مختصر محمدی نماز

مختصر محمدی نماز

 

مصنف : بشیر احمد حسیم

 

صفحات: 104

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ نماز دین کاستون   ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سے انسان کو روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر و حضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ ’’مختصر محمدی نماز‘‘ مولانا بشیر احمد﷫ کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کا طریقہ اور مسنون دعائیں معتبر اور صحیح احادیث کی روشنی میں مرتب کی ہیں۔ فاضل مرتب نے کوشش کی ہے کہ نماز کے متعلقہ وہی مسائل بیان کیے جائیں جو رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہیں۔ اور ان مسائل کی وضاحت کی جائے جن کو عام لوگ رسول اللہ ﷺ کی سنت سمجھتے ہیں مگر وہ اللہ کے نبی کریمﷺ کی سنت نہیں ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مصنف کےلیے نجات کا ذریعہ بنائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
شرائط نماز 7
بیت الخلاء کی دعائیں 9
مسواک کابیان 9
مسنون وضو 10
جرابوں پر مسح 11
وضو کےبعد کی دعا 12
تیمم کابیان 13
اکہری تکبیر 14
دوہری اذان 16
دوہری تکبیر 17
اذان کےبعدکی دعائیں 17
اذان کاجواب 19
تکبیر کاجواب 19
اذان سےمتعلقہ دیگر مسائل 20
اذان تہجد کی حقیقت 24
مسجد میں داخلے اورنکلنے کی دعائیں 29
نمازوں کےاوقات 30
نماز کی نیت 32
تکبیر تحریمہ وقیام 32
سورۃ الفاتحہ 36
رکوع اوراس کی دعائیں 38
رکوع کےبعد دعائیں 39
سجدے کاطریقہ 40
سجدے کی دعائیں 42
دوسجدوں کےدرمیان کی دعا 44
جلسہ استراحت 44
قعدہ اولی 45
قعدہ ثانیہ اوراسکی دعائیں 46
سلام 48
سلام کےبعد دعائیں 49
نمازوں کی رکعات 51
نمازوں کی رکعات 53
نماز وتر کی دعا 54
قنوت فجر کےبعد کی دعا 58
نماز سفر کےمسائل 59
نماز جمعہ 62
جمعہ کےضرور ی مسائل 64
نماز جنازہ 66
میت کو قبرمیں اتارنے کی دعا 71
دفن کرنے کےبعد کی دعا 72
قبروں کی زیارت کی دعا 72
نماز عید اوراس کاطریقہ 73
عید کےضروری مسائل 76
تکبیرات عید 81
نماز استخارہ 84
نماز تسبیح 85
نماز تراویح 86
نمازاشراق یاچاشت یااوابین 86
نماز کسوف 88
دعائے کےمباحث 89

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like