معجم صغیر

معجم صغیر

 

مصنف : ابو القاسم سلیمان بن احمد بن ایوب طبرانی

 

صفحات: 702

 

امام طبرانی ابو القاسم بن احمد بن ایوب(260۔360ھ) علم وفضل کے جامع او رفن حدیث میں نہایت ممتاز تھے امام طبرانی نے ایک ہزار سے زائد محدثین سے علم حاصل کیا ۔حافظ ذہبی کا بیان ہے کہ حدیث کی کثرت اور علوِ اسناد میں ان کی ذات نہایت ممتاز تھی او ر حدیث میں ان کی بالغ نظری کا پوری دنیائے اسلام میں چرچا تھا ،شاہ عبد العزیز لکھتے ہیں کہ حدیث میں وسعت اور کثرتِ روایت میں وہ یکتا او رمفرد تھے ۔اما م طبرانی نے معجم کے نام سے تین کتابیں لکھیں (معجم کبیر،معجم اوسط،معجم صغیر) یہ ان کی مشہور ومعروف تصانیف ہیں جو علم حدیث کی بلند پایہ کتابیں سمجھی جاتی ہیں ،شاہ ولی اللہ دہلوی نے ان کو حدیث کے تیسرے طبقہ کتابوں میں شامل کیا ہے ۔محدثین کی اصطلاح میں معجم ان کتابوں کو کہا جاتا ہے جن میں شیوخ کی ترتیب پر حدیثیں درج کی گئی ہوں۔زیر تبصرہ کتاب”معجم صغیر ” مختصر ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبول اور متداول ہے اس کی ترتیب شیوخ کے ناموں پر ہے اس میں انہوں نے حروف تہجی کے مطابق ایک ہزار سےزیادہ شیوخ کی ایک ایک حدیث درج کی ہے آخر میں بعض خواتین محدثات کی بھی حدیثیں ہیں ۔اس میں کل احادیث کی تعداد 1197 ہے ۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر مولانا عبد الصمد ریالوی ﷾ نے اس کا اردو کاترجمہ کیا او ر فوائد کا کام مولانا محمد فاروق رفیع(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ)اور حافظ فہد اکرم حفظہما اللہ نے بڑے احسن طریقے انجام دیا ۔ اللہ اس کتا ب کو اشاعت کے لیے تیارکرنے والے تمام احباب کی علمی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کا نفع عام کردے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
امام طبرانی  کے مختصر حالات زندگی 13
ایمان کا بیان 25
علم کا بیان 64
طہارت کا بیان 74
اذان کا بیان 109
مساجد کا بیان 115
نماز کا بیان 120
بارش کا بیان 204
نماز جنازہ اور موت کا ذکر کا بیان 206
روزوں کا بیان 222
زکوۃ کا بیان 240
گری ہوئی چیز کا بیان 252
حج وعمرہ کا بیان 254
ذبح کرنے کا بیان 274
نکاح کا بیان 279
رضاعت کا بیان 293
ختنہ کا بیان 297
عقیقہ کا بیان 298
طلاق کا بیان 300
خرید و فروخت کا بیان 303
جہاد کا بیان 324
لباس کا بیان 359
کھانے پینے کا بیان 369
ادب کا بیان 385
قیامت کے بیان 435
فتن کا بیان 444
جنت کا بیان 466
جہنم کا بیان 477
مناقب کا بیان 479
حدود کا بیان 539
اذکار کا بیان 550
دلوں کو نرم کرنے کا بیان 579
توبہ و استغفار کا بیان 630
قرآءت کا بیان 625
طب کا بیان 630
شفاعت کا بیان 634
تفسیر و فضائل القرآن کا بیان 639
مریض کی عیادت کا بیان 660
فیصلہ کرنے کا بیان 667
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان 671
اجازت طلب کرنے کا بیان 683
خواب کا بیان 685
آداب سفر کا بیان 687
بخیلی کا بیان 691
دیت کا بیان 692
رسول اللہﷺ کے خطوط کا بیان 694
عیدین کی نماز کا بیان 695
فرائض کا بیان 699

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like