محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیہ
مصنف : پروفیسر محمد اکرم
صفحات: 466
اللہ تعالی کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ پر بے شمار کتابیں تحریر کی گئی ہیں ۔ تاریخ انسانی کی کوئی شخصیت ایسی نہیں جس کی زندگی پر اتنا وسیع اور تمام جزئیات کے ساتھ ہمہ جہت علمی کام ہوا ہو ،جتنا نبی ﷺ پر ہوا ہے ۔ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ اب تک دنیا کی مختلف زبانوں میں آپ ؐ کی سیرت پر مسلم وغیر مسلم اہل علم نے لاکھوں کی تعداد میں تصنیف وتالیف کا وقیع کام کیا ہے ۔انیسویں اور بیسویں صدی میں مغربی اہل علم نے حضور اکرم ﷺ پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔سیکڑوں مغربی اہل دانش نے حضور اکرم ﷺکی تحسین وتعریف میں زورِ قلم صرف کیا ہے ، لیکن مغربی مصنفین نے ایک بڑی تعداد نے آپؐ پر گوناگوں اعتراضات بھی کیے ہیں۔ہرچند کہ ان کے اعتراضات نہایت بودے ،غیر معقول اور بے وزن ہیں تاہم مسلمان اہل علم نے ان اعتراضات کامدلل ومسکت جواب تحریر کیا ہے۔اردو زبان میں اس موضوع پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘پروفیسر محمد اکرم طاہر کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ سیرت طیبہ کے متعلق شکوک وشبہات کا مدلل جواب دینے کی کوشش کی ہے ۔فاضل مصنف نے اہل مغرب میں سے چند ممتاز اہل قلم کے سیرت النبی ﷺ کے متعلق افکار ونظریات پر بحث کر کے ان اعتراضات کےسطحی پن کا پول کھولا ہے۔کارلائل ،منٹگمری واٹ ،مائکل ایچ ہاٹ اور برناڈلیوس کے ان افکار کا جواب بھی لکھا ہے جن کے اثرات پورے یورپ کے اہل علم میں سرایت کیے ہوئے ہیں ۔ فاضل مصنف نے بطور ایک مسلمان اپنے جذبات عقیدت کو بھی کتاب میں سمودیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ ان اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
مقدمہ | 11 | |
حضور اکرمﷺ مغربی مفکرین کی نظر میں | 19 | |
حصہ اول | 23 | |
باب اول آفتاب رسالت محمد رسول اللہ ﷺ | 23 | |
حصہ دوم آفتاب رسالت کی ضیاپاشیاں | 50 | |
باب دوم پیغمبر انقلاب ؐ بحیثیت مدبر سیاست | 50 | |
مراجع و حواشی | 96 | |
باب سوم رحمۃ للعالمین کا معاشی اسوہ حسنہ | 100 | |
مراجع و حواشی | 159 | |
باب چہارم رسول عربی ؐ اور علم نفسیات | 163 | |
مراجع و حواشی | 215 | |
باب پنجم نبی امی ؐ بحیثیت معلم قانون و انصاف | 215 | |
مراجع و حواشی | 243 | |
باب ششم محسن انسانیت ؐ اور حفظان صحت کے اصول | 247 | |
باب ہفتم سید انسانیت اور حقوق نسواں | 269 | |
حصہ سوم | ||
باب ہشتم آفتاب رسالت ؐ مستشرقین کی مغالطہ آفرینیاں | 307 | |
باب نہم ہیروز اینڈ ہیروور شپ | 335 | |
باب دہم محمدﷺ پرافٹ اینڈ سٹیس مین | 355 | |
باب یاذ دہم دی ہنڈرڈ | 393 | |
باب دواز دہم دی کرائسس آف اسلام | 407 | |
رجال | 441 | |
کتب | 452 | |
اماکن | 458 |