جنازے کے مسائل ( فضل الرحمان )
مصنف : فضل الرحمان بن محمد
صفحات: 248
شرعی احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت بدعات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے اور وفات کےبعد کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زيرتبصره کتاب ’’ جناز ے کے مسائل ‘‘ مولانا فضل الرحمن بن محمد کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے قریب المرگ شخص کو کلمۂ توحید پڑھنے کی تلقین کرنا ، میت کےلیے دعائے خیر کرنا، وارثوں کا صبر سے کام لینا ، بین اور نوحہ کرنے سے پچنا ، خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کوغسل دینا، میت کا کفن ، حاجی اور شہید کی تجہیز وتکفین،شہید کی فضیلت ، جنازہ پڑھنے کاطریقہ ، جناز ے کی مسنون دعائیں قبرپر نماز جنازہ وغیرہ کے مسائل بیان کرنے کے علاوہ اایصالِ ثواب اور قرآن خوانی اور رسمِ قل جیسی خلاف شرع رسوم جو ہمارے معاشرے میں مروج ہوگئی ہیں ان کے بارے میں اصل حقیقت کی وضاحت کی گئی ہے اور میت کے طرف سے حج بیت اللہ ،رمضان کے روزے اگر بیماری اور تکلیف کےباعث اس سے نہ رکھے گئے ہوں ، زیارت قبور اور بیماری یا تکلیف میں صبر کا اجر وغیرہ امور کی بھی بڑے احسن انداز میں صراحت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 11 | |
جنازے کے مسائل | 13 | |
قریب المرگ لا الہ الا اللہ کی تلقین | 14 | |
فوت ہونے والوں کے لیے دعائے خیر | 16 | |
صبر کرنے کا حکم | 18 | |
میت پر چیخنے چلانے اور نوحہ کرنے کی ممانعت | 20 | |
انا للہ و انا الیه راجعن كى فضیلت | 22 | |
لطیفہ | 24 | |
میت کو غسل دینا | 26 | |
خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کو غسل دینا | 31 | |
غسل دینےوالے پر بعد میں خود نہانا کیا واجب ہے ؟ | 33 | |
غسل دینے والے کی فضیلت | 34 | |
میت کا کفن | 36 | |
کفن پر دعائیہ کلمات لکھنا | 39 | |
میت کے لیے راہ داری | 40 | |
حاجی اورشہید کی تجہیز و تکفین | 41 | |
شہداء کی فضیلت | 44 | |
میت کو قبرستان لےجانے میں جلدی کرنا اور میت کے ساتھ چلنا | 46 | |
جنازے کو کندھ دینا | 49 | |
میت کو دیکھ کر کھڑے ہونا | 54 | |
نماز جنازہ میں شریک ہونا | 57 | |
نماز جنازہ کے لیے وضو کرنا | 60 | |
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا | 61 | |
صفوں کو درست کرنا | 62 | |
نیت | 66 | |
تکبیرات | 67 | |
تکبیرات کے ساتھ ہاتھوں کا اٹھانا | 69 | |
نماز جنازہ پڑھنے اور میت کو دفنانے کا وقت | 72 | |
امام نماز پڑھانے کے لئے کہاں کھڑا ہو ؟ | 74 | |
نماز جنازہ پڑھانے کا حق دار کون ہے ؟ | 75 | |
نماز جنازہ | 76 | |
جوتوں میں نماز | 77 | |
پہلی تکبیر | 78 | |
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم کی فضیلت و اہمیت | 81 | |
بسم الله الرحمٰن الرحيم کی فضیلت و اہمیت | 83 | |
بسم الله الرحمٰن الرحيم کا بالجہر پڑھنا | 85 | |
سورۃ فاتحہ کی فضیلت اورنماز میں اس کا واجب ہونا | 89 | |
دوسری تکبیر | 95 | |
درود کی فضیلت | 97 | |
انگوٹھوں کو چوم کر آنکھوں پر لگانا | 100 | |
تیسری تکبیر | 100 | |
پہلی دعا | 101 | |
دوسری دعا | 102 | |
تیسری دعا | 104 | |
چوتھی دعا | 105 | |
پانچویں دعا | 106 | |
چوتھی تکبیر اور سلام | 107 | |
میت پر نماز پڑھنے اور اس کو دفنانے کاثواب | 108 | |
بچوں کی نماز جنازہ | 110 | |
بچے کے جنازہ کی دعا | 113 | |
چھوٹے بچوں کی وفات پر صبر کااجر | 115 | |
صحابیہ کا بے مثال صبر | 117 | |
ایک عالم کو ایک عورت کا سمجھانا | 120 | |
ایک سے زائد میتوں کی نماز جنازہ | 121 | |
غائبانہ نماز جنازہ | 124 | |
قبر پر نماز جنازہ | 127 | |
علم غیب کے بارے میں نکتہ | 129 | |
مقروض کی نماز جنازہ | 130 | |
خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ | 133 | |
نما ز جنازہ کے بعد دعا | 134 | |
قبر کو پختہ کرنے کی ممانعت | 136 | |
قبروں پر چراغ جلانے کی ممانعت | 143 | |
میت کو دفن کرنا | 144 | |
قبر پر سورۃ بقرہ کی پہلی اور آخری آیات پڑھنا | 147 | |
قبر پرپانی چھڑکنا | 148 | |
قبر پر نشانی کے لیے پتھر رکھنا | 149 | |
قبر درخت کی ٹہنی لگانا | 150 | |
میت کو دفنانے کے بعد دعا | 151 | |
میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر یا ملک لےجانا | 153 | |
سمندری سفر کےدوران میں میت کوسمندر کے حوالے کرنا | 156 | |
ایک قبر میں ایک سے زائد میتوں کو دفن کرنا | 158 | |
قبروں پر چادریں ڈالنا | 159 | |
مرنےوالوں کو گالی دینے کی ممانعت | 160 | |
کیا قبر میں عذاب ہوتا ہے | 162 | |
احادیث کے بارے میں اہم نکتہ | 162 | |
قبر میں عذاب ازروئے قرآن | 165 | |
مرنے کے بعد جنت میں داخل ہونا | 166 | |
احادیث میں عذاب قبر کی خبر | 168 | |
تعزیت | 174 | |
میت کو دفنانے کےبعد گھر میں دعا کرنےکا سلسلہ | 176 | |
فاتحہ خوانی | 177 | |
صحیح طریقہ | 177 | |
میت پر سوگ اور عورت کی عدت | 178 | |
میت کے اہل خانہ کے لیےکھانا | 181 | |
قرآن خوانی اور رسم قل | 184 | |
ایصال ثواب | 185 | |
میت کی طرف سے حج کرنا | 193 | |
میت کی طرف سے روزے | 196 | |
میت کی طرف سےنمازیں | 198 | |
زیارت قبور | 201 | |
زیارت قبور کے لیےدور دراز کا سفر کرنا | 208 | |
عورتوں کا قبرستان جانا | 211 | |
موت کی تمنا کرنے کی ممانعت | 212 | |
بیماری اور تکلیف میں صبر کا اجر | 215 | |
بیماری میں دوا استعمال | 219 | |
غیر شرعی علاج معالجے کی ممانعت | 220 | |
بیمار پرسی کی فضیلت | 221 | |
بیماری میں پڑھی جانے والی دعائیں | 226 | |
سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی وفات | 233 | |
حضرت ابوبکر الصدیق کا عظیم کردار | 235 | |
سقیفہ بنی ساعدہ کا واقعہ | 238 | |
حضرت ابوبکر الصدیق کی بیعت | 239 | |
رسول اللہ ﷺ کی تجہیز و تکفین اور تدفین | 240 | |
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کیسے پڑھی گئی؟ | 242 | |