حرمت سود پرعدالتی بیانات

حرمت سود پرعدالتی بیانات

 

مصنف : گوہر رحمان

 

صفحات: 389

 

ہماری بدقسمتی اور بدنصیبی ہے کہ ہم عبادات اور شخصی معاملات میں تو کسی حد تک اسلامی احکام پر عمل کرتے ہیں لیکن اجتماعی نظام کو ہم نے دین حق سے آزاد کر دیا ہے۔ معاشی بے انصافی اور اقتصادی استحصال کی اساس سود ہے۔ ہمارے عقیدے اور آئین پاکستان کا تقاضا تو یہ تھا کہ سود کی لعنت سے ہمارا ملک پاک ہوتا۔ لیکن یہاں لادین حکمران طبقہ اور مغرب کی فکری غلامی کے اسیر سود کے حامیان نے کبھی ایسی کوشش تک نہیں کی۔ بلکہ قرآنی اصطلاح ربا سے بنکوں کے سود کو مستثنٰی قرار دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے۔ علماء کرام کی اجتماعی کوششوں سے ۱۹۹۱ میں وفاقی شرعی عدالت نے بنکوں کے سود کو ربا قرار دیتے ہوئے ۲۰۰۱ تک سودی معیشت کا مکمل خاتمہ کرنے کا حکم جاری کیا۔  سودی معیشت کے پیشہ ور وکلاء اور علمائے کرام کے درمیان اس عدالتی جنگ میں مولانا گوہر رحمان کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت میں پیش کئے جانے والے سود کے موضوع پر تحریری بیانات کو یکجا کر کے زیر تبصرہ کتاب کی صورت میں مدون کر دیا گیا ہے۔ سود کے موضوع پر یہ کتاب بلاشبہ اپنی نوعیت کی انفرادی تصنیف ہے کہ جس میں دونوں فریقین کا موقف، مخالفین کے آئینی داؤ پیچ اور اسلامی قوانین سب یکجا پڑھنے کو ملتے ہیں۔ دور جدید کی معاشی ضروریات کے حساب سے سودی نظام کے متبادل اور عملی اسلامی نظام کی تفصیلات بھی موجود ہیں، جس سے مخالفین کا یہ شبہ باطل ہو جاتا ہے کہ علمائے کرام صرف سودی نظام کے مخالف ہیں لیکن متبادل ان کے پاس بھی موجود نہیں۔ وفاقی شرعی عدالت کا ان بیانات اور دیگر علمائے کرام کی کاوشوں کی بنیاد پر سودی نظام کے پاکستان سے مکمل خاتمے کا حکم جاری کرنا ایک اہم کامیابی ہے۔ اگرچہ اس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو پایا۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کر دینے والے سودی نظام سے جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست عنوانات
دیباچہ 13
باب اوّل 17
وفاقی شرعی عدالت کے سوال نامے کا جواب اور عدالتی بیان 17
سوال نمبر1 ربا کی تعریف 18
رباکے لغوی معنے 18
رباکاشرعی مفہوم قرآن کی روشنی میں 19
ربا کاشرعی مفہوم احادیث و آثار کی روشنی میں 20
ربا کی تعریف اجماع امت کی روشنی میں 24
ربا کی تعریف مفسرین اور فقہاء کی نظر میں 25
ربا کی اس تعریف میں سود مرکب بھی شامل ہے 27
ربا حکمی یا ربا خفی یا رب الفضل 32
سوال نمبر 2 غیر سودی بنکاری کی عملی صورت کیا ہے؟ 35
سوال نمبر3 حکومت کی جانب سے جاری کردہ قرضوں پر سود کا مسئلہ 39
سوال نمبر4 بنکوں سے غیر سودی قرضے حاصل کرنے کی متبادل تجاویز 40
سوال نمبر5 نجی اور سرکاری بنکاری میں امتیاز کا مسئلہ 45
سوال نمبر6 کیا زر نقد کے استعمال پر معاوضہ لینا ربا ہے؟ 46
ارسطو کاقول 48
امام غزالی متوفی 505ھ کی تحقیق 48
شیخ محمد عبدہ کی تحقیق 49
اشیاء استعمال کے معاوضے اور نقدین کے استعمال کے معاوضے کے درمیان فرق 50
سوال نمبر 7 کیا کرنسی کی قیمت میں کمی کا اثر قرض کی اصل رقم پر نہیں پڑتا؟ 53
سوال نمبر8 کیا سونے اور اشیائ صرف کی قیمتوں میں اضافے کا قرض کی اصل رقم پر اثر نہیں پڑتا؟ 55
سوال نمبر9 ملکی اور غیر ملکی تجارت کی کامیابی کی تجاویز 55
سوال نمبر 10 دو مسلم یا مسلم اور غیر مسلم ریاست کے مابین سودی کاروبار کا مسئلہ 56
مسلمان اور کافر کے درمیان دارالحرب میں سودی کاروبار کا مسئلہ 57
امام ابوحنیفہ اور امام محمد کی رائے 58
امام ابوحنیفہ اور امام محمد کے دلائل 58
علماء دیو بند کا فتوی 67
ائمہ ثلاثہ اور امام ابویوسف کے دلائل 70
سوال نمبر11 کیا بیمے کا کاروبار سود کے بغیر چلایا جانا ممکن ہے؟ 70
بیمہ کمپنیوں کا موجودہ کاروبار سود اور قمار پرمشتمل ہے 71
بیمہ کی جائز صورتیں 76
سوال نمبر12 کیا پراویڈنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ پرنفع ربا ہے؟ 81
سوال نمبر 13 کیا انعامی بانڈوں پر دی جانے والی رقم ربا ہے؟ 84
سوال نمبر 14 کیا تجارتی قرضوں اور غیر تجارتی قرضوں میں امتیاز کرنا درست ہے؟ 85
عام کی تعریف 86
سوال نمبر15 بچت پرابھارنے کے محرکات کیا ہیں؟ 91
سوال نمبر 16 کیا اسلامی حکومت مسلمانوں پر ٹیکس لگا سکتی ہے؟ 92
باب دوم 93
ٹیکس کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے سامنے تحریری بیان 93
وفاقی شرعی عدالت کا سوال نامہ 94
جواب کی تمہید 96
عوام کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لیے زکواۃ کے علاوہ بھی مالی حق واجب ہے 97
آیات قرآنیہ 97
احادیث رسول  ﷺ 105
سنت خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق 108
ان فی المال لحقا سوا الزکوۃ 110
آثار صحابہ و تابعین 113
لیس فی المال حق سوی الزکوۃ کے اسناد کی تحقیق 114
مسیب بن واضح الحمصی متوفی 246ھ 115
مسیب بن شریک التمیمی متوفی 180ھ 116
عتبہ بن یقظان 116
تطبیق بین الروایات 118
فقہاء اسلام کے اقوال 120
امام جصاص حنفی متوفی 370ھ 120
قاضی ابن العربی متوفی 547ھ اور امام قرطبی متوفی 671ھ 121
امام غزالی متوفی 505ھ 121
امام فخر الدین رازی 606ھ 121
عبداللہ بن محمود بن مودود حنفی متوفی 683ھ 122
علامہ ابن حیان اندلسی متوفی 754ھ 123
علامہ رملی شافعی 123
علامہ آلوسی بغدادی حنفی متوفی 1270ھ 124
جہاد بالمال 124
آیات قرآن 125
احادیث رسول ﷺ 126
سنت اصحاب رسول 127
حافظ ابن قیم متوفی 751ھ کا قول 129
تفقۃ الاقارب 130
ٹیکس عائد کرنا مصالح مرسلہ میں شامل ہے 131
الغرم بالغنم 132
ٹیکس لگانے کی شرائط 134
عام رفاہی اور ترقیاتی مصارف پر زکواۃ صرف نہیں ہوسکتی 137
ٹیکس کے بارے میں فقہائ کی آراء 138
شیخ الاسلام مرغینانی صاحب ہدایہ متوفی 593ھ 139
ابن الہمام حنفی متوفی 861ھ 139
علامہ بدر الدین عینی متوفی855ھ 139
ابن عابدین شامی متوفی1252ھ 140
امام غزالی متوفی 505ھ 141
امام ابواسحاق شاطبی متوفی 790ھ 141
شیخ الاسلام ابن تیمیہ متوفی 728ھ 142
ڈاکٹر وھبۃ اللہ الزحیلی 143
ڈاکٹر عبدالعزیز النعیم 144
فاضل درخواست گزار کے دلائل کا جائزہ 145
مکس و عشور 146
مکس کے معنے 148
باب سوم 153
باب سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بنچ کے سامنے تحریری بیان 153
ربا کی حرمت 156
ربا کی  حقیقت 163
ربا کی حقیقت قرآن و سنت اور آثار صحابہ و تابعین کی روشنی میں 164
ربا کی حقیقت مفسرین کی نظر میں 166
ربا کی حقیقت اجماع امت کی روشنی میں 168
شبہات کا ازالہ 173
حضرت عمر کا قول 173
اضعافا مضاعفۃ 175
تجارتی قرضوں پر سود کا لین دین 178
دارالحرب میں سودی لین دین 183
سود اور کرائے میں فرق 186
ربح او رربا میں فرق 189
کیا افراط زر کی وجہ سے قرض کی رقم میں اضافہ لینا جائز ہے؟ 190
کیا بغیر شرط کے قرض کی مقدار میں اضافے کا نظام بنانا جائز ہے؟ 193
جب ادھار کی وجہ سے قیمت میں اضافہ جائز ہے تو قرض پر اضافہ کیوں جائز نہیں ہے؟ 196
کیا سود باہمی رضا مندی سے حلال ہوسکتا ہے؟ 201
سودی حیلے 203
حیلے کی حقیقت اور اس کی مذمت 204
نوٹوں کے لین دین میں سونے کی قیمت کو معیار بنانے کا حیلہ 208
اشاریہ بندی (اینڈ یکسیشن) کا حیلہ 210
قرض کی واپسی جنس کی صورت میں طے کرنے کا حیلہ 215
حسن قضاء کا نظام بنانے کا حیلہ 216
قرض دینے والوں کو سرکاری واجبات میں رعایت دینے کا حیلہ 218
کرنسی نوٹوں کا زیادہ قیمت پرفروخت کرنے کا حیلہ 219
بیع عینہ کا حیلہ 221
بیع الوفا کا حیلہ 224
سودی نظام کا متبادل 227
صرفی قرضوں کے سود کامتبادل 229
کسب او رمحنت 229
خاندانی تکافل 231
اجتماعی تکافل 231
اسراف و تبذیر سے اجتناب 232
قرض حسن 234
پیداواری قرضوں کے سود کا متبادل 234
مضاربت 236
شرکت عنان 238
شرکت الاعمال 239
شرکت الوجوہ 241
مرابحہ 243
نقد قیمت سے ادھار کی قیمت زیادہ مقرر کرنا 247
اجارہ 249
مزارعت و مساقات 250
اسلام کا پورا معاشی نظام سودی نظام کا متبادل ہے 251
مہنگائی اور افراط کے انسدادی احکام 252
بیع قبل القبض اور سٹہ بازی کی ممانعت 253
تلقی جلب کی ممانعت 253
احتکار اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت 254
غبن فاحش کی ممانعت 255
غش اور دھوکہ دہی کی ممانعت 255
کیا سود کے خاتمے کو صالح معاشرے کے قیام تک ملتوی کیا جاسکتا ہے؟ 257
باب چہارم 259
بین الاقوامی سودی معاہدے نفاذ شریعت ایکٹ کی دفعہ 18کے کلاف شرعی عدالت میں تحریری بیان 259
بین الاقوامی سود سے متعلق تنقیح طلب امور 261
حرمت ربا کے بارے میں قرآنی آیات عام ہیں 262
حرمت ربا کے بارے میں احادیث رسول 264
قرآن و سنت کے عام حکم میں شرعی دلیل کے بغیر تخصیص جائز نہیں ہے- 275
عام کی فنی تعریف 275
اسلامی حکومت قومی او ربین الاقوامی اداروں میں اسلامی احکام کی نمائندگی کرے- 278
غیر مسلموں اور حربی کافر کے درمیان دارالحرب میں سودی کاروبار کا مسئلہ 283
دارالحرب میں سودی کاروبار کے بارے میں فقہاء اسلام کی آراء 284
دارالحرب میں جواز ربا کے مبینہ دلائل اور ان کا جواب 288
پہلی دلیل لاربابین المسلمین واھل الحرف فی دارالحرب 288
دوسری دلیل حربی کافر کا مال مسلمان کے لئے مباح ہے 296
ابوبصیر او راس کے ساتھیوں کا عمل 298
مغیرہ بن شعبہ کا عمل 300
تیسری، چوتھی او رپانچویں دلیل 301
چھٹی دلیل ابن رکانہ کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کشتی لڑنے میں شرط لگانا 302
علماء دیوبند کا فتوی 309
سودی معاہدوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے 310
کیا بین الاقوامی سودی معاہدے نظریہ ضرورت کے تحت جائز ہوسکتے ہیں؟ 317
بین الاقوامی سودی قرضوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے 324
مولانا مودودی کی رائے 325
جماعت اسلامی کی اقتصادی کمیٹی سفارشات 328
بین الاقوامی سودی معاہدوں کو شریعت کے اطلاق سے مستثنی کرنا قرآن و سنت کے خلاف ہے- 329
باب پنجم 331
کرنسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب اور مولانا محمد طاسین کی رائے پر تبصرہ 331
سوال 332
پہلے اشکال کا جواب 339
کرنسی کی شرعی حیثیت کے بارے میں تحقیقاتی ادارون اور کبار العلماء کی آراء 343
سعودی عرب کے کبار العلماء اور مجمع الفقہ الاسلامی مکہ کا متفقہ فیصلہ 344
اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا کا متفقہ فیصلہ 347
جسٹس مولانا تقی عثمانی کی رائے 349
مولانا غلام رسول سعیدی کی رائے 351
دوسرے اشکال کا جواب 352
تیسرے اشکال کا جواب 354
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے مقالے کا جائزہ 359
کرنسی نوٹوں کے قرض لین دین کے بارے میں مولانا محمد طاسین کی رائے پر تبصرہ 371
سوال از ماہنامہ ترجمان القرآن 371
جواب 372
کرنسی نوٹوں کا قرض لین دین 377
قرض لین دین اموال مثلیہ میں جائز ہے 379
نوٹ جتنے لئے تھے اتنے ہی واپس کرنے ہوں گے 381
سودی حیلے 383
فلوس کے قرض کے بارے میں فقہاء اسلام کی رائے 386

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like