خلفائے راشدین ؓ
خلفائے راشدین ؓ
مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی
صفحات: 296
خلفائے راشدین حضرت ابوبکر، عمر، عثمان اور علی ؓ کے فضائل و مناقب سے متعلق بہت ساری احادیث مروی ہیں۔ حضرت ابوبکر ؓکی نسبت آپﷺ نے فرمایاکیا تم پہلے شخص نہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوگے۔ حضرت عمر ؓکے متعلق ارشاد فرمایا: گزشتہ امتوں میں محدثین تھے اگر میری امت میں کوئی محدث ہو گا تو وہ عمر ہوں گے۔ حضرت عثمان ؓکے بارے میں فرمایا کہ ہر پیغمبر کے رفیق ہوتے ہیں اور جنت میں میرے رفیق عثمان ہوں گے۔ حضرت علی ؓکی نسبت ارشاد ہوا کہ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرے ساتھ تم کووہی نسبت حاصل ہو جو ہارون ؑ کو موسیٰ ؑ کے ساتھ تھی۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان برگزیدہ شخصیات کو اس قدر مقام و مرتبہ عطا فرمایا۔ اس کے لیے ہمیں ان حضرات کی سیرت کی ورق گردانی کرنا ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب انہی شخصیات کی سیرت پر ایک جامع دستاویز ہے جس میں کسی لگی لپٹی کے بغیر خلفائے راشدین کی زندگی کے تمام گوشوں پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا معین الدین ندوی سب سے پہلے خلیفہ راشد کے حالات زندگی اور ایمان لانے کے واقعات قلمبند کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اخلاق و عادات، فضائل و مناقب اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مصنف نے مذکور حضرات کے خلیفہ راشد بننے کے بعد کے حالات کو خصوصی طور پر موضوع سخن بنایا ہے اور اس سلسلہ میں پائے جانے والے اشکالات کو حتی المقدور دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 9 | |
تمہید | 11 | |
امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ | 17 | |
نام ، نسب خاندان | 17 | |
قبل اسلام | 19 | |
اشاعت اسلام | 19 | |
مکی زندگی | 20 | |
غزوات | 27 | |
خلافت | 37 | |
فتوحات | 42 | |
مرض الموت اور استخلاف | 46 | |
کارنامہائے زندگی | 48 | |
فضائل ومناقب | 61 | |
اخلاق وعادات | 71 | |
امیر المومنین حضرت عمرفاروق ؓ | 80 | |
نام ، نسب اور خاندان | 80 | |
اسلام حضرت عمر ؓ | 82 | |
غزوات ودیگر حالات | 91 | |
خلافت اور فتوحات | 97 | |
فتوحات شام | 105 | |
فتوحات مصر | 108 | |
فاروقی کارنامے | 110 | |
علم وفضل | 128 | |
اخلاق وعادات | 132 | |
امیر المومنین حضرت عثمان ؓ | 148 | |
نام ، نسب وخاندان | 148 | |
حبشہ کی ہجرت | 150 | |
غزوات اور دیگر حالات | 152 | |
سفارت کی خدمت | 154 | |
خلافت اور فتوحات | 157 | |
انقلاب اور حضرت عثمان ؓکی شہادت | 163 | |
عثمانی کارنامے | 188 | |
فضل وکمال | 196 | |
اخلاق وعادات | 201 | |
ذاتی حالات | 206 | |
امیر المومنین حضرت علی ؓ | 208 | |
نام ، نسب اور خاندان | 208 | |
غزوات اور دیگر حالات | 214 | |
کارنامے | 252 | |
فضل وکمال | 261 | |
اخلاق وعادات | 277 | |
ازواج واولاد | 294 |