حقوق ومعاملات

حقوق ومعاملات

 

مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

صفحات: 275

 

آج ہر شخص پریشان نظر آتاہے،اورکسی کو بھی حقیقی سکون میسر نہیں ہے۔ اس پریشان حالی اور غیر مطمئن حالت کی بنیادی  وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مسائل حل کرنےکےلیے دین حنیف سے رہنمائی  نہیں لیتے۔ بلکہ ان مادہ پرست لوگوں کے پاس جاتےہیں  جو اسلام کے دشمن اور مسلمانوں کے قاتل ہیں۔اسلام وہ عظیم دستور زندگی ہے جس نے فرد اورمعاشرے کی اصلاح،فلاح بہبوداورامن وسکون کےلیے ہر شخص کے  حقوق وفرائض مقررکردیے ہیں، جن پر عمل کر کے  ہرانسان  اپنےمعاملات کو  بطریق احسن  حل کرسکتا ہے۔مولانا عبد الروف  رحمانی جھنڈانگری  برصغیر کے معروف عالم دین  اوربلند پایہ واعظ تھے ۔ آپ  کو خطیب الہنداور خطیب الاسلام کے  پر فخر القابات سے نوازا گیا تھا۔ آپ نے تصنیف  وتالیف کے میدان میں بڑی گراں قدر خدمات  انجام دی ہیں ۔آپ نےمتعددعلمی واصلاحی  موضوعات پر  لکھا ہے اورتقریباپچاس سے  زیادہ   کتب  کے مؤلف بھی  ہیں۔زیرتبصرہ  کتاب ’’ حقوق ومعالات ‘‘ مولانا موصوف  کی  ہی ایک اہم کتاب ہے ، جس میں انہوں  قرآن واحادیث  ، وتاریخ اسلام، سیر وسوانح کی کتابوں سے حقوق  ومعاملات  کے  موضوع پر ان نصوص وواقعات کو یکجاکردیا ہے  جس سے   ہماری زندگی  میں روز مرہ کا واسطہ پڑ تا ہے ۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 17
رسول اکرم اور معاملات کی صفائی 17
حضرت ابوبکر ﷜ کی بہترین معاملہ داری 19
ایک درہم خیانت کی سزا 20
غیر اقوا م کے ساتھ  حسن سلوک 24
تحفہ کا نعم البدل 25
اخلاق حسنہ کی چند اور قسمیں 30
مسلمانوں کی عزت و احترام 33
گواہوں کی ایک تکریم 39
فاکہ کش خاندان کی امداد 44
فوائد و صلح 50
وعدہ کی پابندی 54
مشورہ میں امانت داری 60
تجارت میں راست بازی 68
رشتہ داروں کے حقوق 78
حقوق تیامی 86
مہمان کے حقوق 91
علماء کے حقوق 97
سلطان عادل کے حقوق 108
غلاموں کے حقوق 116
غیر مسلموں کے حقوق 124
جانوروں کے حقوق 128
پڑوسی کے حقوق 140
حقوق الوالدین 154
حقوق الزوجین 201

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like