خطبات شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ

خطبات شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ

 

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

صفحات: 427

 

شیخ الحدیث  مولانا محمد عبد اللہ رحمہ  اللہ(1920ء-2001ء) بھلوال کے نواحی گاؤں چک نمبر ۱۶ جنوبی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی مولانا عبدالرحمن نے آپ کا نام محمد عبداللہ رکھا۔ بعدازاں آپ ’شیخ الحدیث‘ کے لقب کے ساتھ مشہور ہوئے۔ اکثر و بیشتر علماء و طلباء آپ کو شیخ الحدیث کے نام سے ہی یادکیا کرتے تھے۔مولانا موصوف نے ۱۹۳۳ء میں مقامی گورنمنٹ سکول سے مڈل کا امتحان پاس کیا، پھردینی تعلیم کی طرف رغبت کی وجہ سے ۱۹۳۴ء میں مدرسہ محمدیہ، چوک اہلحدیث، گوجرانوالہ میں داخلہ لیا۔ اسی مدرسہ سے دینی تعلیم مکمل کرکے ۱۹۴۱ء میں سند ِفراغت حاصل کی۔مدرسہٴ محمدیہ کے جن اساتذہ سے آپ نے اکتسابِ فیض کیا، ان میں سے سرفہرست اُستاذ الاساتذہ مولانا حافظ محمد گوندلوی ہیں۔ ان سے آپ نے مشکوٰة المصابیح، موطأ امام مالک، ہدایہ، شرح وقایہ، مسلم الثبوت، شرح جامی، اشارات، کافیہ اور صحیح بخاری پڑھیں۔آپ کے دوسرے نامور استاد شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ہیں جن سے آپ نے جامع ترمذی، سنن نسائی، ابوداود اور صحیح مسلم کے علاوہ مختصر المعانی اور مطوّل وغیرہ کا علم حاصل کیا۔ ۱۹۴۲ء میں تعلیم سے فراغت کے بعد مستقلاً مدرسہٴ محمدیہ چوک اہلحدیث،گوجرانوالہ میں تدریس کا آغاز کیا۔ مولانا اسماعیل سلفی کی وفات (۱۹۶۸ء)کے بعد گوجرانوالہ کی جماعت اہلحدیث نے انہیں مولانا اسماعیل سلفی کا جانشین مقرر کردیا ۔مولانا   محمد اسماعيل سلفی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد  مولانا عبد اللہ  جامعہ محمد یہ چوک نیائیں میں اپنے ایمان افروز خطبات جمہ  سے لوگوں کو مستفید کرتے رہے۔آپ کے خطبات میں میں دینی مسائل اور شرعی احکام میں قرآن وحدیث سے استدلال نیزملک کی سیاسی صورت حال اور پیش آمدہ واقعات پر جامع تبصرہ  بھی ہوا  کرتا تھا۔موصوف تقریباً دس سال تک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر رہے۔مولانا مرحوم زہد و تقویٰ، تہجد گزاری، دیانتدارانہ اور کریمانہ اخلا ق واوصاف کے حامل تھے۔۲۸؍اپریل ۲۰۰۱ء کو صبح چھ بجے گوجرانوالہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ سہ پہرساڑھے پانچ بجے شیرانوالہ باغ میں پڑھی گئی جو گوجرانوالہ شہر کی تاریخی نماز جنازہ تھی۔ جس میں بلا امتیاز ہر مکتب ِفکر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔زیر نظر کتاب’’ خطبات شیخ الحدیث  مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ ‘‘  مرکزی  جمعیت  اہل حدیث،پاکستان  کے سابق سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ  رحمہ اللہ کے خطبات کا مجموعہ ہے ۔اس مجموعۂ خطبات میں  اتباع قرآن وسنت اور اس کا نفاذ، عقیدۂ توحید، شرک کی مذمت اہل حدیث کی دعوت ،فکرآخرت، اہل حدیث کی دینی وعلمی خدمات اورمسئلہ کشمیر ایسے اہم موضوع شامل ہیں۔اس مجموعۂ خطبات کو  مولانا عبد الرزاق اظہر صاحب (مدرس امام بخاری یونیورسٹی،سیالکوٹ)  نے  صاحب خطبات  شیح الحدیث مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ کے  صاحبزادہ  جناب حافظ محمد عمران عریف حفظہ اللہ کی مشاورت سے  بڑے خوبصورت انداز میں مرتب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ الحدیث  مولانا  عبد اللہ رحمہ اللہ  کی مرقد پر اپنی رحمت  کی برکھا برسائے  اور انہیں جنت الفردوس  میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے ۔اور اس کتاب کے  مرتب وناشرین کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  علماء ، طلباء  ، خطباء کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) 

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 19
مقدمہ 21
خالات زندگی 26
نام 26
ولدیت 26
ولادت 26
تعلیم 26
اساتذہ کرام 27
ذمہ داریاں 27
دیانت وامانت 29
قناعت پسندی 30
خطبہ جمعۃ المبارک 32
وفات 33
چند واقعات 34
دوسرا واقعہ 39
تیسرا واقعہ 45
چوتھا واقعہ 52
تحقیق 53
اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محبت الہی کے حصول کاذریعہ ہے 54
تمہیدی کلمات 54
محبت الہی کاعجیب طریقہ 55
یہ اللہ کو بھی ناگوارہے 56
محبت کاانوکھا ذریعہ 57
یہی توگمراہی ہے 58
محبت کایہ بھی طریقہ نہیں 60
یہ کیسی محبت ہے؟ 62
بزرگوں کوکون مانتاہے؟ 64
قربانی بھی اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں 64
دین صرف قرآن وحدیث کانام ہے 67
وہ توپھر بھی غلام ہیں 69
اگر موسی علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو….. 70
رمضان اورفکرآخرت 73
تمہیدی کلمات 73
عظیم نصیحت 74
موت وحیات کااختیار صرف اللہ کےپاس ہے 75
موت لذتیں توڑڈالتی ہے 77
آخرت کاصدمہ نہیں بھولے گا 78
کاش میں مٹی ہوتا 79
آخرت کےدن کوئی سفارش نہیں چلےگی 81
نظام کائنات لپیٹ لیاجائے گا 82
آخرت اعمال سے بنتی ہے 84
فکرآخرت اورابوبکررضی اللہ عنہ 84
ایماندارہی آخرت کی فکرکرتاہے 87
کامیاب کون؟ 88
نیکوکارلوگوں کی آخرت 89
نیکوں کےباغ لگ رہے ہیں 90
رمضان کی قدرنہ کرنے والا لعنتی ہے 91
فکرآخرت کاایک اورزینہ 93
موت سے ہی آخرت شروع 94
آخرت میں نیک اعمال ہی نجات دلائیں گے 97
تمہیدی کلمات 97
انبیاء علیہم السلام کی جان بھی مٹھی میں ہوگی 98
مشرک کی سفارش نہیں ہوگی 99
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے متعلق صحابہ رضی اللہ عنہم کاعقیدہ 100
میں تمہیں دوچیزیں دےکرجارہاہوں 102
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کاحال 103
اگر وفات نہیں توپھر وراثت کاجھگڑا کیوں؟ 105
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت نہیں ہوتی 106
عمر رضی اللہ عنہ کی اصلاح 107
اللہ کے سواکسی کو ہمیشہ زندہ ماننا جہالت ہے 108
یہ آپ کی امت نہیں 110
ان کودفع کردیں 111
اسلام پرجانثاری کاجذبہ ہی انقلاب لاتا ہے 114
تمہیدی کلمات 115
قیامت کب آئے گی؟ 117
ایمان کے مقابلہ میں کائنات کی اہم چیز 118
اسلام نعمت عظمی ہے 119
عبداللہ بن ابی اورایمان 121
ایمان ایک مضبوط طاقت ہے 122
ایمان اورفکرآخرت 123
اللہ سے بڑھ کرکون سچاہے 124
اللہ اوراس کے رسول پرایمان کیسے 125
میرے رزق دینے کابھید کسی کو نہیں 127
یہودیوں پرکاری ضرب 127
مجھے کھانا نہیں کھلایا 128
فرشتوں کی دعاکے مستحق 129
ایمان اورجذبہ شہادت 131
ہلاک کون
آج حکمرانی کے بھوکوں کاحال 132
منصب اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بے نیازی 134
اختلاف کیوں؟ 136
تمہیدی کلمات 137
بے عیب ذات 138
بصیرت مند لوگ 139
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلا اختلاف 140
غلطی کے بغیر اختلاف نہیں ہوسکتا 141
اختلافات میں یہ کردارادارکریں 143
اختلافات کاحل 145
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ مقام کیسے ملا 147
اختلافات اورہمارامزاج 148
خلافت صحیحہ قرآن وسنت کے نفاذمیں…. 151
تمہیدی کلمات 151
اصلی خلیفہ کون 152
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی گواہی 153
خلیفہ ہم سے ہوگا 155
خلافت صدیقی پرواضح دلائل 156
خلافت صدیقی پردوسری دلیل 158
کیاحضرت علی رضی اللہ کمزوردل تھے 160
خلافت صدیقی اورفاروقی کے متعلق علی رضی اللہ عنہ کاموقف 161
خلیفہ کےلئے کمیٹی تشکیل 162
خلیفہ کےلئے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی تجویز 163
حضرت علی رضی اللہ عنہ اورصحابہ کامتفقہ فیصلہ 164
جھگڑے کیوں؟ 165
خلفاءاربعہ اورقرآن 166
خلفائے اربعہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 168
شرک کی مذمت 171
تمہیدی کلمات 171
جب امیدیں ختم ہوجائیں 172
شرک کیاہے؟ 173
مشرکین مکہ اورشرک 174
ابوبکر رضی اللہ عنہ اورعقیدہ حیاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم 175
جن اورعقیدہ توحید 178
قیامت کےدن عیسی علیہ السلام کی شرک سے برات 180
شرک بدترین گناہ ہے 182
موت کاپیغام موسی علیہ السلام کے نام 184
حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی موت آئے گی 186
شرک لعنت ہے 187
حصول جنت کی دوچیزیں 191
تمہیدی کلمات 192
ایمان اورعمل صالح میں تلازم 193
صالح اعمال کی پہچان 195
یہی پکےمومن ہیں 196
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان ایسا ہو 197
طاقت سے زیادہ ہم بوجھ نہیں ڈالتے 199
یہ جنتی ہیں 200
کفران نعمت 202
ہم نے کھول کربیان کردیاہے 203
سبابستی اورکفران نعمت 204
قوم سنبا کی بربادی 206
باغات کیاسماں پیش کررہے تھے 208
بارش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت 209
طوفان نوح سے بربادی 210
جنت کی قیمت ایمان 212
تمہیدی کلمات 212
جنت عجیب وغریب چیز ہے 213
ایمان کیاہے 214
ایمان کی پہلی چیز 216
ایمان کی باقی چیزں 217
آخرت پرایمان 218
تقدیرپرایمان 218
فرعون بھی مان گیاتھا 220
مال وہ جواللہ کی راہ میں خرچ ہو 223
مال دےکر آزمایا 224
جودیتاہےوہ لے بھی لیتاہے 228
مال صرف اللہ ہی دیتا ہے 229
مال کم نہیں ہوتا 232
شیخ سعدی اوراللہ کاشکر 236
زکوۃ نہ دینے والوں کاانجام 237
مال کاحساب اورسوال ہوگا 239
بدعات محرم کی تردید 243
تمہیدی کلمات 243
محرم تاریخ کےآئینے میں 244
نبی کے بغیر بھی اللہ خبردےسکتاہے 245
قبلہ میں یہودیوں کی مطابقت 247
ہم زیادہ حق دارہیں 248
یہودیوں کی مخالفت کرو 249
احد کے شہداءپرماتم نہیں کیا 250
مومنو!غمزدہ نہ ہونا 253
گریبان چاک کرنا منع ہے 254
واقعہ کربلا کی مبادیات 255
واقعہ کربلا پرطائرانہ نظر 256
اللہ کی نعمتیں اورقربانی 259
تمہید ی کلمات 259
اللہ کی نعمتیں اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم 260
اللہ کی کس نعمت کاتذکرہ کروں 261
نعمتیں جانوروں کی شکل میں 262
اے ابن آدم میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا 263
نعمتیں اورآزمائش 265
قربانی کاتاریخی پس منظر 267
قربانی کس کی قبول 268
متقی کون 269
قربانی نہ کرے تو 271
روزہ جسم کی اورزکوۃ مال کی پاکیزگی ہے 275
تمہیدی کلمات 275
روزہ بیماریوں کاعلاج ہے 276
کھانے میں اعتدال کیوں ضروری 277
روزہ جسم کی زکوۃ ہے 278
مال کو پاک رکھو 279
کیاتجھے آگ کے کنگن پسند ہیں 280
صدقات وزکوۃ کیاہیں 281
صدقہ کو حقیر مت جانو 283
صدقہ مال کو بڑھاتا ہے 284
رحمت کے مستحق لوگ 285
خسارہ پانے والے 288
صدقہ کےفوائد 289
ہم تم کو آزمائیں گے 293
بادلوپانی پلادو 294
اگریہ جان لیتے 295
قیامت کےدن مالداروں سے سوال 296
کشمیر پاکستان کاجزولاینفک ہے 298
ہندوکی پھر بددیانتی 300
مسلم کےلئے کوئی اصول نہیں…….؟ 301
اسلام وملک کادفاع جہاد ہی سے ہے 301
لیاقت خان کی بزدلی وغلطی 302
جب صدرایوب انسان ہوتے ہوئے بلی بن گئے 302
بے نظیر کی بھارت سے وفاداری 303
کشمیر کی مظلومیت پرمسلم حکمرانوں ونوجوانوں کاکردار 304
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا 305
بے نظیر کابیان کدھر گیا 305
نسوانی حکومت کےکمالات 306
جہاد کشمیر پرحکمرانوں کامنفی رویہ 306
حکومت کس کی ہمدرد ،مسلم کی یا؟ 307
جل توجلال تون آئی بلاٹال توں 307
اہلحدیث کی دینی وتعلیمی خدمات 308
تمہیدی کلمات 308
اللہ کانام کبھی نہیں مٹا 309
دین اوراسلام ملاوٹ سےپاک ہے 311
دین مین رکھ رکھاؤنہیں 312
عقیدہ توحید کی وجہ سے ایذائیں 313
دین خالص اوراہل حدیث 314
ترویج دین میں اہل حدیث کاکردار 316
اب حالات بدل چکے ہیں 317
ملک پاکستان اورعلماءکاحال 318
اشاعت قرآن میں اہل حدیث کی محنت 321
کتاب وسنت سے دوری گمراہی ہے 323
تمہیدی کلمات 323
صرف نسبت سے کام نہیں چلتا 324
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کابچہ ہی کیوں نہ ہو 325
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  اوراتباع 327
کتاب سماوی اوریہود کاکردار 329
اسلام میں عالمگیریت ہے 330
حدود اللہ کانفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے 332
مسلمانوں کےلئے لمحہ فکریہ 334
قرآن وسنت سے دوری گمراہی ہے 335
فہم صدیق اورقرآن وسنت 338
ہماری قیادت اورنظریہ پاکستان 338
دورجاہلیت اوراسلامی اصلاحات 342
تمہید کلمات 342
عظیم مصلح اوراصلاح 343
رسم مٹ گئی 346
جہالت کےنکاحوں کی رسمیں 346
ولی کے بغیر نکاح نہیں 348
قتل اولاد کی رسم اوراس کی اصلاح 351
رازق صرف اللہ ہے 352
جس نے پیدا ہونا ہے وہ ہورکررہےگا 352
طلاق کےبگاڑ کی اصلاح 354
حلالہ لعنت ہے 355
ایک اصلاح ظہار کی شکل میں 357
ایمان کی اہمیت واثرات 360
تمہیدی کلمات 360
کیامومن اورغیر مومن برابر ہیں 361
ایمان کے بغیر اعمال برباد ہیں 363
صاحب ایمان ہی باعزت ہیں 365
ایمان بغیر سخاوت کسی کام نہیں آتی 366
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوایمان کیسے ملا؟ 368
ایمان سے گناہ مٹتے ہیں 369
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کاایمان 370
یہی تو ایمان کاتقاضا ہے 371
یہ ایمان ہی کی طاقت ہے 372
اہل ایمان کی بستیاں 375
بدرمیں معوذومعاذرضی اللہ عنہما کی ایمانی طاقت 376
ایمان کی چٹان 378
ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ 380
ہماری دعوت 383
جلسے کاانعقاد 383
یہ حالات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی موجود تھے 384
اہل حدیث کابے پناہ دینی جزبہ 384
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی 384
ہماری دعوت 385
اتحاد کی اہمیت 386
ہماری بے بسی 386
حکمرانوں کاطرز عمل 387
جمعیت اہل حدیث کانظریہ 388
اختلاف کیسے ختم ہو 389
32علماء کے 22نکات 389
ایک ضروری وضاحت 391
عقیدہ توحید 394
قوموں کی گمراہی کاسبب 406
تمہیدی کلمات 406
مفسر قرآن کافتوی 407
گمراہی سے بچنے کاواحد حل 408
نبی کاتابعدار گمراہ نہیں ہوسکتا کیوں؟ 409
بطورنمونہ کون؟ 411
قومیں گمراہ کیوں ہوئیں؟ 412
قبر میں بھی سوال اطاعت کا 413
گمراہی سے بچنے کاعظیم فارمولا 415
میں تورسول اللہ کے دین پرہوں 417
فقہ گمراہی کامنبع ہے 418
ہمارا مؤقف 422

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like