خدا فلسفیوں کی نظر میں
خدا فلسفیوں کی نظر میں
مصنف : ڈاکٹر وحید عشرت
صفحات: 886
دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے خدا کے نام ہر مذہب میں اور ہر زبان میں الگ الگ ہیں، خدا کی صفات تو عام طور پر ایک جیسی ہی ملتی ہیں، کہ وہ خالق ہے، مالک، ہے رزق دینے والا، گناہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا اور دعا سننے والا۔مفکرین کے خدا کے متعلق مختلف افکار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خدا فلسفیوں کی نظر میں ‘‘ ڈاکٹر وحید عشرت کی مرتب شدہ ہے اس مجموعہ مقالات میں مرتب نے اللہ تعالیٰ کے متعلق 40 مختلف مفکرین کے تحریر شدہ ایسے مضامین کو جمع کیا ہےکہ جن میں معروف فلاسفہ کے تصور خدا کو بیان کیا گیا ہے ۔مضمون نگاروں میں ڈاکٹر منظور احمد ، علامہ محمد ایوب دہلوی، محمد ادریس کاندھلوی ، علامہ محمد اقبال مولانا امین احسن اصلاحی ، محمد لطفی جمعہ وغیرہم کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 5 |
نامورفلاسفہ کاتصورالہٰ | 14 |
خداکاوجود | 89 |
خدااورآگسٹائن کاالہیاتی نظام | 102 |
خدا | 112 |
خدا۔مرتبہ ذات حق | 124 |
خداکاعلم اورمعرفت | 196 |
خدااورمذہب | 222 |
اللہ پاک قادرہے | 224 |
وجودباری | 262 |
خدا۔نظریہ توحیدمطلق اورعبدالکریم الجیلی | 294 |
وجودباری تعالیٰ عقل دلائل کےآئینےمیں | 309 |
تصورخدا | 329 |
خداکاتصوراوردعامکامفہوم | 341 |
ذات الہیہ کاتصوراورحقیقت عبادت اوردعا | 367 |
خداکی ذات وصفات مختلف فلاسفہ کی آراءپرتبصرہ | 394 |
مسئلہ علم باری تعالیٰ متعلق بموجودات | 424 |
عالم اورحق تعالیٰ کےساتھ اس کاتعلق | 428 |
اللہ کی صفات(نصوص الحکم میں) | 450 |
صفات خدا(فتوحات مکیہ میں) | 462 |
خدا،روح اورگوئے | 482 |
خدااورانسان (ہندوؤں کی نظرمیں) | 445 |
اسلامی خداپرستی | 496 |
صفات واسمائےالہیہ | 529 |
تصورخدااوردعاہ مفہوم | 572 |
خدازمان اورنسبت | 593 |
خدااورکائنات | 604 |
خدااوراخلاقیات | 611 |
صفات خدا(تشبیہ وتنزیہہ) | 613 |
اقبال اورتصورذات باری | 626 |
خداخلق افعال اورجبروقدرکامسئلہ | 639 |
اللہ کاتصورملاصہ راکےالہیانی افکارکی روشن میں | 648 |
خدا۔ مذاہب عام میں | 680 |
اقبال کاوجدان توحید | 795 |
اقبال حضورباری میں | 798 |
وجومطلق خدا | 821 |
خدا۔خودی اورزمان ومکان | 833 |
اقبال کاالہیاتی فلسفہ | 843 |
بہارہوکرخزاں الااللہ | 850 |
خداکاوجود(شذات اقبال سے) | 884 |