اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ
اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ
مصنف : ڈاکٹر محمد امین
صفحات: 934
تزکیۂ نفس ایک قرآنی اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے پاک صاف کرلینا اور اسے قرآن وسنت کی روشنی میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام اور تزکیہ نفس‘‘ در اصل ڈاکٹر محمد امین (مدیر البرہان ،لاہور )کے پی ایچ ڈی کے مقالہ کی کتابی صورت ہے جس میں تزکیۂ نفس کے اسلامی تصور اور مغربی نفسیات کا تقابلی جائزہ پیش کیاگیا ہے ۔ڈاکٹر امین صاحب کی یہ کتاب مذہب اور نفسیات کے حوالے سے ایک معتبر اورسائنٹفک سوچ کا امتزاج ہے ۔یہ کتاب تعمیر سیرت میں تزکیہ نفس کاکردار ، نفسیات میں مذہبی رنگ یا مذہب میں نفسیات کے حوالے سے تعمیر شخصیت میں تزکیہ نفس کی ہر پہلو اور افادیت کو عام فہم زبان میں گیرائی اور گہرائی کےساتھ خوبصورت انداز میں بیان کرتی ہے۔انسان ، شخصیت ، نفس ، روح اور قلب کی بڑی اچھی طرح وضاحت کی گئی ہے ۔ مصنف موصوف نے تزکیہ نفس کی اہمیت ، قرآن وحدیث اور مسلمان مفکرین کےحوالے سے بتاتے ہوئے مغربی نفسیات کا بھی بھر پور انداز میں تذکرہ کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حصہ اول: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی۔۔ اسلام میں | |
باب اول: بنیادی تصورات | 7 |
مبحث اول: تزکیہ نفس۔ مفہوم و معانی | 8 |
مبحث دوم: اسلام میں متوازن شخصیت کا تصور | 57 |
مبحث سوم: بحالی (علاج) شخصیت | 63 |
مبحث چہارم: اسلام میں تزکیہ نفس کی اہمیت | 68 |
ضمیمہ1۔ دنیا میں اہل مذہب کی تعداد | 76 |
ضمیمہ 2۔ مسلم نفسیات میں متوازن شخصیت کا ٹیسٹ | 77 |
باب دوم: تزکیہ نفس کے ذریعے شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔۔ قرآن و سنت میں | 94 |
فصل اول: عقائد | 99 |
مبحث اول : توحید | 102 |
مبحث دوم : آخرت | 126 |
مبحث سوم :رسالت | 140 |
فصل دوم:عبادات | 149 |
مبحث اول: نماز | 153 |
مبحث دوم: رکوۃ | 190 |
مبحث سوم: حج | 214 |
فصل سوم : اخلاق | 233 |
فضائل : مبحث اول: صبر | 234 |
مبحث دوم : شکر | 244 |
مبحث سوم : توبہ | 253 |
عواطف : مبحث چہارم : محبت | 267 |
مبحث پنجم: خوف | 278 |
مبحث ششم: اخلاص | 304 |
فصل چہارم: معاملات | 314 |
مبحث اول: نکاح | 315 |
مبحث دوم : کسب معاش (معیشت) | 328 |
مبحث سوم: ریاست و حکومت(سیاست) | 346 |
باب سوم : تزکیہ نفس کے ذریعے متوازن شخصیت کی تعمیر و بحالی۔ مسلم تہذیب و ثقافت میں | 365 |
فصل اول: مسلم علم النفس کے مآخذ | 367 |
مبحث اول: بنیادی مآخذ ( قرآن و سنت) | 368 |
مبحث دوم : ضمنی مآخذ ( اجتہاد، کشف و الہام ، مسلم شخصیات کے تجربات و مشاہدات اور غیر مسلم قوموں کے علوم و تجربات) | 380 |
فصل دوم : تزکیہ نفس کے خصوصی ادارے ( تصوف) کا قیام و ارتقاء | 407 |
مبحث اول: تصوف۔ ماہیت اور اہداف | 409 |
مبحث دوم: تصوف ۔ تاریخی ارتقاء اور نتائج | 414 |
فصل سوم : اہم مسلمان حکماء و صوفیاء کے افکار | 440 |
مبحث اول: ابن سینا | 443 |
مبحث دوم: امام غزالی | 451 |
مبحث سوم: امام رازی | 488 |
مبحث چہارم : شاہ ولی اللہ | 499 |
مبحث پنجم: علامہ اقبال | 517 |
مبحث ششم: مولانا اشرف علی تھانوی | 539 |
فصل چہارم: تزکیہ نفس کے لیے صوفیاء کے عملی طریقے | 579 |
مبحث اول: شرعی لحاظ سے قابل قبول طریقے | 580 |
مبحث دوم: شرعی نقطہ نظر سے مخدوش طریقے | 626 |
مبحث سوم: تزکیہ نفس کی تکنیک و حکمت عملی | 631 |
تلخیص و نتائج بغث | 644 |
حصہ دوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔ مغربی نفسیات میں | |
باب چہارم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر او ربحالی | 669 |
فصل اول: مغربی نفسیات کا ارتقاء | 671 |
مبحث اول: مغربی نفسیات کا تشکیلی دور | 674 |
مبحث دوم: مغربی نفسیات ، سائنسی منہاج کا دور | 681 |
مبحث سوم : مغربی نفسیات ۔ رد عمل کا دور | 693 |
فصل دوم: مغربی نفسیات میں تصور شخصیت | 705 |
مبحث اول: تحلیل نفسی دبستان فکر | 707 |
مبحث دوم: کرداری دبستان فکر | 716 |
مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر | 724 |
فصل سوم: مغربی نفسیات میں تعمیر شخصیت | 734 |
مبحث اول: مغرب میں تعمیر شخصیت: مذہب کا کردار | 736 |
مبحث دوم: مغرب میں تعمیر شخصیت : دیگر فکری رویوں کا کردار | 743 |
فصل چہارم: مغربی نفسیات میں علاج شخصیت | 770 |
مبحث اول: تحلیل نفسی طریق علاج | 771 |
مبحث دوم: کرداری طریق علاج | 775 |
مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر کا طریق علاج | 779 |
تلخیص و نتائج بحث | 788 |
حصہ سوم : تقابلی مطالعہ | |
باب پنجم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ | 798 |
فصل اول : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ: فکری اساسات | 800 |
مبحث اول : فکری اساسات کی اہمیت | 801 |
مبحث دوم: مذہب کا کردار | 804 |
مبحث سوم: سائنس کا کردار | 808 |
فصل دوم: اسلام اور مغربی نفسیات۔ ایک تقابلی مطالعہ : منہاج اور حکمت عملی | 816 |
مبحث اول: مغربی تصور شخصیت و علاج شخصیت : بعض مشترک خصائص اور اسلام | 817 |
مبحث دوم: تحلیل نفسی اور اسلام | 828 |
مبحث سوم: کرداریت اور اسلام | 841 |
مبحث چہارم: انسانیت نواز مکتبہ فکر اور اسلام | 847 |
فصل سوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کےلیے اسلامی تزکیہ نفس پر عمل ناگریز ہے | 857 |
مبحث اول: مسلمانوں میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کے مسائل اور اسلام | 858 |
مبحث دوم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کی مشکلات اور اسلام | 861 |
تلخیص و نتائج بحث | 868 |
مآخذ و مراجع | 875 |