موسوعہ فقہیہ جلد15
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 342
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
ثار | 31 |
تعریف | 31 |
متعلقہ الفاظ :قصاص | 31 |
دورجاہلیت میں خون کامطالبہ کرنا | 31 |
خون کےمطالبہ کےمتعلق شرعی احکام | 32 |
جاہلیت کےطریقہ پر خون کابدلہ لینے کی حرمت اورقصاص کی مشروعیت کی حکمت | 34 |
ثبوت | 35 |
تعریف | 35 |
ثبوت سےمتعلق شرعی احکام | 35 |
ثبوت نسب | 35 |
مہینہ کاثبوت | 35 |
حقوق کاثبوت | 36 |
حدیث کاثبوت | 36 |
ثغور | 36 |
ثلج | 36 |
ثمار | 37 |
تعریف | 37 |
متعلقہ الفاظ :فواکہ ،زروع | 37 |
ثمار سےمتعلق شرعی احکام | 37 |
اول :پھل کی زکاۃ | 37 |
وہ پھل جن میں زکاۃ واجب ہے | 37 |
پھل کانصاب | 38 |
پھل میں زکاۃ واجب ہونےکاوقت | 38 |
پھل کی زکاۃ میں وجوب کی مقدار | 39 |
پھلوں کی بیع | 39 |
پھلوں کےنکلنے سےپہلے ان کی بیع | 39 |
پھلوں کےنکلنے کےبعد بدصلاح سےقبل ان کی بیع | 40 |
بدوصلاح کےبعد پھل کی بیع | 41 |
ان پھلوں کی بیع جویکے بعد دیگر نکل رہے ہیں | 41 |
درخت کو بیچتے وقت پھلوں کی ملکیت | 42 |
فروخت شدہ پھلوں میں ہلاک ہونے والے پھلوں کو منہا کرنا | 44 |
سوم :پھلوں کو رہن رکھنا | 45 |
چہارم :پھلوں میں شفعہ | 46 |
پہلی صورت :پھل کی بیع درخت کےساتھ ہونے مین شفعہ | 47 |
دوسری صورت :صرف پھل کی فروخت میں شفعہ | 47 |
جن زمین میں حق شفعہ ہواس میں مشتری کےپاس پھل کاپیداہونا | 47 |
پنجم :زمین میں پھل کی پیداوار کےایک حصہ کی اجرت پر کام کرنا | 49 |
ششم :پھلو ں کی چوری | 50 |
ثمن | 52 |
تعریف | 52 |
متعلقہ الفاظ: قیمت وسعر | 53 |
ثمن عقد بیع کایک رکن ہے | 53 |
ثمن کی شرائط | 53 |
پہلی شرط :ثمن کی تعیین | 53 |
دوسری شرط :ثمن کامال ہونا | 55 |
بحیثیت ثمن مال کی قسمیں | 56 |
متعین کرنے سے ثمن کامتعین ہونا | 57 |
اثمان تعیین سےمتعین ہوجاتے ہیں | 59 |
تعیین کےذرائع | 60 |
تیسری شرط :متعین ثمن کامشتری کی ملکیت میں ہونا | 60 |
چوتھی شرط : معین ثمن کی سپردگی پر قدرت | 60 |
پانچویں شرط : ثمن کی صفت ومقدار کی معرفت | 61 |
گیہوں کےڈھیر کی بیع ہر قفیز ایک درہم میں | 63 |
ثمن کی صفت معلوم نہ ہو بیع جائز نہیں | 64 |
ثمن نقد اورادھار | 66 |
مدت میں اختلاف | 67 |
ادھارثمن اداکرتے وقت عقد کی جگہ اوراس کے وقت کااعتبار | 68 |
عقد کےبعد ثمن میں اضافہ اورکمی | 69 |
ثمن میں بائع کاتصرف | 71 |
ثمن کی سپردگی | 72 |
کیاثمن کےحوالہ سے بیع روکنے کاحق باطل ہوجائے گا | 75 |
سپردگی کےاخراجات | 76 |
ثنیا | 78 |
ثنیی | 78 |
تعریف | 78 |
اونٹ میں ثنی | 78 |
گائے اوربھینس میں ثنی | 78 |
بھیڑ وبکری میں ثنی | 79 |
متعلقہ الفاظ: جذع حق | 79 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 79 |
ثواب | 80 |
تعریف | 80 |
متعلقہ الفاظ :حسنہ اطاعت | 80 |
ثواب سےمتعلق احکام | 80 |
اول:اللہ تعالی کی طرف سے ثواب | 81 |
ثواب کامستحق | 81 |
ثواب والے اعمال اوران کی شرائط | 83 |
بغیر عمل کےثواب | 85 |
اول:دوسرے کو ثواب ہبہ کرنا | 85 |
دوم:کیافرض کفایہ کاثواب اس شخص کوپہنچے جس نے نہ کیا ہو | 86 |
سوم :انسان پرجومصائب آتے ہیں ان پر ثواب ملےگا یانہیں | 86 |
ثواب میں فرق | 87 |
مشقت کےاعتبار سےثواب میں فرق | 87 |
وقت کے اعتبار سے ثواب میں فرق | 88 |
مقام کےاعتبار سےثواب میں فرق | 88 |
عمل میں مصلحت کےاعتبار سےثواب میں فرق | 88 |
ثواب کاباطل ہونا | 88 |
دوم :ہبہ میں ثواب | 89 |
ثول | 91 |
تعریف | 91 |
متعلقہ الفاظ :ہیام | 91 |
اجمالی حکم | 91 |
ثیاب | 92 |
ثیوبۃ | 92 |
تعریف | 92 |
متعلقہ الفاظ:بکارت احصان | 92 |
ثیویت کاتحقق | 93 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 93 |
جائحۃ | 95 |
تعریف | 95 |
متعلقہ الفاظ:آفت ،تلف | 95 |
جائحہ کی اقسام اوراسکی احکام | 96 |
جائحہ پر مرتب ہونے والے اثرات | 96 |
زکاۃ میں جائحہ کااثر | 96 |
بیع میں جائحہ کاحکم | 97 |
آفات کی بنیاد پر وضع کرنے کامعیار | 98 |
آفت زدہ بیع سےثمن وضع کرنے کی مقدار | 98 |
اجارہ میں جائحہ کااثر | 101 |
غصب میں جائحہ کااثر | 101 |
ودیعت میں جائحہ کااثر | 102 |
مہر کاجائحہ کااثر | 102 |
جائز | 103 |
جائزۃ | 103 |
تعریف | 103 |
متعلقہ الفاظ:مکافات ،اجر،جزا جعل | 104 |
شرعی حکم | 105 |
اول،بادشاہ کاجائزہ | 105 |
دوم: جائزۃ السبق | 106 |
جائفہ | 109 |
تعریف | 109 |
اجمالی حکم | 110 |
جار | 111 |
جارحۃ | 112 |
تعریف | 112 |
جارحہ کےزخمی کردہ شکار کاحکم | 112 |
اس جارحہ کی شرائط جس کاشکار کھانا جائز ہے | 113 |
جاریہ | 114 |
تعریف | 114 |
متعلقہ الفاظ:فتاۃ ،لامۃ | 114 |
فقہی استعمال میں جاریہ کےاحکام | 114 |
تعریف | 114 |
جاسوسیہ | 114 |
جامع | 115 |
جبار | 115 |
تعریف | 115 |
متعلقہ الفاظ :ضمان | 115 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 116 |
جبایۃ | 117 |
تعریف | 117 |
متعلقہ الفاظ:حساب،خرص ،عرافہ کتابت | 117 |
جبایہ کاحکم | 117 |
جبایہ کامحل | 118 |
زکاۃ کی وصولی | 118 |
جابی کی شرائط | 118 |
اسلام | 118 |
مکلف ہونا | 118 |
صلاحیت | 118 |
زکاۃ وغیرہ کےاحکام سےواقفیت | 119 |
عدالت وامانت | 119 |
اہل بیت میں سےنہ ہونا | 119 |
دوم:زکاۃ کی وصولی کاطریقہ | 120 |
سوم :زکاۃ کی وصولی مقدار | 122 |
چہارم :فئی کی وصولی | 123 |
جزیہ کی وصولی | 123 |
خراج کی وصولی | 124 |
ذمیو ں سے عشر کی وصولی | 124 |
خراج کےجابی کی شرائط | 125 |
امام کی طرف سےمحصلین کامحاسبہ | 125 |
جب | 127 |
تعریف | 127 |
متعلقہ الفاظ:عسہ،خصا،وجاء | 127 |
اجمالی حکم | 127 |
وطی کےبعد ’’جب ‘‘کاپیش آنا | 128 |
جب کی وجہ سے تفریق کاطریقہ | 128 |
جب کیوجہ سےتفریق کی نوعیت | 129 |
مجبوب کی بیوی کےبچے کانسب | 129 |
جبر | 130 |
تعریف | 130 |
شرعی حکم | 130 |
پٹی پر مسح | 130 |
واجب زکاۃ کی تلافی | 131 |
بذریعہ دم تلافی | 131 |
جبہہ | 132 |
تعریف | 132 |
متعلقہ الفاظ، جبین ،ناصیہ | 133 |
جبہہ سےمتعلق احکام | 132 |
اول:وضو میں پیشانی کادھونا اورتیمم میں اس بر مسح کرنا | 132 |
دوم:سجدہ میں زمین پر پیشانی رکھنا | 133 |
سوم :جبہہ کو بوسہ دینا | 133 |
چہارم :جبہہ کےزخم | 134 |
بحث کےمقامات | 134 |
جبیرۃ | 134 |
تعریف | 134 |
متعلقہ الفاظ:الصوق ولزوق :عصابہ | 134 |
پٹی پر مسح کاحکم | 135 |
پٹی پر مسح کی شرائط | 136 |
پٹی باندھنے والے کی طہارت کاطریقہ | 137 |
پٹی پر مسح کےنواقض | 138 |
خف اورپٹی کےمسح کےدرمیان فرق | 139 |
جحد | 140 |
حجفہ | 140 |
تعریف | 140 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 141 |
حجود | 141 |
جدار | 141 |
جد | 142 |
تعریف | 142 |
جدسےمتعلق احکام | 142 |
نکاح میں دادا کی ولایت | 142 |
داداکاوارث ہون | 142 |
داداکانفقہ | 143 |
داداکی شادی کرانا | 143 |
دادا کاحق پرورش | 144 |
داداکوزکاۃ دینا | 144 |
دادا قصاص لینا | 144 |
داداکاپوتے کےمال سےچوری کرنا | 145 |
داداکا اپنے پوتے پرزنا کی تہمت لگانا | 145 |
داداکی شہادت پوتے کےحق میں | 146 |
نماز جنازہ کےبارےمیں داداکادرجہ | 147 |
جدۃ | 147 |
تعریف | 147 |
جدہ سےمتعلق احکام | 147 |
جدہ کی میراث | 147 |
جدہ اورجدات کےحصے | 148 |
جدہ کامحجوب ہونا | 148 |
جدہ سےنکاح کی حرمت | 149 |
بیوی اوراس کی جدہ کوجمع کرنا حرام ہے | 150 |
ظہار میں بیوی کوجدہ سےتشبیہ دینا | 150 |
حضانت میں جدہ کاحق | 150 |