مفتاح الجنہ ( محمد حسین ظاہری )

مفتاح الجنہ ( محمد حسین ظاہری )

 

مصنف : ابو خزیمہ محمد حسین ظاہری

 

صفحات: 146

 

تمام انبیاء کرام ؑ ایک  ہی پیغام  اور  دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف ایک اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام  سالہاسال تک مسلسل  اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے  ۔انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے۔  حضرت  نوح   نے ساڑھے نوسوسال   کلمہ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد  مصطفیٰ ﷺ نےبھی  لا اله  الا الله کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔زیرنظر  كتاب ’’مفتاح الجنۃ‘‘ بھی    اس موضوع پر شیخ محمد حسین ظاہر ی کے خطبات کا  مجموعہ ہے۔  اس میں  موصوف نے انتہائی عمدہ انداز میں کتاب وسنت کے دلائل  کی روشنی  میں    لا اله  الا الله   کا معنی ومفہوم،حقیقت ،شرائط کو  تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ اللہ تمام مسلمانوں کو صحیح معنوں میں  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا معنی ومفہوم جاننے او راس کے  مطابق عقیدہ وعمل صالح اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 5
خطبہ نمبر 1 10
لاالہ الا اللہ کے ارکان اور مفہوم 10
سب سے پہلا رکن شہادتین 10
لاالہ الا اللہ کے نام 11
ارکان کلمہ توحید قرآن کی نظر میں 12
عروۃ وثقیٰ کیا ہے 13
بندوں کی اقسام 15
ارکان کلمہ توحید حدیث کی نظر میں 15
لاالہ الا اللہ کا معنی و مفہوم 16
وسیلہ کیا ہے 22
سورج کو سجدہ کرنے والا 24
مومن کا دوست کون ہے ؟ 30
آیت کا شان نزول 38
خطبہ ثانی 39
لاالہ الا اللہ کی فضیلت 40
لاالہ اللہ کی شرائط 42
علم 42
یقین 56
قبول 61
انقیاد 66
خطبہ نمبر 3 71
صدق اور اس کے دلائل 72
اخلاص اور اس کے دلائل 78
محبت اور اس کے دلائل 83
محبت رسول کیا ہے 87
شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری اور ایک عیسائی کا واقعہ 91
خطبہ نمبر 4 94
لاالہ الا اللہ کی نقیض 94
نظریہ اور اس کے دلائل 95
ابن شاہ اور بابے بلوچ کے بارے میں موجودہ مشرکین کا عقیدہ 100
کلمہ توحید کو توڑنے والا دوسرا نظریہ اور اس کے دلائل 105
عبادت کا مفہوم 105
کلمہ توحید کو توڑنے والا تیسرا نظریہ اور اس کے دلائل 112
کلمہ توحید کو توڑنے والا چوتھا نظریہ اور اس کے دلائل 115
قبروں کو دھونا شرکیہ فعل ہے 117
کلمہ توحید کو توڑنے والا پانچواں نظریہ اور اس کے دلائل 120
کلمہ توحید کی فضیلت 121
دعوت کا آغاز کیسے ہو 122
لیڈی ڈیانا کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا 131
ایک صحابیہ کا ایمان افروز واقعہ 134
احمد رضا خاں بریلوی کی قرآنی آیت میں تحریف 135
پانچویں شرط 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like