محبت رسول ﷺ کے آداب
مصنف : عبد الرؤف محمد عثمان
صفحات: 169
حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسیہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔صحابہ کرام نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کرتے تھے اوراس محبت میں مال ودولت کیا جان تک قربان کردیتے تھے تاریخ میں ایسی ایک نہیں سیکڑوں مثالیں موجود ہیں۔ صحابہ کرام کا یہی وہ جذبہ اور ایسی ہی محبت آج بھی دلوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ محبت رسول ﷺ کے آداب ‘‘ علامہ عبدالرؤف محمد عثمان کی عربی تصنیف ’’ محبۃ الرسول بین الاتباع والابتداع ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب فاضل مصنف کی نہایت اہم تحقیقی اور مدلل علمی شاہکار ہے یہ کتاب در اصل فاضل مصنف کا ڈاکٹر یٹ کا رسالہ ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مولانا نیاز احمد مدنی طیب پوری نے عام فہم انداز سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔یہ کتاب اسلامی اخلاقیات اور شریعت محمدیہ کے مکارم اخلاق اور اہل ایمان کی زندگی کے لیے چراغ راہ ہے ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت کے علاوہ اتباع اور محبت میں بدعت پر علمی بحث کرتی ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد حیثیت کی حامل ہے اور سول کی محبت کے سلسلے میں جو غلو کیا جاتا ہے سب پر تفصیلی بحث اس کتاب میں موجود ہے اور شرعی وغیر شرعی دونوں محبتوں کو واضح کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں رسول ﷺ کی محبت کے سلسلہ میں جتنے غیرشرعی افکار پائے جاتے ہیں ان کا حکیمانہ اور عادلانہ جائزہ لیا ہے اورقرآن وحدیث سے ان کی تردیدکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور عامۃ الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 5 |
عرض مترجم | 8 |
مقدمۃ المولف | 11 |
نبوت اوررسالت کی تعریف | 18 |
رسولﷺ بشرتھے | 21 |
نبوت اصطفاءالہیٰ ہے | 27 |
محبت کامفہوم اوراس کی قسمیں | 37 |
رسول سےمحبت کرنی واجب | 43 |
ہم رسول اللہﷺسےکیوں محبت کرتےہیں؟ | 45 |
رسول سےحب اللہ کےمظاہر | 47 |
حب رسول میں اضافہ کرنےوالی چیزیں | 53 |
محبت وسلوک پرمحبت کےآثار | 56 |
محبت رسول کےمظاہر | 56 |
سیرت وسلوک پرمحبت کےآثار | 63 |
محبت کاثمرہ | 64 |
اتباع کامفہوم | 67 |
نبیﷺ کےافعال | 71 |
رسول کی اطاعت واجب | 74 |
اتباع کےمظاہر | 82 |
غلوکامعنی | 88 |
غلوکےاسباب | 90 |
انبیاءکی بابت یہودونصاری کاغلو | 97 |
ذات رسول میں شعیوں کاغلو | 101 |
ذات رسول میں صوفیاءکاغلو | 103 |
رسول کی بابت علاج کاغلو | 107 |
ذات رسول میں ابن عربی کاغلو | 111 |
وجدۃ الوجودکےبارےمیں ابن عربی کاموقف | 111 |
ابن عربی کےنزدیک حقیقت محمدیہ | 113 |
ذات رسول میں ابن عربی کےغلوکامقصد | 116 |
ذات رسول میں غلوکاعقیدہ عمل پراثر | 116 |
ذات رسولﷺ میں غلوکی بابت اسلام کاحکم | 118 |
بدعت کی تعریف اوراس کی کاحکم | 122 |
محبت رسول کےدعوےمیں ظاہرہونےوالی بدعتیں | 124 |
صوفیاءکادعوی کہ یہ رسول کوحالت بیداری میں دیکھتےہیں | 124 |
نبیﷺ کاغیرمشروع وسیلہ لینا | 125 |
نبیﷺ کی قبرکی زیارت سےمتعلق بدعتیں | 128 |
یہ عقیدہ رکھناکہ آپ کی قبرکی زیارت واجب ہے | 129 |
اجازت لینےوالےکی ہیت مین | 130 |
میلادکی بدعت | 135 |
بدعت کااثر | 138 |
بدعت کابدعتی پراثر | 138 |
بدعتی ذلیل وخوار ہوگا | 140 |
اللہ سےدوری | 141 |
بدعتی دنیامیں رسوااورآخرت میں اللہ کےغضب کاشکارہوگا | 141 |
بدعتی سےرسول بری ہے | 142 |
بدعتی پراپنی بدعت | 143 |
بدعتی کوتوبہ کی توفیق نہیں ہوتی | 143 |
بدعتی کےسوءخاتمہ کااندیشہ | 144 |
بدعتی کونبی کےحوض کوثرسےبگادیاجائےگا | 144 |
بدعت کادین پراثر | 146 |
سنتوں کاٹنا | 146 |
دین کوترک کرنا | 146 |
سماج پربدعت کااثر | 147 |
فتنےکی مار | 148 |
بدعت کامقابلہ کیسےکریں | 149 |
خاتمہ | 150 |
ضمیمہ | 152 |
نعت گوئی میں غلو | 161 |
فہرست مصادرومراجع | 165 |