مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد اول

مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد اول

 

مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری

صفحات: 931

 

اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری﷫ کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
پیش لفظ 15
مقدمہ العلم 34
مصطلحات حدیث 64
مقدمۃ الکتاب 96
مقدمہ عبدالحلیم 104
ابن حجر ﷫ 211
مقد مۃ المولف 225
خطبہ الکتاب 229
تمام کاموں کادرا ومدار نیتوں پر ہے 310
کتا ب الایمان 329
حدیث جبر ئیل ﷤ 331
اسلام  کے پانچ بنیادی امور 366
ایمان کی ستر سے کچھ او پر شاخیں ہیں 370
حقیقی مسلم وحقیقی مہاجر 375
تکمیل ایمان کامدار حب رسول پر ہے 378
حلاوت ایمان سے سر شار ہونے کےلئے تین چیزوں کی ضرورت 381
مدارنجات 387
تین اشخاص کے لیے دوگنے اجر کی بشارت 389
کفار سے قتال کاحکم 395
مسلمانوں کی تین علامتیں 399
جنت میں لے جانے والے اعمال 401
سفیان ثقفی ﷜کاسوال اور آپ ﷺ کاجواب 403
نجات کاذریعہ چند اعمال 407
حدیث عبدالقیس 413
بیعت نبوی ﷺ 421
حضور ﷺ کی خواتین کو نصائح 424
انسان اللہ کیسے جھٹلاتاہے؟ 429
زمانے کو برابھلاکہنا جائز نہیں 433
صبر خداوندی 435
بندوں پر اللہ تعالی کاحق 436
جہنم سے بچاؤ کاآسان راستہ 440
نجات کاآسان راستہ 442
نجات کے بنیادی اصول 445
اسلام تمام گناہ مٹا ڈالتاہے 447
جنت میں لے جانے والے اعمال 451
تکمیل ایمان 460
محض اللہ عزوجل ہی کی خوشنودی کی خاطر محبت ونفرت رکھنا 461
مسلمان کون؟ 462
اعانت اور وعدہ کی اہمیت 463
جہنم کی آگ کس پر حرام ہے؟ 465
دوموجبات 468
لاالہ اللہ دخول جنت کاٹکٹ 469
جنت کی چابی 482
ایک نیکی کاثواب سات سوگنا 484
ایمان کی تعریف 485
دین کی بنیادی تعلیمات 486
نجات کے بنیادی اصول 490
ایمان کے افضل امور 491
باب الکبائر وعلامت النفاق 491
سب سے بڑا گناہ 494
کبیرہ گناہ 498
سات مہلکات 499
بدترین کبیرہ گناہ 501
منافق کی تین نشانیاں 505
دین کے نو بنیادی احکام 512
ایمان کی تین جڑیں 515
دوران گناہ ایمان معلق رہتاہے 517
حضور ﷺ کی دس نشانیاں 519
نفاق اب نہیں رہا 522
باب فی الوسوسۃ 522
وسوسہ کب تک معاف ہے؟ 524
صریح ایمان کی علامت 528
ایک شیطانی وسوسہ 529
تصورات کی حدود 531
ہر انسان کے ساتھ ایک جن اور ایک فرشتہ 533
شیطان انسانی رگوں میں 533
بوقت پیدائش شیطانی حملہ 534
شیطان کی ٹھونگ سے بچے کی چیخ وپکار 534
ابلیس کاتخت 534
شیطانی کی امید او رناامیدی 535
شیطانی وسوسے سے حفاظت پر شکر خداوندی 536
شیطانی  وسوسے اور فرشتے کی ترغیب میں فرق 536
وسوسے کاعلاج 537
شیطانی وساوس کی حد 537
خنزب شیطان سے نجات کی صورت 538
نماز کے وہم کاعلاج 539
با ب الایمان بالقدر 539
مخلوقات کی تقدیر کب لکھی گئی 542
ہرچیز تقدیر کےتابع ہے 543
حضرت آدم ﷤ او رحضرت موسی ﷤ کامناظرہ 545
انسانی تخلیق کے مراحل 551
اعمال کادارومدار خاتمے پر ہے 559
جنت او رجہنم میں داخلے کامدار تقدیر پر ہے 560
تقدیر پر ایمان کے ساتھ ساتھ عمل ضروری ہے 564
تقدیر کے لکھے سے فرار ممکن نہیں 568
ایک شبہے کاازالہ 572
مقدر کالکھا مٹ نہیں سکتا 574
ساری انسانیت کے دل اللہ عزوجل کی دوانگلیوں کے مابین ہیں 576
ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتاہے 580
تقدیر سے متعلق خطبہ نبوی ﷺ 585
اللہ کاخزانہ ختم نہیں ہوتا 589
سب سے پہلے قلم کو پیداکیاگیا 593
تقدیر کے متعلق دوکتابیں 596
علاج اورحفاظت کےاسباب تقدیر کے تحت ہیں 601
تقدیر میں بحث اور جھگڑانہ کرو 602
اولاد آد م کی پیدائش زمین کی کیفیات کے مطابق ہوئی 605
نورہدایت اسلام میں ہے 607
انسان ہروقت خطرہ میں ہوتاہے 609
دل پر کی طرح ہے 610
چارچیزوں پر ایمان لانافرض ہے 611
فرقہ مرجیہ اور قدریہ 613
منکر تقدیر کےلیے سزا 613
اس امت کے مجوسی 616
اہل باطل سے تعلق نہ رکھو 617
چھ قسم کے لوگوں پر لعنت 618
ہر انسان کی موت کی جگہ مقرر ہے 621
مسلمان ارو مشرک کی اولاد باپ کےتابع ہوگی 622
زنددرگور کرنے والی اور جس کو کیا گیا ہے دونوں جہنمی ہیں 625
پانچ چیزوں کافیصلہ ہوگیا 627
تقدیر کےاندر بحث کرنے والے سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا 628
دہی ہوگا جو تقدیر میں لکھا گیاہے 629
تقدیر کے منکر کےلئے خسف مسخ او رپتھروں کی بارش ہوگی 633
زمانہ جاہلیت میں مرنے والا بچہ جہنمی ہے 635
اولاد آدم انکار او رخطا کرتی ہے 637
جنتی اور جہنمی ہونے کافیصلہ ہوچکاہے 641
جنتی او رجہنمی ہونے کی فکر کرنی چاہیے 644
اللہ نے عالم ارواح میں سب سے الست بربکم کاوعدہ لیاہے 646
آیت میثاق کی تفسیر 650
انسان کی عادت نہیں بدلتی 657
تقدیر آدم کی تخلیق سے پہلے ہی لکھ دی گئی 659

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like