مولانا عبد الغفار حسن حیات وخدمات

مولانا عبد الغفار حسن حیات وخدمات

 

مصنف : صہیب حسن

 

صفحات: 611

 

مولانا عبدالغفار حسن﷫ کا شمار برصغیر پاک و ہند کی ان نابغہ روزگار ہستیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی پوری زندگی کو درس و تدریس اور تحقیق و تصنیف کے لیے وقف کیے رکھا۔ ایسی شخصیات کی زندگی کے گوشے عوام و خواص کے لیے جہاں راہ عمل متعین کرنے کا اہتمام کرتے ہیں وہیں حالات کی تندہی کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس کتاب میں مولانا عبدالغفار حسن﷫ کی زندگی کے حالات اور ان کی خدمات دین پر خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ کتاب کے اولین حصے میں ان کے فرزند محترم صہیب حسن نے اپنے والد کے بارے میں بہت سی معلومات کچھ اپنی یادداشت سے اور کچھ ان کی زبانی سنے ہوئے واقعات کی روشنی میں قلمبند کی ہیں۔ دوسرے حصے میں مولانا کی باقی اولاد و احفاد کے تاثرات کو شامل کیا گیا ہے۔ بعض اصحاب نے مولانا موصوف سے انٹرویو کیے ان انٹرویوز کو کتاب کے تیسرے حصے میں جگہ دی گئی ہے۔ حیات و خدمات پر مشتمل دیگر کتب سے اس کتاب کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ اس کو تیار کرنے والے مولانا موصوف کے دو فرزندان ارجمند ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایک باپ کے جس قدر قریب بیٹا ہو سکتا ہے کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کے تمام تر حالات و واقعات پر مکمل اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
حصہ اول
حرف اول 12
پہلا باب مورث اعلیٰ 16
دوسرا باب علمائے عمر پور 19
تیسرا باب تذکرہ والد محترم مولانا عبدالغفار حسن عمر پوری 40
چوتھاباب دارالحدیث رحمانیہ بنارس کا قیام 103
پانچواں باب مالیر کوٹلہ کے چھے سال 111
چھٹا باب جماعت اسلامی سے وابستگی کے سولہ سال 125
ساتواں باب فیصل آباد،ساہیوال اور کراچی کا قیام 173
آٹھواں باب سوئے حجاز 185
نواں باب اسلامی نظریاتی کونسل کے نو سال 201
دسواں باب متفرق واقعات اور ملفوظات والد 208
گیارہواں باب غیر ملکی اسفار 217
بارہواں باب کچھ مشہور طلبہ کے اسماء گرامی 222
تیرہواں باب تحقیقی و تصنیفی خدمات 226
چودہواں باب امی جان 255
پندرہواں باب ابا جان 265
سولہواں باب اولاد واحفاد 307
حصہ دوم
ابا جان کی شخصیت کے چند پہلو 310
میرے مشفق ابا جان 321
علم وعمل کا بحر بیکراں 336
ابا جان ایک دلآویز شخصیت 343
ابا جان ایک مثالی شخصیت 349
نسلوں کے مربی 358
سنت نبوی کے نگہبان 363
قرآن میں غوطہ زن 370
صبر وثبات کے پیکر دادا ابا 374
دادا ابا کی چند یادیں 382
ابا جان کی شفقت و محبت 387
شجر سایہ دار 392
ان ابراہیم کان امۃ 396
نفس مطمئنہ 401
حصہ سوم مکالمات(انٹرویوز)
فضیلۃ الشیخ عبدالغفار حسن الرحمانی الدہلوی 406
مولانا عبدالغفار حسن رحمانی 429
مولانا عبدالغفار حسن عمر پوری 437
مولانا عبدالغفار حسن رحمتہ اللہ علیہ 455
حضرت مولانا عبدالغفار حسن 472
فضیلۃ الشیخ عبدالغفار حسن سے ایک ملاقات 515
مولانا عبدالغفار حسن مدظلہ العالی سے ایک انٹرویو 524
ڈاکٹر اسرار احمد کے ساتھ ایک نشست 528
ضمیمہ جات
ضمیمہ1 شجرہ علم حدیث 559
ضمیمہ2 اشتہار انجمن تہذیب الکلام 562
ضمیمہ3 سوانح مولانا حکیم محمد داؤد 563
ضمیمہ4 مراسلت بسلسلہ اجتماعی ماچھی گوٹھ 565
ضمیمہ5 جو جماعت اسلامی سے علیحدہ ہوئے! 586
ضمیمہ6 مولانا صفی الرحمن مبارکپوری سے ملاقات 588
ضمیمہ7 صہیب حسن 596

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like