حقوق العباد ( اوصاف علی )

حقوق العباد ( اوصاف علی )

 

مصنف : اوصاف علی سابق جج

 

صفحات: 378

 

اللہ رب العزت نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے نبوت کا سلسلہ قائم کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ تھے۔ انہوں نے امت کی ہر شعبۂ زندگی میں مکمل رہنمائی فرمائی۔ اور حقوق وفرائض سے متعلقہ تفصیل سے تعلیمات دیں کہ کچھ حقوق اللہ ہوتے ہیں اور کچھ حقوق العباد ہوتے ہیں اور حقوق اللہ تو اللہ رب العزت چاہیں تو معاف فرما دیں مگر حقوق العباد میں اللہ رب العزت نے متعلقہ بندے سے معافی مانگنے کو معلق کر رکھا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع پر ہے جس میں حقوق العباد‘‘ پر بڑی جامع‘مفید اور مؤثر ابحاث درج کی گئی ہیں کہ افراد واجتماع میں اختلاف کیوں ہوتا ؟ اس کے اسباب نقل کیے گئے ہیں جن میں سے مؤلف نے بڑی وجہ یہی بیان کی ہے کہ ہم حقوق العباد کا پاس نہیں کرتے جس کے نتیجے میں ہم میں اختلاف ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنے دروس اور خطبات کو اس میں جمع فرما  دیا ہے۔اس کتاب میں چونکہ انداز تقریر کا ہے اور اس کا بھی لفظ بہ لفظ نقل کیا گیا ہے اس لیے اس میں سلاست کی کمی اور پڑھنے میں کچھ دقت بھی ہے۔ اور اتحاد واتفاق کی اہمیت وفضیلت اور اس  کے ثمرات کو  بیان کیا گیا ہے۔۔ یہ کتاب’’ حقوق العباد ‘‘ سید بدیع الدین راشدی  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 5
رائے گرامی :ڈاکٹر اسرار 6
عرض مولف 9
مقدمہ 11
حقوق النفس 35
حقوق والدین واولاد 62
حقوق زوجین 82
اہل قرابت کےحقوق 104
پڑوسی کے حقوق 110
یتامیٰ ومساکین کے حقوق 119
ملازموں کے حقوق 131
عدل واحسان 141
کسب حلال 165
حسن خلق 187
خدمت خلق 203
عہد کی پابندی 220
اخوت 227
مساوات 238
علماءاورعوام کے باہمی حقوق وفرائض 249
استاد وشاگرد کے حقوق وفرائض 267
عوام اور حکام کے باہمی حقوق 281
تاجر اور خریدار کے باہمی حقوق 299
مزدور اور آجر کےباہمی حقوق 315
حکومت اور عوام کے باہمی حقوق وفرائض 328
حقوق حیوانات 361
انسانیت کا منشور اعظم خطبہ حجۃ الوداع 369
کتابیات 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like