خطبات اسلام سال بھر کی ترتیب کے ساتھ

خطبات اسلام سال بھر کی ترتیب کے ساتھ

 

مصنف : عبد السمیع عاصم بن ابی البرکات

 

صفحات: 656

 

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد و صلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت و صدارت کی بلندیوں کو حاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب و سنت کے دلائل و براہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح و قلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس و تقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات اسلام‘‘ جامعہ اسلامیہ اہل گوجرانوالہ کے مدرس جناب ابو طلحہ عبدالسمیع عاصم بن ابی البرکات احمدکی مرتب شدہ ہے۔یہ مجموعہ خطبات خاص عام ہرایک کے لیے مفید ہے۔ مرتب نےاس میں خطباء کی سہولت کے پیش نظرسال بھر کے مختلف مواقع کی مناست کےمطابق 60 سے زائد مضامین مرتب کرکے ان کی تخریج بھی کی ہے۔اور یہ کوشش کی ہےکہ ہر مضمون زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات اوراحادیث مبارکہ سے مزین ہو۔ پوری کتاب میں تاریخی واقعات 20 سےبھی متجاوز نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ہر عام وخاص کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
شہر المحرم 11
شان صدیق﷜ 19
شان عمر فاروق﷜ 30
شان عثمان بن عفان﷜ 44
حضرت علی ﷜ کے فضائل و مناقب 54
اہل بیت کون؟ 64
فضائل و خصائل امہات المؤمنین﷜ 71
اولاد رسول﷜ کے فضائل و مناقب 77
حضرت حسن و حسین ﷠ کے فضائل و مناقب 87
کفار کی مشابہت 94
عید میلاد النبیﷺ کی سیرت طیبہ 109
اسماء النبیﷺ 120
اخلاق مصطفیٰ ﷺ 129
حرمت رسولﷺ 138
ختم نبوت 142
رد شرک 150
اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام اور ان کی فضیلت 166
طہارت و پاکیزگی 175
نماز کی اہمیت 182
عبادات کے فوائد 195
نماز میں خشوع و خضوع 204
نماز کی ادائیگی کا طریقہ 227
نفلی عبادات 241
تین نعمتیں (کان کا استعمال) 250
تین نعمتیں (آنکھ کا استعمال) 263
تین نعمتیں (دل) 284
زبان کی حفاظت 308
واقعہ معراج 328
خسارہ پانے والے لوگ 340

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like