنبل اور مزارعت | 231 |
زارعت اورعقلی وقیاسی دلائل | 233 |
مزارعۃ کےمضاربت پر قیاس کی بحث | 233 |
مزارعۃ اوراجارہ | 238 |
مزارعت اورضرورت ومصلحت | 241 |
مزارعت اورتعامل امت | 244 |
مزارعت کےرواج پذیر ہونے کےتاریخی وسیاسی عوامل | 247 |
مآخذومصادر | 251 |