حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد دوم

حیاۃ الصحابہ ؓ(اردو) جلد دوم

 

مصنف : محمد یوسف کاندھلوی

 

صفحات: 793

 

حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ  کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے  عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا،یہ کتاب کی دوسری جلد ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
صحابہ کرام کا باہمی اتحاد واتفاق اور باہمی جھگڑوں سے بچنے کا اہتمام 17
صحابہ کرام ؓ کا حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت پر اتفاق 20
خلیفہ کی نرمی اور سختی کا بیان 55
جماعتوں پر کسی کو امیر مقرر کرنا 71
رعایاپر امیر کے حقوق 94
امیر کا شفیق ہونا 113
رعایا کا اپنے امام کو نصیحت کرنا 161
سات گھروں کا قصہ 197
اپنے ہاتھ سے مسکین کو دینا 212
مانگنے والوں پر  مال خرچ کرنا 213
کھانا کھلانا 218
جوڑے پہنانا اوران کی تقسیم 244
حضرت عمر ؓکا مال دینا 263
سوال کرنے سے بچنا 305
نفس کا محاسبہ 698
غصہ پی جانا 709
تنہائی او رگوشہ نشینی 719
مہر کا بیان 751
نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات ک گھر 791

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like