جنتی عورت ( انصار زبیر محمدی )

جنتی عورت ( انصار زبیر محمدی )

 

مصنف : انصار زبیر محمدی

 

صفحات: 98

 

اللہ کے رسول ﷺ کے ایک فرمان کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کی خوش نصیبی کی علامات میں نیک عورت، کشادہ مکان، اچھا پڑوسی اور بہترین سواری ہے۔ایک اور حدیث میں  اللہ کے رسول ﷺ نے نیک بیوی کو دنیا کی بہترین متاع قرار دیا ہے ۔یہ کتاب بھی نیک اور جنتی عورت کی نشانیوں اور علامات کے بارے ایک مفصل کتاب ہے۔انصار زبیر محمدی صاحب کئی ایک کتابوں کے مصنف ہیں اور عموماً اصلاحی موضوعات پر لکھتے ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں ایک عورت کو جنتی عورت بننے کے لیے کتاب وسنت میں جن کاموں سے منع کیا گیا ہے اورجن امور کی ترغیب وتشویق دلائی گئی ہے انہیں انتہائی خوبصورتی سے دلائل کے ساتھ مزین کرتے ہوئے حسن ترتیب سے پیش کیا ہے۔اگرچہ بعض مقامات پر مصنف سے اختلاف کیا جا سکتا ہے کہ کچھ ایسے واقعات بھی نقل ہوگئے ہیں کہ جن میں شوہرکی اطاعت  میں کچھ ضرورت سے زیادہ ہی زور محسوس ہوتا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک عمدہ کتاب ہے۔اسی طرح کی ایک کتاب اگر جنتی شوہر کے بارے بھی مصنف کی طرف سے آ جائے تو کم از کم عورتوں کی طرف سے اس شکوہ کا بھی ازالہ ہو جائے گا کہ مرد جب بھی کوئی کتاب لکھتے ہیں تو اس میں اپنے حقوق کے بارے میںہی لکھتے ہیں جبکہ اسلام میں بیوی اور عورتوں کے حقوق کے بھی ایک طویل فہرست ہے جس پر مردوں کو توجہ دینی چاہیے۔

 

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ مؤلف

4

عورت پر مرد کی فوقیت

8

نیک عورت دنیا کی بہترین دولت

10

ایمان کی تباہی کے چند اسباب جن سے بچنا ضروری ہے

13

غیر اللہ کی قسم کھانا

16

تعویذ گنڈہ لٹکانا

18

جادو اور قیافہ شناسی

21

تصویریں سجانا

27

جنتی عورت کی پہچان

28

ایک جنتی عورت کا تذکرہ

31

شوہر کی خدمت جنت کا سبب ہے

31

جنتی عورت کی  چند علامتیں

32

جنت میں داخلہ کی چند شرطیں

33

نیک و فرمانبردار  بیوی  کاایک سبق آموز واقعہ

33

جن امور سے مسلمان  بہنوں کو بچنا چاہیے

39

شوہر کی نافرمانی

39

شوہر کی ناراضگی

40

شوہر کو تکلیف دینا

41

شوہر کی ناشکری

42

بلا وجہ طلاق طلب کرنا

43

اللہ کی نافرمانی  میں شوہر کی اطاعت کا مسئلہ

44

شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا

45

شوہر کو فائدہ اٹھانے  سے روکنا

46

راز کی باتوں کو ظاہر کرنا

48

شوہر کے علاوہ کسی  دوسرے کے گھر میں

49

شوہر کی اجازت کے بغیر گھر میں کسی کو داخلہ دینا

49

شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا

50

اسلام سے خارج کردینے والی چیزیں

51

نماز کی پابندی ضروری ہے

56

ایک بے نمازی کی موت کا آنکھوں دیکھا حال

58

جنت میں داخلہ کے لیے  زکاۃ بھی ضروری ہے

61

عہد نبوی کی  ایک وفادار عورت

64

اُم عاقلہ کی  بیٹی کو شادی کے وقت  نصیحتیں

65

ایک ماں کی نصیحت بیٹی کی رخصتی پر

66

بیوی پر شوہر کے حقوق

70

شوہر کے اہل خانہ کے ساتھ بیوی کا سلوک

73

شوہر پربیوی کے حقوق

74

کیا عورت اپنے بال کٹوا سکتی ہے؟

79

مردوں کے لیے  حوریں ہیں تو عورتوں کے لیے  کیا؟

91

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like