مقدمہ بوسنیا

مقدمہ بوسنیا

 

مصنف : محمد الیاس انصاری

 

صفحات: 230

 

بوسنیا و ہرزیگووینا (bosnia-herzegovina) یورپ کا ایک نیا ملک ہے جو پہلے یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ اس کے دو حصے ہیں ایک کو وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا کہتے ہیں اور دوسرے کا نام سرپسکا ہے۔ وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا اکثریت مسلمان ہے اور سرپسکا میں مسلمانوں کے علاوہ سرب، کروٹ اور دیگر اقوام بھی آباد ہیں۔ یہ علاقہ یورپ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 51،129 مربع کلومیٹر ( 19،741 مربع میل) ہے۔ تین اطراف سے کرویئشا کے ساتھ سرحد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی یورپی اقوام نے اس علاقے کی آزادی کے وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ اسے ساحلِ سمندر نہ مل سکے چنانچہ اس کے پاس صرف 26 کلومیٹر کی سمندری پٹی ہے اور کسی بھی جنگ کی صورت میں بوسنیا و ہرزیگووینا کو محصور کیا جا سکتا ہے۔ مشرق میں سربیا اور جنوب میں مونٹینیگرو کے ساتھ سرحد ملتی ہے۔ سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت سرائیوو ہے جہاں 1984 کی سرمائی اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا تھا جب وہ یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ تاحال آخری بار ہونے والی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی 44 لاکھ تھی جو ایک اندازا کے مطابق اب کم ہو کر 39 لاکھ ہو چکی ہے۔ کیونکہ 1990 کی دہائی کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جن کی اکثریت مسلمان بوسنیائی افراد کی تھی اور بے شمار لوگ دوسرے ممالک کو ہجرت کر گئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مقدمۂ بوسنیا‘‘ محمد الیاس انصاری کی تصنیف ہے۔ جس میں صلیبی جنگوں کے مناظر،مسلمانان بوسنیا کا الم اور ، بوسنیاکا زمانہ حال اور مستقبل کو مفصل بیان کیا ہے۔ یہ کتاب اپنے اس موضوع پر ایک شاندار اور مفید کتاب ہے ،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
پیش لفظ 10
ابتدائیہ 12
صلیبی جنگ 16
صلیبی جنگوں کےمناظر 20
امریکہ کی صلیب پرستی 22
حصہ اول:مسلمانان بوسیناکاالمیہ 27
باب اول:مسلمانوں پرسربوں کےمظالم 29
نسلی تطہیر 32
نسلی کشی 47
عصمت دری 89
تباہی وبربادی 109
نفسیاتی طریقہ جنگ 112
باب دوم:مسلمانوں پرکروٹوں کےمظالم 116
حصہ دوم:بوسنیاکےالمیہ پرعالمی رویہ 130
باب سوم:روس کاکردار 131
سرب سربریت ایک تاریخی نمونہ 133
پان سلاف ازم 133
روسی قوم پرستوں کےسربیا کےدور 134
روسی قوم پرست سربوں کےشانہ بشانہ 135
عسکری حمایت 136
سخت اقتصادی پابندیوں کی مخالفت 139
باب چہارم:اقوام متحدہ اوردیگرمغربی ممالک کاطرزعمل 143
اسلحی پابندیاں 144
اقتصادی پابندیاں 147
ممنوعہ فضائی علاقہ 148
امن مذاکرات 160
مغربی کردار 186
باب پنجم:اسلامی کادنیاکارویہ 194
مسلم تنظیموں کاکردار 197
جہاد 202
مسلم رہنماؤں کےبوسنیاکےدورے 202
حصہ سوم:بوسنیاحال اورمستقبل 204
باب ششم
جبرجذبہ جہاد 205
حرف آخر 217
ماخذ 222

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like