موضوع اور منکر روایات حصہ دوم
مصنف : ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی
صفحات: 525
حدیث وسنت اسلامی شریعت کا اساسی ترین ماخذ ہے بدقسمتی سے حدیث کے حوالے سے امت میں دو انتہائی متضاد رویوں کا وجود رہا ہے ۔ایک طرف تو حدیث کی تشریعی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا یااس کے استخفاف کی راہ اپنائی گئی ۔دوسری طرف حدیث کے نام پر ایسی بے سروپاروایات رائج کی گئیں،جن کا ثبوت ہی رسول اکرم ﷺ سے ثابت نہ تھا۔قصہ کو واغطین اور غیر محتاط مصنفین نے اس فتنے کی خوب آبیاری کی ،نتیجتاً من گھڑت روایات کی کثرت ہوگئی اور انہیں پیغمبر اعظم ﷺ کی جابن منسوب کیا جانے لگا۔انکار حدیث کے موضوع پر تو بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں ،لیکن موضوع ومنکر روایات کی محققانہ دلائل کے ذریعے نفی پر اردو میں زیادہ مواد موجود نہیں۔زیر نظر کتاب اسی کمی کو بہ طریق احسن پورا کرتی ہے ۔اس میں غیبات،قصص الانبیاء،حج وزیارت مدینہ اور معاشرت سے متعلقہ موضوع ومنکر روایات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ان مسائل سے متعلق اسلامی نقطہ نظر خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے ۔بعد ازاں علم الرجال کی معتبر کتابوں سے ان کے صحت وسقم کی نشاندہی کی گئی ہے۔فی زمانہ جبکہ خرافیت پسند حضرات موضوع ومنکر روایات کو معاشرے میں پھیلانے کی مذموم سعی میں مصروف ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید رہے گا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 25 | |
باب اول غیبیات | ||
آغاز آفرینش | 71 | |
نورمحمدی کے واقعہ کے مآخذ | 80 | |
رسول اللہﷺکی وفات کا عقیدہ | 91 | |
ولی کون ہے | 116 | |
اولیاء اللہ کا صوفیانہ تصور غیراسلامی ہے | 120 | |
کشف والہام حق ہے لیکن | 124 | |
لوح محفوظ | 134 | |
صورکیا ہے؟ | 152 | |
ہاروت و ماروت کا قصہ | 157 | |
رسول اللہ ﷺپر جادو | 172 | |
عرش اور کرسی | 188 | |
باب دوم قصص الانبیاء | ||
خلیفہ کی حقیقت | 197 | |
قول فصیل | 200 | |
حضرت آدم ؑ کا ہند میں نزول | 214 | |
بیت اللہ کے بانی اول حضرت ابراہیمؑ سے پہلے مکہ شہر نہیں تھا | 239 | |
حجراسود | 244 | |
نبی اور رسول میں فرق | 255 | |
تحریف کی تدترین مثال | 267 | |
عوج بن عوق | 276 | |
مسلمانوں کی نکبت کے اسباب | 295 | |
کلام اللہ میں تحریف | 325 | |
برادران یوسف موحدتھے | 340 | |
ایک اعترا ض اور اس کا جواب | 364 | |
ساتویں آیت کی تشریح | 374 | |
باب سوم : حج اور زیارت مدینہ | ||
دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہ ہوسکے گا | 386 | |
زیربحث روایت | 407 | |
ایک جھوٹا واقعہ | 427 | |
روضہ شریف میں نماز | 444 | |
باب چہارم:معاشرت | ||
اسلام میں عورت کا مقام و درجہ | 449 | |
عورت سے صلاح و مشورہ؟ | 457 | |
کفاءت کا مسئلہ | 487 | |
عربی زبان سے محبت | 498 | |
حرفت اور پیشہ | 501 |