موت سے قبر تک
موت سے قبر تک
مصنف : شفیق الرحمن فرخ
صفحات: 101
اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقیت یہ ہے کہ ہر انسان نے موت کا سامنا کرنا ہے۔ جو دراصل ایک نہ ختم ہونے والی زندگی کا نقطہ آغاز ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنی زندگی میں موت کے مراحل کو ذہن میں رکھے اور اپنے آپ کو اس کے لیے تیار رکھے۔ اپنے اعزا و اقربا کی وفات پر مسنون انداز میں تجہیز و تکفین کا اہتمام کرے اور اس نہج پر اپنے بچوں کی تربیت کرے۔ ہمارے ہاں عام طور پر کسی کی وفات پر ایسی ایسی بدعات و جاہلانہ رسومات دیکھنے میں آتی ہیں کہ الامان والحفیظ۔ یوٹیوب پر ایسی ویڈیوزموجود ہیں کہ ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے جلو میں میت کو قبرستان پہنچایا جا رہا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں ’موت سے قبر تک‘ کے تمام معاملات کو کتاب و سنت کی خالص تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ جنازہ و دفن کے مراحل کو تصاویر کے ساتھ واضح کیا گیا ہےاور جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی شامل اشاعت ہیں۔ علاوہ بریں میت کے لیے ایصال ثواب کا مسنون طریقہ بھی ذکر کر دیا گیا ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرفے چند | 5 | |
مقدمہ | 8 | |
مقدمہ طبع دوم | 11 | |
تم کون ہو؟ | 12 | |
قریب الموت کے لیے شرعی احکام | 17 | |
حسن تاتمہ کی علامتیں | 20 | |
وفات کے بعد حاضرین کی ذمہ داریاں | 25 | |
کفن کیسا ہو؟ | 33 | |
میت کے غسل کے لیے ضروری اشیاء | 36 | |
میت کے غسل کا تفصیلی طریقہ | 42 | |
عورت کو غسل دینے کاطریقہ | 49 | |
کفن پہنانے کا طریقہ | 50 | |
جنازے کو قبرستان کی طرف لے جانا | 56 | |
نماز جنازہ کن کن جگہوں پر پڑھنا درست ہے؟ | 59 | |
نماز جنازہ کےمتفرق مسائل | 60 | |
مسنون دعائیں | 66 | |
میت کو دفن کرنے کے مسائل | 80 | |
تعزیت کے آداب | 83 | |
قبروں کی زیارت کا شرعی طریقہ | 85 | |
جن کاموں سے میت کو ثواب ملتا ہے | 86 | |
میت کے متعلقہ بدعات | 87 | |
آخری اور یقینی سفر | 91 | |
آخرت کا پرچہ | 93 | |
ہماری دعوت | 94 |