حضرت ابوبکر صدیق ؓکے 100 قصے
مصنف : محمد صدیق منشاوی
صفحات: 99
انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔جماعت ِ صحابہ میں سےخاص طور پر وہ ہستیاں جنہوں نے آپ ﷺ کے بعد اس امت کی زمامِ اقتدار ، امارت ، قیادت اور سیادت کی ذمہ داری سنبھالی ، امور دنیا اور نظامِ حکومت چلانے کے لیے ان کےاجتہادات اور فیصلوں کو شریعت ِ اسلامی میں ایک قانونی دستاویز کی حیثیت حاصل ہے۔ ان بابرکت شخصیات میں سے خلیفۂ اول سیدنا ابو بکر صدیق سب سے اعلیٰ مرتبے اور بلند منصب پر فائز تھے اور ایثار قربانی اور صبر واستقامت کا مثالی نمونہ تھے ۔سیدنا ابوبکر صدیق قبیلہ قریش کی ایک مشہور شاخ تیم بن مرہ بن کعب کے فرد تھے۔ساتویں پشت میں مرہ پر ان کا نسب رسول اللہﷺ سے مل جاتا ہے ہے ۔ایک سچے مسلمان کا یہ پختہ عقیدہ ہے کہ انبیاء ورسل کے بعد اس کائنات میں سب سے اعلیٰ اور ارفع شخصیت سیدنا ابو بکر صدیق ہیں ۔ سیدنا ابو بکر صدیق ہی وہ خو ش نصیب ہیں جو رسول اللہﷺ کےبچپن کے دوست اور ساتھی تھے ۔آپ پر سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ ﷺ کی خدمت واطاعت کرتے رہے اور اسلامی احکام کے سامنے سرجھکاتے رہے ۔ رسول اللہ سے عقیدت ومحبت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت کے لیے تن من دھن سب کچھ پیش کر دیا ۔نبی کریم ﷺ بھی ان سے بے حد محبت فرماتے تھے ۔آپ ﷺ نے ان کو یہ اعزاز بخشا کہ ہجرت کے موقع پر ان ہی کو اپنی رفاقت کے لیے منتخب فرمایا۔ بیماری کے وقت اللہ کے رسول ﷺ نے حکماً ان کو اپنے مصلیٰ پر مسلمانوں کی امامت کے لیے کھڑا کیا اورارشاد فرمایا کہ اللہ اورمؤمنین ابو بکر صدیق کے علاوہ کسی اور کی امامت پر راضی نہیں ہیں۔خلیفہ راشد اول سیدنا صدیق اکبر نے رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ میں ہر قدم پر آپ کا ساتھ دیا اور جب اللہ کے رسول اللہ وفات پا گئے سب صحابہ کرام کی نگاہیں سیدنا ابو بکر صدیق کی شخصیت پر لگی ہو ئی تھیں۔امت نے بلا تاخیر صدیق اکبر کو مسند خلافت پر بٹھا دیا ۔ تو صدیق اکبر ؓ نے مسلمانوں کی قیادت ایسے شاندار طریقے سے فرمائی کہ تمام طوفانوں کا رخ اپنی خدا داد بصیرت وصلاحیت سے کام لے کر موڑ دیا اور اسلام کی ڈوبتی ناؤ کو کنارے لگا دیا۔ آپ نے اپنے مختصر عہدِ خلافت میں ایک مضبوط اور مستحکم اسلامی حکومت کی بنیادیں استوار کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔نتیجہ یہ ہوا کہ آپ کے بعد اس کی سرحدیں ایشیا میں ہندوستان اور چین تک جا پہنچیں افریقہ میں مصر، تیونس او رمراکش سے جاملیں او ریورپ میں اندلس اور فرانس تک پہنچ گئیں۔سیدنا ابو بکر صدیق کی زندگی کے شب وروز کے معمولات کو الفاظ کے نقوش میں کئی نامور اہل قلم نے محفوظ کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حضرت ابو بکرصدیق کے 100 قصے ‘‘ شیخ محمد صدیق المنشاوی کی عربی تصنیف ’’مائة قصة من حياة أبي بكر رضي الله عنه‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔جوکہ خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق کے ان دلچسپ سو قصوں اور واقعات پر مشتمل ہے جو انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں کیونکہ سلف صالحین اور اکابرین امت کے قصص واقعات کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ ان کو پڑھ کر نہ صرف یہ کہ ایمان بڑھتا ہے بلکہ عاجزی وانکساری ، صدقہ وخیرات ، زہد وعبادات اور اصلاح نفس جیسے بے شمار اسباق تازہ ہوتے ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حضرت ابوبکر صدیق | 13 |
آپ نےبلاتامل اسلام قبول کیا | 16 |
اگرحضور ﷺ نےفرمایا ہےتوسچ ہی فرمایاہے | 17 |
اے ابوبکر !آپ کےساتھ پکڑے گئے | 18 |
حضرت ابوبکر اورحضرت طلحہ کااسلام لانا | 19 |
حضرت ابوبکر ،ابن الدغنہ کی پناہ کوٹھکراتےہیں | 20 |
حضرت ابوبکر کی والدہ کااسلام لانا | 22 |
یارسول اللہ! کیامجھے آپ ﷺ کی رفاقت کاشرف حاصل ہوگا؟ | 24 |
اہل روم مغلوب ہوگئے | 26 |
ابوبکر کی ایک رات ،عمر کےسارے خاندان سےبہتر ہے | 27 |
زہریے سانپ کاڈسنا | 28 |
غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے | 29 |
میں اپنے رب سےراضی ہون | 30 |
صدیق اکبر جنتی ہے | 31 |
جنت کےدروازے | 31 |
بھوک نےہی ہمیں ستایاہے | 32 |
اے ابکر !ان کوچھوڑدو | 34 |
حضرت ابوبکر خوشخبری دینےمیں سبقت لےجاتےہیں | 34 |
حضرت ابوبکر اوفنحاص یہودی | 35 |
ابوقحافہ کااسلام لانا | 37 |
تین چیزیں حق ہیں | 37 |
کوئی ہے جومجھ سےمقابلہ کرے؟ | 38 |
صدیق اکبر اوران کےبیٹے کی باہمی گفتگو | 39 |
اللہ تجھے’’رضوان اکبر ‘‘عطافرمائے | 39 |
خداکی قسم ! یہ پیغمبر ﷺ حق پر ہیں | 40 |
خاندان ابی بکر کی برکات | 41 |
باکمال لوگ ہی باکمال لوگوں کےمقام کوپہنچاتےہیں | 42 |
نبی کریم ﷺ کی محبت | 42 |
جنت میں داخل ہونےوالا پہلا شخص | 43 |
قسم نہ کھاؤ | 44 |
حضور ﷺ کی نظر میں سب سےمحبوب شخص | 45 |
خوشخبر ی ہو!اللہ کی نصرت آگئی | 45 |
میں اپنے رب سےسرگوشی کررہاتھا | 46 |
اگر میں کسی کےاپناخلیل بناسکتاہو | 47 |
اےبوبکر !اللہ تیری مغفرت کرے | 47 |
میرے صاحب کومیری خاطر چھوڑدو | 49 |
ابوبکر نے مجھے تکلیف نہیں پہنچائی | 50 |
نیک کاموں پرجنت کی بشارت | 51 |
یہ بزرگ آخرکیوں روتےہیں ؟ | 51 |
تم صواب یوسف جیسی ہو | 52 |
تم نےاچھا کیا | 53 |
آپ ﷺ کی زندگی اورموت کس قدر خوشگوار ہے! | 54 |
حضرت ابوبکر کابدکاعورتوں کوسزادینا | 56 |
جس شخص میں یہ تین صفا ت جمع ہوں | 57 |
صدیق اکبر کامانعین زکو ۃ کےساتھ قتال کافیصلہ | 58 |
نہ میں سوارہوں گا اورتم سواری سےاتروگے | 59 |
کپڑافروش | 60 |
ام ایمن ؓ کارونا | 61 |
شاتم شیخین کاانجام | 61 |
تم نے احتیاط پر عمل کیا | 62 |
ایک چور اوراس کی سزا | 63 |
افضل کون؟ | 63 |
اورحضرت عمر روپڑے | 64 |
اس تیرنےمیرے بیٹے کوشہید کردیا | 66 |
مجھ سےبدلہ لےلو | 67 |
اس بیچار ےپررحم کرو | 67 |
اسی چیز نےمجھے رلایا | 68 |
سب سےپہلے کون مسلمان ہوا؟ | 70 |
اےابوبکرصدیق تم عتیق من النار ہو | 71 |
صدیق اکبر کی رائےگرامی | 71 |
اے احد!تیرے اوپر ایک نبی ﷺ اورایک صدیق موجود ہے | 72 |
خداکی شمشیر بےنیام کااسلام لانا | 72 |
عورتیں ،گھوڑوں کو طمانچے ماررہی تھیں | 73 |
والی کااجتہاد | 74 |
حضرت ابوبکر اپنی زبان کو ادب سکھاتےہیں | 74 |
ابوبکر صدیق خلافت کےمستحق ہیں | 76 |
حضرت ابوبکر صدیق کاتقوی | 75 |
افضل البشر بعدالانبیاء | 76 |
اےاللہ! مدینے کوہماری نظرو میں محبوب بنادے | 76 |
حضرت ابوبکرصدیق اورنواسہ رسول اللہﷺ | 77 |
کنواری اورخاوند دیدہ | 78 |
حضرت ابوبکر صدیق اورعقبہ بن معیط | 78 |
اللہ نےان کانام ’’صدیق ‘‘رکھا | 79 |
تین چاند | 79 |
صدق اکبر تین کاموں میں مجھ پر سبقت لےگئے | 79 |
اللہ کی راہ میں چندقدم چلنا | 80 |
اصحاب کاامتحان | 81 |
صدیق اکبر نےدوبارہ تصدیق کی | 82 |
کھانےمیں برکت ہوگئی | 82 |
اہل بدر کی شان | 83 |
ابوبکر اوران کےاحسانات کابدلہ | 83 |
حضرت ابوبکر کےچند فضائل | 84 |
اپنی اصلاح کی فکر کرو | 84 |
اگرعظیم مرتبہ حاصل کرناچاہتےہو تو | 85 |
مجھے فرمائیے میں اس کی گردن اڑاتاہوں | 86 |
تیرامال تیرےباپ کی ملکیت ہے | 86 |
نیکیوں میں سبقت لےجانےوالے | 87 |
جوشخص ذرہ برابر عمل کرےگا | 87 |
اہل جنت کےبوڑھوں کےسردار | 88 |
حوض کوثر پر فاقت نبوی ﷺ | 88 |
بیت المال کھولو! | 89 |
حضرت ابوصدیق کاصدقہ کرنا | 89 |
کاش ! میں پرندہوتا | 90 |
ابوبکر خیرالناس ہیں | 90 |
ابوبکر صدیق کےآزاد کردہ غلام | 91 |
ابوبکر صدیق کی وصیت | 91 |
آپ کاوقت ارتحال | 92 |
حضرت علی کاتعزیتی خطاب | 94 |