حضرت معاویہ ؓاور تاریخی حقائق

حضرت معاویہ ؓاور تاریخی حقائق

 

مصنف : محمد تقی عثمانی

 

صفحات: 330

 

سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی   کی وفات  کے بعد  ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب” حضرت معاویہ  اور تاریخی حقائق ” مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف عالم دین محترم  مفتی محمد تقی عثمانی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ   کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے  آپ پر کئے گئے  مخالفین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،جس میں سے پہلا حصہ سیدنا امیر معاویہ  پر اعتراضات  کے علمی جائزے ،دوسرا حصہ ترجمان القرآن لاہور کے اعتراضات کے جواب جبکہ تیسرا حصہ سیدنا امیر معاویہ   کی سیرت ومناقب پر مبنی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
حصہ اول
حضرت معاویہ ؓ اور خلافت وملوکیت (حضرت معاویہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ ) 11
بحث کیوں چھیڑی گئی ؟ 15
بدعت کا الزام 21
نصف دیت کا معاملہ 26
مال غنیمت میں خیانت 31
حضرت علی ؓ پر سب و شتم 36
استلحاق زیاد 51
گورنروں کی زیادتیاں 62
حضرت حجر بن عدی کا قتل 75
حضرت حجر بن عدی کا قتل 75
حضرت معاویہ ؓ کے زمانے میں اظہار ائے کی آزادی 108
یزید کی ولی عہدی کا مسئلہ 112
ولی عہد بنانے کی شرعی حیثیت 115
کیا حضرت معاویہ ؓیزید کو خلافت کا اہل سمجھتے تھے ؟ 118
خلافت یزید کے بارے میں صحابہ ؓ کے مختلف نظریات 129
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ 129
یزید کی بیعت کے سلسلے میں ’’بدعنوانیاں‘‘ 133
حضرت حسین کا موقف 136
چند اصولی مباحث 139
عدالت صحابہ ؓ کا مسئلہ 139
تاریخ روایات کا مسئلہ 144
حضرت معاویہ ؓ کے عہد حکومت کی صحیح حیثیت 154
ایک ضروری بات 168
حصہ دوم
حضرت معاویہ اور خلافت و ملوکیت ( ’’ترجمان القرآن لاہور‘‘ کےتبصرے کا جواب) 171
مجموعی تاثرات 175
بدعت کا الزام 178
نصف دیت کا معاملہ 190
ایک دلچسپ غلطی 191
مال غنیمت میں خیانت 199
حضرت علیؓ پر سب و شتم 205
استلحاق زیاد 219
ابن غیلان کا واقعہ 226
گورنروں کی زیادتیاں 230
حجر بن عدی  کا قتل 238
ایک ضروری گزارش 247
یزید کی ولی عہدی 250
عدالت صحابہ 254
حضرت معاویہ اور فسق و بغاوت 260
جنگ صفین کے فریقین کی صحیح حیثیت 264
آخری گزارش 275
حصہ سوم
حضرت معاویہؓ شخصیت ، کردار او رکارنامے 279
ابتدائی حالات 282
اسلام 284
آنحضرتﷺ کےساتھ تعلق 284
حضرت معاویہؓ صحابہؓ کی نظر میں 288
حضرت معاویہ ؓ تابعین  کی نظر میں 294
سوانح 296
غزوات 304
سیرت 305
حکمران کی حیثیت 305
حضرت معاویہ کے روز مرہ کے معمولات 310
حلم ، بردباری اور نرم خوئی 311
عفو و درگزر اور حسن اخلاق 313
عشق نبوی 315
اطاعت پیغمبر 316
خشیت باری تعالیٰ 317
سادگی اور فقر و استغناء 319
علم و تفقہ 320
ظرافت 321
وفات 322
آپؓ کے دور حکومت پر ایک شیعہ مؤرخ کا تبصرہ 324

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like