خطبات مدنی
خطبات مدنی
مصنف : حافظ محمد ربانی
صفحات: 350
خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ یہ عظیم الشان سعادت ہے ۔خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص بھی درس وتقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً بڑا اہم کام اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ خطبات اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ خطبات مدنی‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔یہ کتاب معروف ہر دلنشیں پنجابی خطیب مولانا محمد ناصر مدنی صاحب کے 11؍ مختلف موضوعات خطبات کا مجموعہ ہے ۔ حافظ محمد ربانی صاحب نےاسے مرتب کر کے افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
شرم وحیا | 7 |
داماد کی عزت | 49 |
اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت | 77 |
قبرکاعذاب | 111 |
بیٹی کی عظمت اورتربیت | 145 |
ذکرِ مصطفیٰ ﷺذکرِ خدا | 173 |
ماں کی جدائی کا غم | 194 |
موت اورقبر | 233 |
دعا کون سنتا ہے ؟ | 264 |
فکر آخرت | 293 |
وفات النبی ﷺ | 318 |