محمد بن عبد الوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح

محمد بن عبد الوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح

 

مصنف : مسعود عالم ندوی

 

صفحات: 188

 

شیخ محمد بن عبدالوہاب ایک بلند پایہ شخصیت ہیں جنھوں نے تاریکیوں اور گمراہیوں میں حق کےچراغ روشن کیے اور لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے میں اپنا آپ وقف کر دیا۔ لیکن ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے کہ قوم کے کچھ افراد نہ صرف ان پر سب و شتم کا بازار گرم رکھتے ہیں بلکہ تکفیر و تضلیل کے تیر برسانے میں بھی باک محسوس نہیں کرتے۔ پیش نظر کتاب ’امام محمد بن عبدالوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح‘ میں امام صاحب کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے خلاف افترا پردازیوں کے برپا کیے گئے طوفان بدتمیزی کی حقیقت طشت ازبام کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف علامہ مسعود عالم ندوی ہیں جو ایک بلند پایہ ادیب، ایک صاحب طرز انشا پرداز اور قوم کا درد رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ فاضل مصنف نے شیخ کے حالات زندگی معتبر حوالوں کے ساتھ بیان کرتے ہوئے ایک باب میں ان تمام تصنیفات کا اجمالی تعارف پیش کیا ہے۔ ایک باب میں شیخ کی دعوت، ان کا فقہی مسلک اور عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے اور آخری باب میں شیخ سے متعلق مشہور کی گئیں غلط بیانیاں اور افتراپردازیوں کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 1
تقریب 15
عرض مولف 19
پہلا باب 22
ذاتی حالات 22
دنیا کے اسلام کی حالت 24
خاندان 28
نشوونما 29
علم کی راہ میں 30
دعوت وتبلیغ 33
تبلیغ عام 46
وفات 49
دوسرا باب 60
سیاسی برتری 60
امتناع حج 61
قحط سالی اور حج کی عام اجازت 65
مکہ مکرمہ کا فاتحانہ داخلہ 77
حج اور اصلاحات 84
سیرت سعود 93
صلح اور فریب 97
تیسرا باب 118
تصانیف 118
کتاب التوحید 120
کتاب الکبائر 123
کتاب سیرت وغیرہ 125
چوتھا باب 130
توحید اور اس کے لوازم 133
غیر اللہ کو پکارنا 134
زیارۃ قبور 139
پانچواں باب 142
غلط بیانیاں اور افترا پردازیاں 142
وہابیت 142
غلط بیانیوں کے نمونے 147
انکار حدیث 149
ایک واقف کار انگریز کی شہادت 159
چھٹا باب 161
ماخذ اور لٹریچر 161

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like