مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی

مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی

 

مصنف : محمد منیر قمر

 

صفحات: 459

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ اور اس کے بعد اہم ترین بات یہ ہے کہ نماز کا صحیح اور درست طریقہ کیا ہے؟۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں سب سے پہلے ہماری اور نبیﷺ کی نماز کا جائزہ لیا گیا ہے کہ ہماری نماز کا حال کیا ہے اور نبیﷺ کی نماز کی کیا کیفیت تھی اس کے بعد  نبیﷺ کے طریقۂ نماز کو مدلل اورتفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اس میں استقبالِ قبلہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کے مسائلِ نماز بیان کیے گئے ہیں۔ صحیح وحسن احادیث کی روشنی میں نماز کی صحیح کیفیت اور اس کا مسنون طریقہ بتایا گیا ہے ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی ‘‘ مولانا محمد منیر قمر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like