حقیقت توحید

حقیقت توحید

 

مصنف : عبد الولی عبد القوی

 

صفحات: 133

 

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’حقیقتِ توحید‘‘محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب ) کی کاوش ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے   آسان فہم انداز میں  عوام الناس کو اسلام کے چشمہ صافی سے متعارف کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ فاضل مصنف اس کے  علاوہ  نصف درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں اللہ تعالیٰ ان  کی تمام تح-قیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
پہلی فصل: توحید کی تعریف،فضائل اور انواع و اقسام 11
توحید کی تعریف 11
توحید کی اقسام 11
پہلی قسم : توحید ربوبیت 11
دوسری قسم:توحید الوہیت 14
عبادت کی تعریف 18
عبادت کی اقسام 18
قلبی عبادات 18
قولی عبادات 19
جسمانی عبادات 19
مالی عبادات 19
تیسری قسم : توحید اسماء و صفات 20
فضائل توحید 25
توحید اسلا کا سب سے اول اور سب سے عظم رکن 25
جناتوں اورانسانوں کی پیدائش کا مقصد توحید ہی ہے 25
توحید سب سےبڑی نیکی ہے 26
توحید سب سے پہلا واجب ہے جس کی جانب دعوت دی جائے 26
اہل توحید کواللہ کی مدد اور اس کی تائید حاصل ہوتی ہے 27
توحید دنیا وآخرت میں امن وہدایات کا سبب ہے 28
توحید کے ذریعہ اللہ گناہوں کومعاف فرماتا ہے 29
توحید دخول جنت اور جہنم سےنجات کا سبب ہے 30
جس کے دل میں ذرہ کے برابر بھی توحید ہووہ جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ نہیں رہےگا 31
مؤحد رسول ﷺکی شفاعت سے بہرہ ور ہوگا 32
ظاہری و باطنی جملہ اعمال و اقوال کی قبولیت کا دارومدار توحید پر ہے 32
استقامت اور ثابت قدمی 33
عزت نفس اورخودی کاتحفظ 35
روحانی سکون 35
توحید کے منافی امور 37
دوسری فصل : شرک کی تعریف ،مذمت اور انواع واحکام 38
شرک کی تعریف 38
شرک کی اقسام 39
شرک اکبر کی تعریف 39
شرک اکبر کی اقسام 42
پہلی قسم: دعا میں شرک 42
عکرمہ بن ابوجہل کا قبول اسلام 45
دوسری قسم :نیتوں اور ارادوں میں شرک 46
تیسری قسم: اطاعت میں شرک 47
چوتھی قسم: محبت میں شرک 53
پانچویں قسم :خوف میں شرک 56
چھٹی قسم: توکل میں شرک 61
شرک اکبر کی مذمت 63
شرک اکبر روئےزمین کے سب سےبڑا گناہ ہے 64
شرک بہت بڑا ظلم اور بہتان ہے 65
مشرک ناپاک ہے 66
مشرک سےاللہ اور اس کےر سول بری ہیں 66
مشرک دنیا وآخرت میں گمراہ ہے 66
شرک اکبر کےمرتکب کی نیکیاں ضائع و برباد ہیں 67
شرک اکبر کی معافی نہیں 68
شرک اکبر کے مرتکب پر جنت حرام ہے 69
شرک اکبر کا مرتکب ہمیشہ جہنم میں رہے گا 71
شرک اصغر کی تعریف 71
شرک اصغر کاحکم 71
شرک اصغر کے نقصانات 72
شرک اکبر اور شرک اصغر میں فرق 72
کلمہ گومشرکین کے یہاں شرک اکبر کے مظاہر 73
قبر والوں کوپکارنا 74
قبروں پرسجدےکرنا 81
قبروں کا طواف کرنا 82
قبروں کا حج کرنا 83
غیر اللہ کے لیے نذر ماننا 84
غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا 86
قبروالوں کوغیب داں سمجھنا 88
قبروں سےبرکت طلبی کرنا 92
بعض شرکیہ اقوال وافعال 95
ریاکاری و شہرت طلبی 95
دنیا کی خاطر عبادت انجام دینا 97
غیر اللہ کی قسم کھانا 110
جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں کہنا 102
بعض واقعات کی نسبت غیر اللہ کی جانب کرنا 104
یہ کہنا کہ فلاں ستارےکی وجہ سے بارش ہوئی 104
بدشگونی لینا 107
تعویذ گنڈا لٹکانا 109
شرکیہ جھاڑ پھونک 111
جادو اورکہانت 115
عبد النبی یاعبد الحسین وغیرہ نام رکھنا 118
تیسری فصل: کفر کی تعریف ،انواع اور احکام 119
کفر کا لغوی و شرعی معنی 119
اقسام کفر 119
کفر اکبر کی اقسام 120
پہلی قسم : کفر تکذیب ( جھٹلانے کا کفر) 120
دوسری قسم: تصدیق کےباوجود تکبر وانکار کا کفر 120
تیسری قسم: شک کا کفر 121
چوتھی قسم: اعراض کاکفر 121
پانچویں قسم: نفاق کاکفر 122
کفر اکبر اور کفر اصغر کےدرمیان فرق 124
چوتھی فصل: نفاق کی تعریف ،انواع اوراحکام 125
نفاق کی لغوی و شرعی معنی 125
نفاق کی اقسام 126
نفاق اکبر کی اقسام 127
نفاق اصغر یا نفاق عملی 127

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like