حفظ القرآن کس کس کی کیا ذمہ داری ؟

حفظ القرآن کس کس کی کیا ذمہ داری ؟

 

مصنف : حافظ ابو عثمان محمد اکرام

 

صفحات: 24

 

جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالٰی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں ۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں ۔سیدنا عبداللہ بن عمر﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ صاحب قرآن کوکہا جائے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے آج بھی پڑھتے جاؤ جہاں تم آخری آیت پڑھوگے وہی تمہاری منزل ہوگی ۔‘‘( جامع ترمذی: 2914 )’’ صاحب قرآن ‘‘سے مراد حافظِ قرآن ہے اس لیے کہ نبی ﷺکا فرمان ہے یؤم القوم اقرؤهم لکتاب الله  ’’یعنی لوگوں کی امامت وہ کرائےجو کتاب اللہ کا سب سے زيادہ حافظ ہو ۔‘‘تو جنت کے اندردرجات میں کمی وزیادتی دنیا میں حفظ کے اعتبار سے ہوگی نا کہ جس طرح بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس دن جتنا وہ پڑھے گا اسے درجات ملیں گے ، لہذا اس میں قرآن مجید کے حفظ کی فضيلت ظاہر ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے اللہ تعالی کی رضا کے لیے حفظ کیا گیا ہو۔ زیر نظر مختصر کتابچہ  ’’ حفظ القرآن کس کس کی کیا ذمہ داری؟‘‘ ابو عثمان حافظ محمد اکرم   کا مرتب شدہ ہے  اس  مختصر کتابچہ  میں انہوں نے والدین ، استاد، اور حفظ کرنےکی فضیلت اور ان تینوں فریق کی ذمہ داریوں کو اضح کیا ہےنیز یہ بتایا  کہ کسی بچے کو حفظ کروانے کے لیے  تین فریق (والدین، استاد، بچہ ازخود) مداخلت کرتے اور حصہ لیتےہیں ۔ ا ن تینوں کا کردار بہت اہمیت کاحامل ہے ۔بچے کے تکمیل حفظ میں ان  کی دلچسپی اور اللہ سے گہرے تعلق کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like