امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات

امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات

 

مصنف : ڈاکٹر محمد الدسوقی

 

صفحات: 627

 

امام محمد بن حسن شیبانی صاحبین یعنی امام ابوحنیفہ کے دو جلیل القدر شاگردوں میں سے ایک ہیں جن سے ان کی فقہی روایت آگے بڑھی ہے ، ان کے دوسرے شاگرد امام ابویوسف ہیں ۔امام ابوحنیفہ کی جانب اگر چہ عقائد اور تعلیم و تعلم سے متعلق چند رسائل منسوب ہیں ،مگر حدیث و فقہ پر ان کی اپنی مرتبہ کوئی کتاب محفوظ نہیں، ان کے علمی تبحر اور تفقہ فی الدین کا حاصل ان کے شاگردوں اور بالخصوص صاحبین کی تالیفات میں ملتا ہے ۔ امام ابو یوسف کا تحریری کارنامہ کتاب الخراج اور الرد علی سیر الاوزاعی جیسی کتابوں تک محدود ہے ۔ اس کے برعکس امام محمد بن حسن شیبانی کی تالیفات فقہ و قانون کے سارے پہلووں کی جامع ہیں ، اور نہایت مفصل ہیں ۔ امام محمد بن حسن کے اس کارنامے کے سبب جملہ متاخر حنفی فقہاء ان کے خوشہ چین ہیں ۔ امام شیبانی ، اسلامی فقہی روایت سے قطع نظر بنی نوع انسان کی تاریخ قانون میں منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ ان کی کتاب الاصل یا المبسوط کا مقابلہ اگر  رومن قانون کی شہرہ آفاق کتاب مجموعہ قوانین جشی نین سے کیا جائے تو امام شیبانی کی ژرف نگاہی اور دقت نظر کا قائل ہونا پڑتا ہے ۔ زیرنظر کتاب امام  صاحب کی زندگی کے مختلف پہلووں اور ان کی دینی خدمات پر مشتمل ہے ۔ اللہ مصنف کو اجر سے نوازے ۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 15
مقدمہ 17
تمہید
عرب قبل از اسلام 26
قرآن کی مکی اور مدنی سورتیں 26
اجتہاد رسولﷺ 27
رسول اللہ ﷺ کے بعض اجتہادی معاملات 30
اجتہاد صحابہ ؓ دور رسالت میں 33
وفات رسول ﷺ کے بعد اشاعت اسلام 35
اختلاف صحابہ ؓ کے اسباب 42
دور صحابہ میں فقہ کا مزاج 44
خلافت عثمان میں ممالک اسلامیہ میں صحابہ کا پھیل جانا 45
عامۃ الناس کا اپنے درمیان رہائش پذیر صحابہ ؓ پر اعتماد 47
کوفے میں ابن مسعود ؓکا قیام اوران کا کارنامہ 50
عراق کی ثقافتی میراث 53
فقہائے کوفہ کی رائے میں توسع کے اسباب 56
کوفے اور مدینے کے مکاتب فکر میں فرق 57
ابراہیم نخعی اور ان کا کارنامہ 58
ابراہیم نخعی اور امام ابو حنیفہ کا تعلق 60
امام ابو حنیفہ کا اپنے حلقہ درس میں منہج 61
سیاسی ، معاشرتی اور فکری حالات 67
سیاسی حالات 67
معاشرتی حالات 76
فکری حالات 82
امام محمد ؒ کی حیات وخدمات 95
امام محمد ؒ کی نشوونما اور آپ کی زندگی کے مختلف مراحل 95
امام محمد ؒ ، اساتذہ اور تلامذہ کے درمیان 127
امام محمد ؒ شخصیت اور علم 135
امام محمد ؒ کی علمی خدمات اور کارنامے 187
امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ و محدث 234
امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ آپ کے فقہی اصول اور خصائص 243
امام محمد ؒ بحیثیت محدث 348
امام محمد ؒ اپنے معاصر فقہاء و محدثین کے درمیان 373
قانون اور شریعت کی روشنی میں قانون بین الممالک اور امام محمد کا کارنامہ 401
تمہید 401
وضعی قانون میں قانون بین الممالک کا مقام اس کی تاریخ اور اہم اصول 403
قانون میں بین الممالک کے اسلامی اصول 420
قانون بین الممالک کے اصول کے حوالے سے شرعی اور وضعی قانون بین الممالک کے ماہرین کے درمیان امام محمد کا مقام 443
فقہ اسلامی میں امام محمد کا کارنامہ 453
تمہید 454
خاتمہ 493
اہم نتائج اور چند تجاویز 493
حواشی ، مصادر و مراجع 599
اشاریے 611
رجال 611
کتب و جرائد 622
فہرست مکمل نہیں

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like