محمد ﷺ سب کے لیے

محمد ﷺ سب کے لیے

 

مصنف : سید حامد محسن

 

صفحات: 457

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ محمد سب کےلیے ‘‘ سید حامد محسن کی انگریز ی کتاب Follow Me Will Love You کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں مسلم وغیر مسلم دونوں طرح کےقارئین کوسامنے رکھا ہے۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں آپ ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے ہی اسوۂ حسنہ وکاملہ نہیں بکلہ غیر مسلموں کےلیے بھی ایک رول ماڈل ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں حیات نبوی اور پیغام نبوی دونوں کویوں اہم آہنگ وپیوست کردیا ہے کہ کتاب واقعات سیرت کے ساتھ ساتھ اسلام کا ایک جامع تعارف بن گئی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض متر جم 7
عر ض نا شر 10
اظہا ر نا شر 10
پیش لفظ 16
 کعبہ اللہ کا گھر 25
نبوت  کی نشا نیاں 35
پہلی وحی 46
پیغام 49
ظلم  وجبر  کادور 54
ذہبی  اور معا شر تی  انقلاب 67
ہجرت  حبشہ 72
قا فلہ  سخت  جاں  اگے  بڑ ھتا  ہے 78
شعب  ابی  طالب  میں 83
ہجر ت 95
مدینہ  میں 101
مد ینہ  کی رفا ہی  ریا ست 101
جہا د  : امن  کی   جستجو 110
جہاد اکبر 117
پہلی لڑائی 119
غزوہ بدر 123
تعلیم  و تر بیت  کا حسین  نبوی اسلو ب 130
محمد ﷺ رحمتہ  للعا لمین 140
ابھی عشق کے امتحان  اور بھی ہیں 190
غزوہ  احد 190
خند ق  ، غدا ری  اور  ایک تد بیر 209
مسلمانوں  کی فر اخ دلی 220
آزادی اظہا ر را ئے 222
 انسا نیت  کی خد مت 223
امن  فتح یاب ہو تا  ہے 231
صلح حدیبیہ 238
اللہ کے دین  میں  فوج در فوج  داخلہ 247
عظیم  سبق 248
بین  الا قو امی پیمانے پر دعوت  اسلامی 249
دور  نبو ت  میں  ہندو ستان  میں اسلام  کی دعو ت 250
پیغمبر  اسلام ﷺ کے غیر مسلموں  سے تعلقات 256
مکہ کے  غیر مسلموں  کے ساتھ   تعلقات 263
مدینہ کے  غیر مسلموں  کے ساتھ   تعلقات 263
دین  میں  کو ئی  جبرنہیں 269
دوسرے مذہب  کے لئے  روا داری 270
خیبر 274
تفر یح  اور آرام 279
عمر ہ حج اصغر 282
فتح مبین 294
جا ؤ تم سب بری ہوں 303
حنین کامعر کہ 306
مصلح کامل 316
رسول  اللہ  ﷺ کی ایک جامع حدیث 323
مسا و ات  انسانی 325
پور ا عر ب   اسلام کے سا یہ میں 329
ر سو ل اللہ ﷺ  کاحقوق انسانی  کاتصو ر 336
قر آنی  اور انسانی  شر ف 340
نو جوانوں کی حو صلہ  افزائی 345
اخلا قیات  جنگ 348
رسو ل اللہ  ﷺ کاتصو ر جنگ 349
شادی کا مسئلہ 368
اسلام  میں  بیو ا ؤ ں  اور مطلقہ  خو اتین  کےحقوق 378
خو اتین  کی رضا  مند ی،  اسلام کا مؤ قف 380
حضرت محمد ﷺ کی متعددشادیاں 383
خو اتین کا مقام ، پا کیزگی  اور  حجا ب 405
مد ینہ  ایک ماڈل شہر 410
سب کے  لئے  انصاف 426
اسلامی قانو ن  میں  باد شاہ   اور عام آدمی  سب برابر 428
بیٹے کی وفات پر غم 429
سو رج گر ہن 430
حجتہ الوداع 432
جنت میں رفیق اعلی ٰ کے ساتھ 436
محمد ﷺ رسو ل انسانیت 443
رسو ل  اللہ  ﷺ کا اسو ہ  و حسنہ 443
دنیا  کے بڑے  لو گ  آ پ ﷺ کے بارے  میں کیا  کہتے ہیں 450
کتا بیات 454

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like