خلق عظیم ﷺ

خلق عظیم ﷺ

 

مصنف : ڈاکٹر خالد علوی

 

صفحات: 122

 

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر فائزتھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔کتب حدیث میں آپ کے اخلاق کے بارے میں مستقل ابواب ہیں جبکہ حیات طیبہ کےجملہ احوال کتب حدیث کے عمومی صفحات پر پھیلے ہوئے ہیں۔ سیرت پر جو مستقل کتابیں تصنیف ہوئی ہیں ان میں اخلاقِ حسنہ کےبارے میں تفصیلی ابواب ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خلق عظیمﷺ‘‘ ڈاکٹر خالدعلوی﷫ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نے آپﷺ کے اخلاقِ حسنہ کےبارے میں مواد ترتیب دیتے وقت اختصار وجامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔مصنف نےکوشش کی ہے کہ جزئیات کی تفصیلی حکایت کی بجائے نمایاں اخلاقی صفات کامختصر جائزہ پیش کرنےپر اکتفا کیاجائے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب قارئین کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ
خلق  عظیم 1
خلق کی تعریف 1
حسن خلق کی اہمیت 3
تقوی اورحسن خلق 9
اخلاقی اصول 12
رضائے الٰہی 12
توسط و اعتدال 16
خوف و رجاء 17
عفو و انتقام 20
عدل و احسان 23
ہمدردی و خیر خواہی 24
اخلاق محمدیؐ
اجمالی تعارف 27
حسن اخلاق کی تعریف 30
مداومت عمل 32
صفات لازمہ 33
حیاء 37
حلم و بردباری 39
رفق و لطف 42
تواضع 44
سادگی و قناعت 46
صفات متعدیہ
شجاعت استقلال 51
دیانت و امانت 55
عدل 58
جود وسخا 61
ایثار و مہمان نوازی 65
ایفاء عہد 67
عفو و درگزر 70
دشمنوں سے سلوک 74
شفقت و رحمت 77
خواتین کے لیے 78
غلاموں کے لیے 83
عام مخلوق کے لیے 85
اختصار المراجع 90
حواشی 91
مراجع و مصادر 108

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like