موسوعہ فقہیہ جلد16

موسوعہ فقہیہ جلد16

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 394

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
جنائز 35
تعریف 35
اول:قریب المرگ شخص کےاحکام 35
مختصر کی تعریف اس کی قبلہ رخ کرنااورتلقین کرنا 35
موت کےبعد کون ساعمل کرناچاہیے اورکون سانہیں 35
موت کےبعد کون ساعمل کرناچاہیے 35
موت کی اطلاع دینا 36
دین کی ادائیگی 37
میت کی تجہیز 37
موت کےبعد کون ساعمل نہین کرناچاہیے 38
میت کےپاس قرآن کریم کی تلاوت 38
میت پرنوحہ اورچیخ وپکار کرنا 39
بچہ نکالنے کےلئے پیٹ چاک کرنا 40
میت کو غسل دلانا 41
میت کی تکفین 41
جنازہ اٹھانا 41
جنازہ اٹھانے کاحکم اوراس کی  کیفیت 41
جنازہ کےہمراہ چلنا 43
جنازہ کےساتھ کون ساعمل ہوناچاہیے اوراکون سانہیں 45
جنازہ کےساتھ آگ یاعود سوزلےجانا 45
جنازہ رکھنے سےپہلے بیٹھنا 46
جنازہ کےلئے کھڑا ہونا 46
جنازہ کےساتھ چلتے وقت خاموشی اختیار کرنا 47
جنازہ کی نماز 48
نمازجنازہ شرطیں 49
نمازجنازہ کی سنتیں 52
میت کےلئے دعا 54
نماز جنازہ میں مسبوق کیاکرے 61
نمازجنازہ کاطریقہ 59
کچھ تکبیرات  کاچھوڑدینا 63
کئی اکٹھا جنازوں کی نماز 64
نماز جنازہ میں  حدث 66
قبر پرنماز جنازہ 66
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا 68
قبرستان میں نماز جنازہ ؟پڑھنا 68
کس کی نماز جنازہ پڑھی جائے اوراکس کی نہ پڑھی جائے 69
نمازجنازہ پڑھانے کاحقدار کون ہے 70
نماز جنازہ کےمفسدات ومکروہا ت 73
تعزیت مرثیہ زیارت قبور وغیرہ 74
میت کےگھر والوں کےلئے کھانا تیارکرنا 76
اعمال کاثواب دوسروں کو پہنچانا 78
جنابت 80
تعریف 80
متعلقہ الفاظ:حدث ،خبث ،نجس ،طہارت 81
جنابت کےاسباب 81
جنابت کس چیز سےدورہوتی ہے؟ 84
جنابت کےسبب جن (کاموں)کاکرنا حرام ہے 86
جنبی کےلئے کیامستحب اورکیامباح 88
روزہ پر جنابت کااثر 89
حج پر جنابت کااثر 91
جنایۃ 93
تعریف 93
متعلقہ الفاظ:جریمہ 93
شرعی حکم 93
قانونی حکم 93
جنایت کی قسمیں 94
اول:جان پر جنایت کی قسمیں 94
قتل عمد 94
قتل شبہ عمد 95
قتل خطا 95
قتل بالتسب یابالسب 95
دو:جان سےکم پرجنایت 96
جنایت جب عمداہو 96
جنایت جب خطاہو 96
سوم: اس بر جنایت جومن وجہ جان ہےمن وجہ نہیں 96
جنایت علی مادون النفس 97
تعریف 97
شرعی حکم 97
قانونی حکم 97
پہلی قسم:جان سےکم پردہ جنایت جوقصاص ثابت کرتی ہے 98
جنایت کافعل جان بوجھ کرہو 98
فعل کاظلم وتعدی کےطور پرہونا 99
جس پر جنایت کی گئی ہے اس کامندرجہ ذیل صفات میں جنایت کرنے والے کےمماثل ہونا 99
مرد عورت ہونے)میں یکسانیت 99
دین میں مماثلت 100
عدد میں یکسانیت 100
محل مین مماثلت 101
منفعت مین مماثلت 102
بغیر ظلم کےقصاص لینے کاامکان 102
جان سےکم پر جنایت کی قسمیں 102
پہلی قسم ،عضوکاٹ لینے اورالگ کردینے کےذریعہ جنایت ہو 103
ہاتھوں اورپیروں پر جنایت 103
کمال 103
صحت 104
آنکھ پر جنایت 105
کانے کی جنایت ایسےشخص پرجس کی دونوں آنکھیں صحیح ہوں یااس کےبرعکس کی جنایت 106
ناک پر جنایت 107
کان پر جنایت 108
زبان پر جنایت 109
ہونٹ پر جنایت 109
دانت پر جنایت 109
عور ت کےپستانوں پر جنایت 110
مرد کےآلہ  تناسل پر جنایت 111
داڑھی سرکےبال اورابروپر جنایت 112
ہڈی پر جنایت 113
دوسری قسم:زخم 113
اول:شجاج (چہرہ اورسرپر لگنے والےزخم) 113
دوم :بقیہ  جسم پر لگنے والے زخم 115
تیسری قسم :پھاڑے اورعلاحدہ کئے بغیر منافع کاختم کردینا 116
دوسری قسم :جان سےکم پر جنایت جودیت یادوسری چیز واجب کرنےوالی ہے 116
پہلی نوع :اعضاء کوجدا کردینا 117
دوسری نوع:زخم 118
تیسری نوع :منافع کاختم کردینا 119
جنس 120
تعریف 120
جنس سےتعلق رکھنے والے  احکام 120
زکاۃ میں اتجاد جنس 120
اموال ربویہ کی خرید وفروخت میں جنس کےاتحاد اختلاف کااثر 121
بیع سلم میں جنس 122
غصب شد ہ سامان کی جنس مین اختلاف 122
فلاں کی جنس کےلئے وصیت 122
اس چیز کاپینا جس کی جنس نشہ آور ہو 123
بحث کےمقامات 123
جن 124
تعریف 124
متعلقہ الفاظ:انس شیاطین 124
اجمالی حکم 125
عام احکام 125
جن کاوجود 125
مختلف شکلیں اختیار کرنے پر ان کی قدرت 125
جنات کی جائے سکونت اورا ن کاکھانا پینا 126
جن کامکلف ہونااورسول اللہ ﷺ کی بعثت کےعموم میں داخل ہونا 127
جنوں کوان کےاعمال پر ثواب ملنا 128
جن کاانسان کےجسم میں داخل ہونا 129
جن کاروایت حدیث کرنا 129
جنات کےلئے ذبح کرنا 130
وہ اذکار جن کےذریعہ شیاطین یعنی سرکش جنوں سےبچا جاسکتا ہے اوران کاشردور کیاجاسکتاہے 130
جنون 135
تعریف 135
متعلقہ الفاظ:دہش ،عتہ ،سفہ سکر ،صرع 136
جنون کےاقسام 137
اہلیت پر جنون کااثر 138
بدنی عبادات میں جنون کااثر 138
وضو اورتیمم مین 138
نماز ساقط ہونےمیں جنون کااثر 139
روزہ میں جنون کااثر 140
حج میں جنون کااثر 141
زکاۃ میں جنون کااثر 141
قولی تصرفات میں جنون کااثر 142
معاوضہ والے عقود میں جنون کااثر 142
تبرعات میں جنون کااثر 142
قاضی کاجنون 144
ولایت پر جنون کااثر 142
جنایات میں جنون کااثر 144
مجنون پرکوئی جزیہ نہیں 144
کیاجنون نکاح میں عیب سمجھا جائے گا 144
ایسے شخص پر جنون کاطاری ہوناجس کاتصرف صحیح ہوچکا 145
قولی تصرفات میں 145
وصیت 145
ولی نکاح پر جنون کاطاری ہوجانا 147
پرورش  کاحق رکھنے والے  پر جنون کاطاری ہونا 148
وقف کےنگراں  پر جنون کاطاری ہونا 148
وکالت 148
جس شخص کوبیع  میں خیار حاصل ہے اس پر جنون کاطاری ہونا 150
خیار مجلس کےسلسلہ میں 150
خیارشرط میں 150
ایجاب کرنےوالے پر قبول سےبہلے جنون کاطاری ہوجانا 151
جس پر قصاص یاحدواجب ہواس پر جنون کاطاری ہونا 152
قصاص میں 152
حدود میں 152
جنین 154
تعریف 154
رحم میں جنین کےمراحل 154
نطفہ 155
علقہ 155
مضغہ 156
جنین کی اہلیت 156
اپنی ماں کےنفقہ  میں جنین اثر 156
عدت میں جنین  کااثر 157
حاملہ  کےتصرفات میں جنین کااثر 157
حاملہ کاانتقال ہوجائے اورجنین اس کےپیٹ میں زندہ ہو 157
طلاق میں جنین کااثر 157
ماں کی سزا میں جنین کااثر 157
ماں کی تدفین میں جنین کااثر 158
اپنےمورث کےترکہ میں جنین کااستحقاق 158
وراثت میں جنین کااثر 158
جنین کےلئےوصیت کاحکم 158
جنین پر وقف 159
جنین پر جنایت 159
جنین کوغسل اورکفن دلانا اس کی نمازجنازہ پڑھنا اوردفن کرنا 159
جہاد 161
تعریف 161
متعلقہ الفاظ: سیر۔غزوہ ۔ رباط 162
جہاد کی مشروعیت میں تدریج 163
جہاد کی فضیلت 165
جہادکاشرعی حکم 167
جہاد فرض عین کب ہوجاتاہے 169
مشروعیت جہاد کی حکمت 171
جہاد کےلئے اجازت لینا 171
والدین کی اجازت 171
اجازت سےرجوع 173
قرض دینےوالے والےکی اجازت 174
امام کی اجازت 175
اماموں کےساتھ جہاد 176
وجوب جہاد کی شرطیں 176
اسلام 176
عقل 177
بلوغ 177
مردہونا 177
جہاد کےاخراجات پرقدرت 178
ضرر سےسلامتی 178
جس کو امام جہاد مین نکلنے سے روک دےگا 179
لوگوں سے مال لےکر قتال کرنا 181
قتال سےپہلے دعوت اسلام 183
قتال کی حالت میں امان 187
دشمن سےقتال کرنےکےلئے غیر مسلموں سےمددلینا 187
جہاد میں حرام اورمکروہ چیزیں 188
حرمت والے مہینوں میں قتال 188
جہاد میں قرآن شریف اورکتب شرعیہ لےجانےکی ممانعت 188
جہاد میں جس کاتقل جائز نہیں 189
رشتہ دارکاقتل 191
عذر غلول خیانت اورمثلہ 192
دشمن کوآگ میں جلانا پانی میں ڈبونا اورا س پر منجنیق چلانا 193
مال تلف کرنا 197
لشکر سےبھاگنا 199
کامیابی کےاحتمال کےساتھ تعداد کی قلت 201
شہروالوں کادشمن سےقلعہ بند ہونا 203
فرار اختیار کرنااورمال غنیمت جمع کرنا 203
قتال میں شب خون مارنا 204
کفارعورتوں اوربچوں کوڈھال بنانا 204
قتال کس بنیاد پر ختم کیاجائےگا 205
دشمن کےاموال اورہتھیاروں کااستعمال اورمال غنیمت کےاحکام 207
جہاز 208
تعریف 208
شرعی حکم 208
غازی کو تیار کرنا 208
میت کی تجہیز 208
حج کےسفر کاسامان تیار کرنا 208
بیوی کاسامان 209
عورت کامالک جہیز ہونا 209
جہالت 210
تعریف 210
متعلقہ الفاظ:غرر۔قمار۔ابہام ۔شبہ 210
جہالت کےاقسام 212
جہالت کےتین مراتب ہیں 212
پہلا مرتبہ ،کھلی ہوئی جہالت 212
دوسرا مرتبہ :معمولی جہالت 212
تیسرامرتبہ :درمیانی جہالت 212
جہالت کےاحکام 213
بیع میں جہالت 213
صغیہ عقد میں جہالت 213
ایک بیع میں دوبیع 213
کنکری سےبیع 214
بیع ملامسہ ومنابذہ 214
بیع کی جہالت 214
زمین میں چھپی ہوئی چیز کی بیع 215
غوطہ خور کےایک غوطہ میں آنے والی مچھلیوں کی بیع 215
تھن کےدودھ کی بیع 215
پانی میں  مچھلی کی بیع 216
غیر موجودہ کی بیع 216
اٹکل سےبیع 216
ثمن میں جہالت 216
سلم میں جہالت 216
مضاربت کےراس المال کی جہالت 217
اجارہ میں جہالت 217
مدت میں جہالت 217
مجہول کوبری قراردینا 217
مجلس عقد میں جہالت کازائل ہوجانا 218
بدل قصاص بر صلح 219
مکفول لہ کی جہالت 219
مجہول حق کاضمان لینا 220
رہن اورمرہون جس کےبدلہ رہن رکھاگیا کی جہالت 220
وکالت میں جہالت 220
اجرت یاانعام وغیرہ میں جہالت 220
شرکت میں جہالت 221
ہبہ می جہالت 221
وصیت میں جہالت 221
وقف میں جہالت 221
اقرار میں جہالت 221
نسب میں جہالت 221
مہر میں جہالت 221
خلع میں جہالت 222
جس پر تہمت لگائی گئی ہواس کی جہالت 222
مقتول کے ولی کامجہول ہونا 222
جس کادعوی کیاجارہا ہے ا سکی جہالت 222
جس کی گواہی دی جارہی ہےاس کی جہالت 222
جہر 223
تعریف 223
متعلقہ الفاظ:اسرار،مخالفت ،کتمان ،اظہار ،افشاء ،اعلان 223
جہر اوسرکی حد 223
جہرسے متعلق احکام 224
نماز کےاقوال میں جہر کرنا 224
تکبیر میں جہر کرنا 224
تعوذ (اعوذباللہ پڑھنے)میں جہر کرنا 224
بسم اللہ میں جہر کرنا 225

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like