جواہر الایمان شرح اللؤلؤوالمرجان

جواہر الایمان شرح اللؤلؤوالمرجان

 

مصنف : محمد فواد عبد الباقی

 

صفحات: 1012

 

ائمہ محدثین کے ہاں مسلم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت فرمائے علامہ محمد فواد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤ والمرجان کی صورت میں یکجا کردیا۔بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر سینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا۔ لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لیے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پر اس کے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی۔ اسی مشکل کے پیش نظر عصر حاضر کے معروف ریسرچ سکالر اور مؤلف و مرتب کتب کثیرہ حافظ عمران ایوب لاہوری نے اس کی شرح کا بیڑہ اٹھایا جو آج بفضل اللہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔موصوف نے متن اور شرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے ۔شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پر صحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے ۔تشریح کے لیے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووی کو ہی پیش نظر رکھا ہے ۔شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔ ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معنی وفوائد بھی قلم بند کیے ہیں۔ بطور خاص ہر مقام پر تعصب سے بالاتر ہوکر کسی خاص فقہی مکتبہ فکر کے بجائے محض دین اسلام کی ہر ترجمانی کی ہے ۔یوں سرور دو عالم کے سنہری فرامین پر مشتمل قیمتی ہیرے اور جواہرات کی چمک دو چند ہوگئی ہے ، جو طلبائے علوم دینیہ اور اساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی نور ایمان سے منور کرنے کے لیے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مفید شرح کو سب کے لیے ذریعہ ہدایت بنائے ۔آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
ایمان کے مسائل 32
طہارت کے مسائل 122
حیض کے مسائل 136
نماز کے مسائل 154
مساجد  اور نماز کی جگہوں کے مسائل 194
مسافر کی نماز کے مسائل 236
جمعہ کے مسائل 272
نماز عیدین کے مسائل 281
نماز استسقاء کے مسائل 283
نماز کسوف کے مسائل 286
جنازے کے مسائل 294
زکوۃ کے مسائل 310
روزوں کے مسائل 356
اعتکاف کے مسائل 386
حج کے مسائل 388
نکاح کے مسائل 463
خریدوفروخت کے مسائل 516
آبپاشی کے مسائل 528
وراثت کے مسائل 545
جہاد کے مسائل 593
قربانی کے مسائل 679
سلام کے مسائل 733
تقدیر کا بیان 822
علم کا بیان 887
توبہ کا بیان 907
منافقین کی صفات اور احکام کا بیان 938
فتنوں اور علامات قیامت کا بیان 968
تفسیر کا بیان 1000

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like