معاشرتی مسائل کے حل کے لیے حفاظتی سفارتکاری کا کردار

معاشرتی مسائل کے حل کے لیے حفاظتی سفارتکاری کا کردار

 

مصنف : عبد العزیز ابراہیم الغدیر

 

صفحات: 99

 

سفارتکاری ایک باقاعدہ اور فن ہے اور مختلف صورتوں میں اس کی مختلف اقسام ہیں۔بین الاقوامی تعلقات کی صورت میں اس کی دو قسمیں :دوطرفہ سفارتکاری اور کئی طرف سفارتکاری ہیں، جبکہ ملکی تعلقات کے انتظام وانصرام کی صورت میں :خفیہ سفارتکاری اور علی الاعلان سفارتکاری ہوتی ہیں،اسی طرح مقاسڈ کے حصول کے کئے سرانجام دی جانے والی سفارتکاری کی اقسام میں انسانی سفارتکاری، عام سفارتکاری اور حفاظتی سفارتکاری شامل ہیں۔حفاظتی سفارتکاری کا مقصد سفارتکاری ذرائع استعمال کر کے لڑائی جھگڑوں کا سد باب اور ان میں شدت سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس اسباب کا حک تلاش کرنا ہوتا ہے جن کی وجہ سے ان اختلافات میں تیزی آتی ہے اور بڑھ کر تشدد کے مراحل میں داخل ہو جاتے ہیں۔حفاظتی سفارتکاری لڑائی جھگڑوں کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔بین الاقوامی برادری نے دنیا بھر میں اس سفارتکاری کی افادیت کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں  سال 2007ء میں جمہوریہ ترکمانستان میں اس کا پہلا کرکز قائم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”معاشرتی مسائل کے حل کیلئے حفاظتی سفارتکاری کا کردار”پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر محترم جناب عبد العزیز ابراہیم صالح الغدیر صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے سفارتکاری کی تاریخ اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے لڑائی جھگڑوں کے حل میں حفاظتی سفارتکاری کی افادیت اور اس کے طریقہ کار پر گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہےکہ وہ ان کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسلامی معاشروں میں موجود لڑائیوں اور جھگڑوں کو ختم کر کے انہیں امن واستحکام کا گہوارہ بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 6
با ب اول : سفار تکاری اور اس کی تاریخ 9
اول :سفار تکاری کی تعریف 11
دوم : سفار تکاری کی تاریخ 15
سوم : اسلامی سفار تکاری کی تاریخ 19
چہارم : عہد نبوی کی سفار تکاری اور اس کی خصوصیات 21
پنجم :خلافت راشدہ اور مابعد کے ادوار کی سفار تکاری 27
ششم : اسلامی سفار تکاری کے اغراض ومقاصد 31
ہفتم : ایک سفار تکار کی خصوصیات 33
ہشتم : ایک سفار کی ذمہ داریاں اور استثناء 35
1.سفار تکاروں کی ذمہ داریاں اور استثناء 36
2.سفار تکاروں کے فرائض 37
3.سفار تکاروں کی خصوصیات واستثناء 37
نہم : سفار ی کی اقسام 39
1.انسانی سفار تکاری 42
2.عوامی  سفار تکاری 43
3.حفاظتی سفار تکاری 44
با ب دوم :حفاظتی سفار تکاری اور معاشرتی مسائل کے حل میں اس کاکردار 46
اول :سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے حفاظتی سفار تکاری کے ذرئع 48
دوم :سلامتی واستحکام کے حصول کے ذرائع 52
سوم : معاشرتی مسائل کے حل کے لیے  حفاظتی سفار تکاری ک ابداف 57
چہارم : معاشرتی مسائل کے حل کے لئے حفاظتی سفار تکاری کاکردار 59
پنجم : معاشرتی مسائل کے حل کے لیے حفاظتی سفار تکاری کے وسائل 61
1.حفاظتی کلچر 63
2.سیاسی نفسیات 64
3.بیداری 65
4.ثالثی اور صلح کی کوششیں 65
5. مذاکرات 65
6.علماء اور اصلاح پسندوں کاکردار 67
ششم : منشیات کے روک تھام میں حفاظتی سفار تکار ی کاکردار 69
ہفتم : حفاظتی سفار تکاری اور دہشت گردی کی لعنت 76
ہشتم : حفاظتی سفار تکاری اورمعاشرے کو نقصان پہنچانے والے افکار ونظریات اور معاشرے کی وحدت پر ان کے اثرات 81
نہم : حفاظتی سفار تکاری کےاثرات 88
  خاتمہ 91
کتابیات ومراجع 94
سفار تکاری کی بحث 99

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like