خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں

خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں

 

مصنف : فاروق احمد

 

صفحات: 195

 

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہے تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتینِ اسلام کےلیے دس نصیحتیں‘‘ محترم جناب فاروق احمد ﷾ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے زیادہ تران مسائل کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں دور ِ حاضر میں اکثر نظر انداز کردیا جاتاہے۔اس میں سیرت النبیﷺ کے درخشاں پہلو بھی ہیں اور ایمانیات کی جھلک بھی ہے ۔ حسن عبادت کاتذکرہ بھی ہے اوراخلاقیات ومعاملات پر ایمان افروز مباحث بھی ہیں ۔ غیر اسلامی رسومات کی تردید اور تعیر سیرت وکردار کی تاکید بھی ہے ۔کتاب مختصر ہونے باوجود جامعیت ونافعیت میں بے نظیر اور اپنے موضوع پر اس اعتبار سےایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں ایک ہی حدیث نبوی کو اساس قرار دے کر اس سے استدلالات کے ذریعے سے مختلف عنوان قائم کیے ہیں ۔ اور ہرعنوان کوقرآن وحدیث کے دلائل سے مزید آراستہ کیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف وناشر کی نجات کا اوراسےلوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
باب اول
نبی ﷺ کے خانگی نظام اور ذریعہ معاش کی ایک جھلک 9
حدیث لقیط بن صبرہ ﷜ 9
خوب کامل وضو کسے کہتے ہیں؟ 12
کامل وضو او راس کی اہمیت وضرورت 12
حصول علم کے لیے وفود کا اہتمام 16
علم دین حاصل کیجیے علم حاصل کرنا فرص ہے 19
آپﷺ کی عدم موجودگی میں سیدہ عائشہ ؓ نے میزبانی کاحق اداکیا 20
بادی اعظم ﷺُ کی گھر واپسی کا ایک منظر 22
اسلام او رمہمان نوازی 23
چرواہے کی آمد او ربکر ی ذبح کرنے کاحکم 27
آپ ﷺ کے معاش کا انحصار تین طرح کے اموال پر تھا 28
مال غنیمت میں خمس اور اموال فے کے احکامات 31
مال غنیمت کی تعریف 32
مال فے کی تعریف 33
آنحضرت ﷺ کی سادگی یا اظہار حقیقت 35
قائدوفد کی گھر یلو مشکل او راس کاعلاج 36
جس عورت میں خیر ہے وہ نصیحت قبول کرے گی 39
طلاق رجعی بھی اصلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے 41
طلاق رجعی 43
زبان درازی اور اس کاانجام 44
گناہ بھی نیکیوں کو کھاجاتے ہیں 48
لعن طعن کرنا حرام ہے او رحسن اخلاق جنت کاضامن 49
جھوٹ اور دور خاپن بھی زبان کے گناہ ہیں 53
گالی دینا ،غیبت کرنا اور منہ بنا کر تکلف سے باتیں کرنا 57
دین دار زوج کاانتخاب 59
عورتوں سے حسن سلوک 60
حسن معاشرت کایہ بھی ایک انداز تھا 62
اللہ او راس کے رسول  ﷺ کے بعد عورت پر مرد کا حق سب سے زیادہ 64
خاوند کوتنگ  کرنا کبیرہ گناہ ہے 66
بہترین جنتی عورت 68
مومن بیوی جوآخرت کے معاملات میں مرد کی مد دگار ہو 68
قابل رشک جوڑا 69
معروف میں اطاعت ہے خلاف شریعت میں اطاعت نہیں 70
اپنی بیوی کو نصیحت کرو مارومت 72
سرکشی او ربدخوئی کرنے والی عورت 77
کیا غلام ،باندی یانوکر کومارنا جائز ہے 80
بیوی ، بچوں اورکمزور طبقات کے لیے اسلام کی عادلانہ تعلیم 83
فرمان رسول اللہ ﷺ او رآزادی اظہار رائے 84
باب دوم
خواتین اسلام کے نام دس نصیحیت 85
اللہ اور اس کے رسو ل ﷺ سے محبت اور فرما نبرداری ہرچیز پر مقدم ہے 85
صفائی وپاکیز گی نصف ایمان ہے 88
اہل قباکی پاک صاف رہنے پر تعریف 90
طہار ت ظاہری وباطنی مطلوب ہے 91
امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ﷜ کی مکہ مکرمہ میں صفائی کی مہم 92
گھر کی ظاہر ی  صفائی 93
ناخن بڑھانے کا فیشن او راس  کا توڑ 98
باتھ روم پر شیطان کا قبضہ او را س کاتوڑ 98
پیشاب سے بچنے او رغیبت کی وجہ سے عذاب قبر 99
برتن ڈھانک کر رکھنے کا حکم 100
مغرب کے وقت گھر کے دوروازے نبد کر دیجیے کیوں؟ 101
کھانے کے وقت بسم اللہ سے شیطان بھاگ جاتاہے 102
نظر بد او راس کاعلاج 104
نظربد کاعلاج 104
آپ ﷺ جودم کرتے تھے او رجودم آپ کو کیا جاتاتھا 107
آسیب اور جنات کے اثر کا علاج 109
جادو کفر ہے اور اس کا علاج 109
قرآن پورا کا پورا شفاہے 115
آیات قرآنی جو شیطان کے اثرات کو دور کرنے کے لیے موثرض 117
مسنون دعائیں 177
یہ ہے جنت نظیر سلامتی کا گھر 177
گھر میں کام کے لیے نظام الاوقات ترتیب دیجیے 121
خاوند کے مزاج اور معمولات کا خیا ل رکھیے 123
بچوں کی تعلیم وتربیت پر اپنی پوری توجہ مرکوزکیجیے 124
بچوں کی تربیت والدین او راساتذہ کی ذمہ داری ہے 127
بیٹیوں کو آداب سکھانا او راولاد میں عدل 130
ظلم سے ظلم جنم پاتاہے 132
تربیت اولاد کے لیے آپﷺ کا اسوہ حسنہ 133
رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک 135
قرابت داری قرآن کی روشنی میں 136
صلہ رحمی حدیث کی روشنی میں 139
مغربی نظام عورت کے حقوق کا استیصال کر رہاہے 143
پڑوسیوں کے حقوق کا اہتمام 145
بندے کی اللہ او راس کے رسو ل سے محبت اور 147
ہمسائے کے حقوق کی اہمیت 146
بہترین پڑوسی کی حقیقی پہچان 148
بدترین پڑوسی کا تعارف 148
برے پڑوسی کاعلاج 149
حسن سلوک کی چند صورتیں 150
مہمانوں کا اکرامثالی عورت کی پہچان ہے 151
حسن خلق مثالی عورت کازیو رہے 155
اخلاق حسنہ حدیث کی روشنی میں 156
صبر وشکر اور اس کے معانی 162
شکر قرآن کی روشنی میں 169
صبر وشکر حدیث کی روشنی میں 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like